انجمن اتحاد ترقی میوات الیکشن2926۔برگیڈئیرظفر یسین بابر صاحب کا استعفی۔

0 comment 4 views

انجمن اتحاد ترقی میوات الیکشن2926۔برگیڈئیرظفر یسین بابر صاحب کا استعفی۔

Advertisements


حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔


ایک دانشور کا قول ہے ۔
۔

“اگر آدم ؑ کو مٹی کے بجائے سونا کا بنادیا جاتا تو،شیطان سب سے پہلے سجدہ کرتا”۔


جب سے انجمن اتحاد ترقی میوات کی عبوری کابینہ بنی ہے۔میو قوم بالخصوص لاہور ،سیالکوٹ ،نارووال۔قصور جیسے قرب و جوار کے اضلاع میں بالعموم پاکستان بھر میں۔ممبر شپ کی مہم چلی۔جیسے تیسے بھی کرکے ایک بڑی تعداد میں میو قوم کے لوگ اس نیٹ ورک کا حصہ بنے۔
گوکہ پچاس فیصد لوگوں کو انجمن کے نام اور اس کے اغراض و مقاصد کے بارہ میں کوئی سمجھ بوجھ نہیں۔
انہیں ابتدائی معلومات بھی نہیں ہے۔کیونکہ ایسا کوئی نظام ہی ترتیب نہیں دیا گیا کہ میو قوم اپنے حقیقی اہداف کو پہچان سکے۔
برگیڈئیر ظفر یاسین بابر صاحب
قوم نے میو قوم کے لئے انجمن کے پلیٹ فارم سے جو خدمات سرانجام دیں اور بہترین انداز میں جو کردار ادا کیا۔قابل ستائش ہے۔
عمومی طورپر ریٹائرڈ لوگ اس قابلیت کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ان لوگوں کا راقم الحروف اصلاحی نقاد رہا ہے۔
لیکن جب مولانا محمد احمد قادری کے گھر واقع ایلیٹ ٹائون فیروز پور روڈ۔پر انجمن کے لوگوں کا اجلاس ہوا۔برگیڈئر صاحب سے ملا۔ان کے مثبت اور جاندار کردار کو دیکھا تو ان کے سامنے ہاتھ جوڑے کہ آئیندہ میں لکھنے لکھانے میں محتاط رہونگا۔
کیونکہ کردار انجمن اتحاد ترقی میوات کے پلیٹ فارم سے انہوں نے بطور چیف الیکشن کردار ادا کیا۔وہ تاریخی کام ہے۔
ان کے ساتھ قائم مقام صدرجناب ممتاز شفیق صاحب اور ان کے ہمرائیوں نے پچھلے چند میں جو مثالی کردار ادا کیا وہ میو قوم کی تاریخ کا حصہ ہے۔
انجمن کی ریکارڈ ممبر شب ہونے اور ایک کروڑ سے زائد فیس کی مد جمع ہونے والی رقم۔سے ثابت ہوتا ہے کہ میو قوم میں ابھی تک دان و پُن کی صفات موجود ہیں۔
گذشتہ رات بعد نماز مغرب ۔


انجینیر جناب محمد امین میو صاحب ۔اور جناب حاجی نور محمد صاحب ۔نے راقم الحروف کو شرف ملاقات بخشا۔میرے غریب خانہ آئے۔
مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔انجمن کے الیکشن بھی زیر بحث آئے۔کچھ باتین قابل غور تھیں ۔
صبح بیدار ہوا تو برگیڈئر بابر صاحب کے استعفی کی خبرین سننے اور دیکھنے کو ملیں۔
قبل ازیں ہماری تحریروں میں بھی کچھ خدشات کا اظہار موجود ہے ۔
حافظ سلمان طارق صاحب ایڈیٹر صدائے میو۔کے دو ویڈیو بیان بھی میں نے بغور سُنے۔
جیسے تیسے بھی موصوف میو قوم کے لئے ایک مثالی کردار ادا کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ ۔فاروق جان میو میو نیوز۔۔
امجد علی میو ۔میو ایکسپریس۔
طاہر خاں میو ،میواتی بیٹھک۔
عبدالقادر نارووال۔کی پوسٹیں اس بارہ میں نگاہ سے گزریں۔
صحیح صورت حال تو برگئیڈئیرظفریسین بابرصاحب ہی قوم کو بتائیں گے۔اوران وجوہات سے ایک کانفرنس کے ذریعہ قوم کو ضرور آگاہ کریں گے۔
جو اِن کے استعفی وجوہ بنیں۔دست بستہ گذارش ہے کہ جب قوم نے بابر یاسین صاحب پر اعتماد کیا ۔
تو کیا ذاتی وجوہات اتنی اہم ہوسکتی ہیں کہ پوری قوم کے اعتماد کی بَلی دیدی جائے۔
امید ہے جوکردار دبنگ کردار انجمن میں رہتے ہوئے نبھایا ہے۔اسی دبنگ طریقہ سے ان ذاتی وجوہ سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
برگیڈئیر صاحب آپ کی سروس اور آپ کی قوم بذدلی۔اور کائرتا کی اجازت نہیں دیتیں۔
کوئی کتنا بھی بہادر ہو جب وہ میدان جنگ سے واپسی کرتا ہے تو بہادری ایک خواب بن کر رہ جاتی ہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme