آج ہی کرو
تاخیر پر قابو پالیں، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنائیں، اور مزید بامعنی چیزیں حاصل کریں
اس کتاب کا مصنف کسی معالج کے مشورے کے بغیر جسمانی، جذباتی یا طبی مسائل کے علاج کے لیے طبی مشورہ نہیں دیتا اور نہ ہی کسی تکنیک کا استعمال تجویز کرتا ہے۔ ڈپریشن، اضطراب کی خرابی، گھبراہٹ کی خرابی یا کسی اور جذباتی حالت کی صورت میں، اس کتاب میں بیان کردہ تکنیکوں کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔ مصنف کا مقصد صرف ایک عمومی نوعیت کی معلومات پیش کرنا ہے تاکہ آپ کو بہتر سوچ کی تلاش میں مدد ملے۔ اگر آپ اس کتاب میں موجود کسی بھی معلومات کو اپنے لیے استعمال کرتے ہیں تو مصنف آپ کے اعمال کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔
آپس کی باتیں
انسانی زندگی جس سرعت و تیزی سے ہاتھوں سے کھسکتی جارہی ہے اس کا اندازہ کوئی نہیں لگاسکتا ،مستقبل کو حال اور حال کی ماضی میں تبدیلی ہونی کی گھڑی غیر محسوس انداز میں سب کچھ ملیسا میٹ کرتی جاتی ہے۔البتہ جو لوگ ادراک کرلیتے ہیں کہ زندگی جینے کے بھی کچھ قوانین موجود ہیں ،جن پر عمل پیرا ہوکرکچھ فوائد سمیٹے جاسکتے ہیں۔
یہ کتاب بھی مصنف کی جستجو اسی کاوش کی ایک کڑی ہے۔یہ کتاب انگریزی سے اردو قالب میں ڈھالی گئی ہے ۔مشرق و مغرب کی سوچ میں فرق ہوتا ہے سوچنے کا انداز میں مختلف ہوتا ہے ۔مشرقی و مگربی لوگوں کی معاشرت طرز تکلم اور عادات و اطوار ایک دوسرے کے لئے نامانوس ہوتے ہیں۔
لیکن انتر نیٹ اورجدید سہولیات نے بہت کچھ قرب عطاء کردیا ہے ۔کچھ کچھ ایک دوسرے کو سمجھنے لگے ہیں۔ورنہ ایک دوسرے کے بارے میں لایعنی باتیں روایت چلی آرہی ہیں،لیکن جدید روابط نے بہت سی دھند صاف کردی ہے۔ان سب کے باجود وقت کی اہمیت پوری دنیا میںیکساں ہے کچھ عملا اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہیں اور عملا زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ مانتے ہیں تو ہیں لیکن سننے کی حد تک۔
سعد طبیہ کالج /سعد ورچوئل سکلزپاکستان کے ماہرین نےنایاب اور دیگر زبانوں لکھی گئی کتب کا ترجمہ اردو زبان میں بھی کرنا ہے اور اہمیت کی حامل قدیم طبی کتب کے ساتھ دیگر علوم و فنون پر مبنی مواد کو اردو میں ڈھالنا ہے۔تاکہ اردو داں طبقہ کے لئے بہترین کتب تک رسائی ہوسکے۔۔آج ہی کرو۔۔نامی کتاب کا ترجمہ ایکشن کی فوری ضرورت کے عنوان سے۔اردو میں ڈھال دیا ہے۔فنی کتب میں بہت سی باتیںکماحقہ کو ادا نہیں ہوسکتا۔کیونکہ دوسری زبان میں ترجمہ کا مطلب بعینیہ نہیں ہوتا بلکہ ایک مفہوم ہوتا ہے جسے مترجم سامنے والے کی تفہیم کے لئے اختیار کرتا ہے۔ضروری نہیں کہ اسطرز تکلم کو ہر کوئی پسند کرے۔ہر ایک کی سمجھ اور اخذ کی حد ہوتی ہے اور ہر انسان کی اپنی اپنی حد ہوتی ہے۔اگر اکثریت کے لئے تفہیمی صورت پیدا ہوجائے تو سمجھو کوشش کامیاب ہوگئی،
ہم نے حتی الوسع مصنف کے مطالب و مفاہیم کو برقراررکھنے کی کوشش کی ہے اگر کہیں جھول نظر آئے تو اسے ضرورت سمجھاجائے۔
ادارہ ہذا کی کتب کی فہرست سیکڑوں سے متجاوز ہے۔کچھ کی فہرست لف ہذا بھی کردی گئی ہے۔۔امید ہے یہ نرالی کاوش قارئیں کے لئے سودمند ثابت ہوگی کیونکہ نایاب کتب تک رسائی معمولی وسائل کی دستیابی میں بہت بڑی نعمت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ فہرست کو ریفرنس کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے۔فہرست میں کسی بھی عنوان پر کلک کرنے سے متعلقہ مقام پر پہنچ جائیں گے۔دوسری خاصیت یہ ہے کہ سارا مواد سیرچ ایبل ہے ۔
جیسے عام ٹیکسٹ سے کچھ بھی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ایسے ان کتب میں بھی سہولت موجود ہے۔تاکہ کوئی بھی محقق کماحقہ فائدہ اٹھا سکے۔
ا
.
کتاب کے حصول کے لئے۔اس لنخ پر کلک کریں۔
یاپھر
+923484225574wؤٹس ایپ
+923238537640
دارہ۔۔۔۔منتظمین و رضاکاران۔-*سعدیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ//سعد ورچوئل سکلز پاکستان