سموم وتسمم

Advertisements

سموم وتسمم
POISONS & POISONING (TOXICOLOGY)
سنٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن نئی دہلی کے مجوزہ نئے نصاب برائے بی یو ایم ایس کے عین مطابق )
مؤلفين.
انتظار احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج
وسیم احمد صدر شعبہ علم الادویہ محمد یہ طبیہ کالج والسائر ہاسپٹل منصورہ، مالیگاؤں
ہدایت پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرس نئی دہلی

اعتراف
ابتداء آفرینش سے ہی حضرت انسان کے نزدیک صحت و تندرستی کا مسئلہ اس کی تمام تر حوائج و ضروریات پر مقدم رہا ہے اور اس بات میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ اس وئے زمین پر انسان کی آمد کے ساتھ ساتھ امراض و عوارض کا سلسلہ بھی شروع ہوا اور اس کے حذف وازالہ کے تعلق سے کوششیں بھی کی گئیں اور یہیں سے طب اور حفظان صحت کی ابتداء بھی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاج و معالجہ اور بحالی صحت کے تعلق سے آج اس دنیا میں ہزار ہا طریقہ ہائے علاج رائج ہیں اور طب یونانی بھی انھیں میں سے ایک طریقہ علاج ہے جسے بلا شبہ قدامت کا شرف بھی حاصل ہے۔
مرور ایام کے ساتھ ساتھ حضرت انسان نے بھی ارتقائی مراحل طے کئے جس کے اثرات بلاشبہ علوم وفنون پر بھی مرتب ہوئے اور تحقیق و جستجو کا دائرہ بھی وسعت اختیار کرتا گیا نتیجا انسان امراض و علل کی طلسماتی دنیا سے نکل کر ٹھوس سائنٹفک دنیا میں داخل ہو گیا۔ امتداد وقت کے ساتھ ساتھ طب یونانی نے بھی اپنے دامن کو کشادہ کیا اور اس کے متعدد شعبہ جات قرار پائے اور پھر ہر شعبہ کی متعدد د کڑیاں وجود میں آئیں اور پھر رفتہ رفتہ ان کڑیوں نے بھی مستقل شعبہ کی شکل اختیار کرلیں۔
علم السموم بھی شعبہ حفظی و سماجی طب کے اندر ایک مضمون کی حیثیت سے داخل نصاب ہے۔ اگر چہ طب کے قدیم علمی سرمائے میں اس عنوان کے تعلق سے براہ راست تفصیلی مباحث نہیں ملتے البتہ دواؤں کے کمی اثرات، ان کے مصلحات اور تریاق کی تفصیل چیدہ چیدہ موجود ہے۔ علم السموم کے موضوع پر زیادہ تر مواد انگریزی زبان میں دستیاب ہے اور انگریزی ناشناسی ، کتابوں کی ضخامت ، موضوع کی طوالت اور ان کی حصولیابی کے مصارف کے باعث محض اردو شناس طلباء کی رسائی ان کتب تک نہیں ہو پاتی لہذا ان کتب سے استفادہ دشوارو بے معنی ہو جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب دراصل اس موضوع سے متعلق مختلف انگریزی کتابوں کا جے تفہیمی و تدریسی ضروریات کی تکمیل کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس بات اردو ترجمہ ہے جسے کہی وہ کا بھی صدق دل سے اعتراف کیا جاتا ہے کہ یہ کتاب سی سی آئی ایم کے مجوزہ تعلیمی نصاب کا احاطہ ضرور کرتی ہے مگر موضوع سے متعلق موجودہ علمی سرمائے میں کہ میں کسی قسم کا اضافہ کرنے سے قاصر ہے۔ چونکہ آج الفاظ کا الٹ پھیر اور اقتباسات کی تقدیم و تاخیر ہی تصنیف و تالیف کا خاصہ رہ گیا ہے جس کا مشاہدہ و تجزیہ اس کتاب کو ترتیب دیتے وقت کیا گیا۔
بہر کیف اس موقع پر کچھ لوگوں کا شکریہ ادا کرنا واجب ہے کہ جن کی وجہ سے یہ کام پایہ سے براہ تکمیل کو پہنچا لہذا سب سے پہلے ان مصنفین کا ان مصنفین کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے جن کی تصانیف . راست استفادہ کر کے یہ کتاب ترتیب دی گئی ہے۔ پروفیسر غفران احمد ( شعبۂ علم الادویہ اجمل خان طبیہ کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ ) کے ہماری زندگی پر بہت سارے احسانات ہیں اور اگر ان کی معیت اور خلوص میسر نہ ہوتا تو شاید زندگی آج بھی صحرا نوردی کا شکار رہتی ۔ زیر نظر کتاب بھی دراصل انھیں کی تحریک اور بے لوث مشوروں کا ثمرہ ہے جو ابتداء سے انتہاء تک ہمیں اس کام کے۔ اس کام کے لئے مسلسل مہمیز کرتے رہے اور نتیجتا یہ کتاب آپ حضرات کے روبرو ہے۔
ہمدم و احباب کی فہرست نہایت طویل ہے جن کی دعائیں اور نیک خواہشات ہمیشہ شامل حال رہا کرتی ہیں ۔ اس موقع پر ان کا تذکرہ انفرادی طور پر کرنا لازم بھی تھا لیکن اس خوف سے انحراف کیا جا رہا ہے کہ کسی کا نام چھوٹ جائے تو دل شکنی ہوگی ویسے بھی مخلص دوستوں کا شکریہ ادا کر کے ان کے بے لوث خلوص کی توہین نہیں کرنا چاہیے۔ مخلصین و احباب کے نام قلم وقرطاس کے بجائے دل میں محفوظ رہیں تو ذہن و دل منور رہتے ہیں ۔
مؤلفين

کتاب کے حصؤل کے لئے لنک

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme