Maktaba of Mufti Muhammad Rafi Osmani. . مکتبہ مفتی محمد رفیع عثمانی ؒ مجموعہ کتب29 مع اصلاحی بیانات9 مجلات۔ حضرت مفتی محمد رفیع عثمانی صاحبؒ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک،سچے عاشق رسولﷺ، محافظ ختم نبوت، محب وطن،اتحاد امت کے عظیم داعی ، علم و عمل اور زہد و تقویٰ کے پیکر تھے آپؒ ایک متبحر عالم دین،فقیہ،محدث، محقق و مصنف، بہترین منتظم، کامیاب استاد،مدرس و مفتی اور اپنے والد گرامی سابق مفتی اعظم پاکستان حضرت اقدس مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی ؒ کی مسند اور ان کے علوم و معارف کے حقیقی جانشین و وارث تھے ، آپؒ کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت، دین کی خدمت، مدارس و مساجد کے تحفظ، تحقیق و تصنیف، درس و تدریس اور اعلاء کلمۃ اللہ میں گذری آپ ؒحقیقت میں اپنے والد گرامی اور اکابرین و اسلاف کی جیتی جاگتی عملی تصویر تھے جہاں وہ خود پاکیزہ اور نفیس مزاج و طبیعت کے مالک تھے و ہاں جامعہ دارالعلوم کراچی کی حسین و خوبصورت مسجد اور عمارات بھی آپ ؒکے حسن ذوق کی عکاس ہیں، آپؒ سابق مفتی اعظم پاکستان حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب ؒ کے فرزند اور عثمانی خاندان کے چشم وچراغ تھے مکتبہ مفتی رفیع عثمانی صاحب حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیفات و فتاویٰ کا مجموعہ تمام کتب کا مجموعی آرکائیو لنک https://archive.org/details/Maktaba-Mufti-Rafi-Usmani-Sahib الگ الگ کتب کے لنکس 1. فتاویٰ دارالعلوم کراچی (امداد السائلین) جلد 1 : https://archive.org/…/Fatawa-Darul-Uloom-Karachi-Imdad… 2۔ نوادر الفقہ فقہی رسائل اور منتخب فتاویٰ کا مجموعہ جلد 1 : https://archive.org/…/Maktab…/Nawadir-ul-Fiqh-Vol-01.pdf جلد 2 : https://archive.org/…/Maktab…/Nawadir-ul-Fiqh-Vol-02.pdf 3۔ درسِ مسلم (تقریر صحیح مسلم) جلد 1 : https://archive.org/…/Maktaba…/Dars-i-Muslim-Vol-01.pdf جلد 2 : https://archive.org/…/Maktaba…/Dars-i-Muslim-Vol-02.pdf 4۔ حیاتِ مفتیٔ اعظم (سوانح حضرت مفتی شفیع عثمانیؒ) https://archive.org/…/Makta…/Hayat-i-Mufti-i-Azam-ra.pdf 5. میرے مُرشد حضرت عارفیؒ https://archive.org/…/Meray-Murshid-Hazrat-Aarifi-ra.pdf 6. اصلاحی تقرریں جلد 2 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-02.pdf جلد 3 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-03.pdf جلد 4 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-04.pdf جلد 5 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-05.pdf جلد 6 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-06.pdf جلد 7: https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-07.pdf جلد 8 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-08.pdf جلد 9 : https://archive.org/…/Makt…/Islahi-Taqreerain-Vol-09.pdf 7. مفتی بننا آسان نہیں https://archive.org/…/Maktab…/Mufti-Banna-Asaan-Nahi.pdf 8. فقہ میں اجماع کا مقام https://archive.org/…/Makta…/Fiqh-Main-Ijma-Ka-Maqam.pdf 9. رفیقِ حج https://archive.org/…/Maktaba-Mufti…/Rafeeq-i-Hajj.pdf 10. حج کے بعد زندگی کیسے گزاریں ؟ https://archive.org/…/Hajj-Kay-Baad-Zindagi-Kaisay… 11. حاجیوں کو چند نصیحتیں https://archive.org/…/Hajiyoon-Ko-Chand-Naseehatain.pdf 12. علم الصیغہ (اردو) https://archive.org/…/Maktaba…/Ilm-al-Sigha-Urdu.pdf 13۔ علاماتِ قیامت اور نزولِ مسیح علیہ السلام https://archive.org/…/Aalamaat-i-Qiyamat-Aur-Nuzool-i… 14. یہ تیرے پراسرار بندے جہادِ افغانستان کی ان کہی داستان https://archive.org/…/Yeh-Teray-Pur-Asrar-Banday.pdf 15. انبیاء علیھم السلام کی سرزمین میں (تین اسلامی ملکوں کا سفرنامہ) https://archive.org/…/Ambia-as-Ki-Sarzameen-Main.pdf 16. کتابتِ حدیث عہدِ رسالت اور عہدِ صحابہؓ میں https://archive.org/…/Kitabat-i-Hadith-Ahd-i-Risalat-wa… 17.۔ عورت کی سربراہی کی شرعی حیثیت https://archive.org/…/Aurat-Ki-Sarbarahi-Ki-Shari… 18۔ دو قومی نظریہ جس پر پاکستان بنا https://archive.org/…/Do-Qomi-Nazria-Jis-Par-Pakistan… 19۔ یورپ کے تین معاشی نظام جاگیرداری ، سرمایہ داری اور اشتراکیت اور ان کا تاریخی پسِ منظر https://archive.org/…/Europe-Kay-Teen-Muashi-Nizam.pdf 20۔ اسلام میں غلامی کا تصور https://archive.org/…/Islam-Main-Ghulami-Ka-Tasawwur.pdf 21۔ اختلاف رحمت ہے – فرقہ بندی حرام https://archive.org/…/Ikhtilaf-Rahmat-Hay-Firqa-Bandi… 22۔ مسلکِ دیوبند کسی فرقے کا نام نہیں – اتباعِ سنت کا نام ہے https://archive.org/…/Maslak-i-Deoband-Kisi-Firqay-Ka… 23. سنت کا مقام اور فتنہ انکارِحدیث https://archive.org/…/Sunnat-Ka-Maqam-Aur-Fitna-Inkar-i… 24. سنت کا مفہوم اور اتباعِ سنت کی اہمیت https://archive.org/…/Sunnat-Ka-Mafhoom-Aur-Iteba-i… 25. مستحبات – اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ اعمال https://archive.org/…/Mustahabbat-Allah-Kay-Pasndeedah… 26. کام چوری – اللہ کا ایک عذاب https://archive.org/…/Kaam-Chori-Allah-Ka-Aik-Azab.pdf 27. توبہ کی حقیقت و اہمیت https://archive.org/…/Tauba-Ki-Haqeeqat-wa-Ahmiyyat.pdf 28. ماہِ رمضان – بخشش کا ذریعہ https://archive.org/…/Mah-i-Ramadhan-Bakhshish-Ka… 29۔ جنت کا آسان راستہ https://archive.org/…/Makta…/Jannat-Ka-Aasaan-Raasta.pdf 30۔ تاریخ کے دریچوں سے https://archive.org/…/Makt…/Tareekh-Kay-Dareecho-Say.pdf 31۔ عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ اور اس کا تحفظ https://archive.org/…/Aqeeda-Khatm-i-Nubuwwat-Aur-Is-Ka…
Strong sheltersمضبوط پناہیں
Strong sheltersمضبوط پناہیں تعوذات بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ انسانی زندگی میں سب سے زیادہ راحت افزاء سکون بخش وہ لمحہ ہوتا ہے جب اسے تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔اور پریشان کن لمحہ وہ ہوتا ہے جب ان جانے خیالات یا خدشات انسانی ذہن کومنتشر کرکے رکھ دیتا ہے،احساس تحفظ ہمیشہ اس کیفیت میں ہوتا ہے جب کسی طاقتور کے سہارے کا احساس ہو اس کی تائید و حمایت ہو۔تحفظ ووالی بات اگرکسی معتبر ذریعہ سے ملے تو احساس مزید گہرا ہوجاتا ہے۔ رسول اللہﷺ کی ہر بات ایک حقیقت ہے اس سے بڑی حقیقت دنیا میں موجود نہیں ہے۔زندگی میں ہر کوئی ایسے الفاظ اور عبارات نوک زبان رکھتا ہے جن کے بارے میں وہ اپنی معلومات کے مطابق تحفظ ملتا ہو۔جن لوگوں کے پاس آسمانی ہدایات موجود نہ ہوں وہ اپنے بنائے ہوئے جملے دُہراتے ہیں۔جن سے انہیں ایک خاص قسم کی توانائی ملتی ہے۔یہ تعوذات وہاں عطاء کئے گئے ہیں جہاں قوتیں جنم لیتی ہیں ،جہاں فیصلے ہوتے ہیں ۔جسے معلوم ہے کہ انسان کی نفسیاتی و جسمانی ضروریات کیا ہیں؟ جب انسان محسوس کرتا ہے کہ میری بات سنی جارہی ہے اور سننے والا ہمدردی بھی رکھتا ہے تو ایک اطمنان بخش لہر دوڑ جاتی ہے۔وسائل و حالات موافق ہوں یا نہ ہوں اگر انسان کو دلی اطمنان مل جائے تو وہ بڑے سے بڑا امتحاب طگئ خندہ پیشانی سے برداشت کرلیتا ہے۔اسے کوئی بھی قیمت دینی پڑے ادا کرنے کے لئے آمادہ ہوجاتاہے۔اگر اطمنان موجود نہ ہو معمولی سی جنبش بھی تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ جو انسان مانگے اسے مل جائے یا جو خواہش کرے اس کے مطابق حالات میں بدلائو آجائے البتہ تعوذات کی مدد سے اسے حالات سے سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت ابھر نے لگتی ہے،وہ سمجھتا ہے میں نے جس کے سامنے اپنے دل کی بات رکھی ہے وہ مجھ سے کہیں زیادہ دانا و مدبر اور میری ضرورتیوں کا کیال رکھنے والا ہے اگر میری سوچ کے مطابق حالات میں بدلائو نہیں آیا تو ضرور اس میں کوئی زار ہوگا۔ سعد طبیہ کالج طب نبویﷺ اور اسلامی علوم و افکار کی اشاعت و پھیلائو میں سرگرم عمل ہے۔اور کئی درجن کتب شائع کی جاچکی ہیں۔ا ن کے کوئی کاپی رائٹص نہیں کیونکہ یہ سارے کام للہ فی اللہ کئے جاتے ہیں۔ میرے بیٹے سعد یونس کی اچانک وفات نے مجھے بہت صدمہ پہنچایا ہے لیکن اللہ کی رضا کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔آج اسے بچھڑے ہوئے پورے تین ماہ ہوچکے ہیں (تاریخ پیدا ئش ،یکم جنورہ2000ء،تاریخ وفات26سمتبر2022ء) یہ کام اس کا تھا لیکن مجھے کرنا پڑ رہا ہے۔کیونکہ میری ساری کتب کی اشاعت اس کے ذؐہ تھی وہ اس کام کو احسن انداز میں پورا کررہا تھا۔اللہ غریق رحمت فرمائے حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ لاہور سعد میو ورچوئل سکلز کاہنہ نو لاہور رابطہ:03238547640/03484225574 www,tibb4all.com……www.dunyakailm.com ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راقم الحروف کی ان موضوعات پر کئی ایک تالیفات پہلے سے داد تحسین حاصل کرچکی ہیں (1)قران کریم کا میواتی زبان میں ترجمہ (2)سیر الطیبات یعنی بنات اربعہ (3) سیرت سیدنا حسن بن علی (4)حاشیہ تعلیم الاسلام (5)فضائل امت محمدیہ علیہ السلام (6) حضورﷺاپنے گھر میں (7)شجرہ خلفائے راشدین (7)ازواج مطہرات اور ان کے علمی کارنامے۔ (8)جن کو رسول اللہﷺ نے دعا دی (9) دربار نبوت سےجنت کی بشارت پانے والے لوگ۔ (10)کسب معاش اور اسلامی نقطۂ نظر۔ (11)فلسفہ قربانی،اس کے نفسیاتی اثرات۔ (12)تبلیغی جماعت کا تاریخی جائزہ (13)مع الطب في القرآن الكريم urdu (14)الفاظ معانی قران میوات زبان ) طب نبویﷺ میں اعضائے جسم کی حفاظت (15) طب کے موضوع پر۔ (1)غذائی چارٹ (2)تیر بہدف مجربات (3)گھریلو اشیاء کے طبی فوائد (4)منتخب نسخے (5) قرا ن کریم سے اخذ کردہ طبی نکات (6)حاصل مطالعہ (7)تحریک امراض اور علاج (8) مدارس کے طلباء اور علماء کے لئے طب سیکھنا کیوں ضروری ہے؟ (9)وضو اور مسواک کے روحانی و طبی فوائد (10)خواص المفردات یعنی جڑی بوٹیوں کے خواص (11)کتب سماوی میں مذکورہ نباتات کے طبی خواص (12)ادویہ سازی (13)جادو اور جنات کا طبی علاج (14)معجز ہ تخلیق انسانی۔قران اور طب کی نگاہ میں (15)بچے میں روح کب پھونکی جاتی ہے ؟ قران و طب کی نظر۔ (16)صحاح ستہ میں مذکورہ طبی احادیث اور ان کی تخریج (17)طب نبوی عصر حاضر کے تناظر میں (18)صحت کے لئے 6ضروری چیزیں۔ (19)چہل احادیث فی الطب۔ (20)فالج اورطب نبویﷺ۔ (21)احادیث میں مذکرہ غذائیں اور دوائیں (22) احادیث مبارکہ سے اخذ کردہ طبی نکات (23)الاطعمہ والاشربہ فی عصر رسول ﷺکا اردوترجمہ ـ (24)التداوی بالمحرم۔ (25)طب نبوی اجتہاد و تجربہ ہے یا وحی ہے؟ (27)طب نبوی میں غذا کی اہمیت و افادیت (28)قران ۔طب نبویﷺ اور جدید انکشافات (29)قران انسان اور طب۔ (30) کتاب الامراض والکفارات والطب الرقیات (31)نبض تحریکات اور علامات (32)ارنڈ کا تیل اور اس کے طبی فوائد (33): چھ معاشرتی برائیاں قران کی نظر میں (34): طب نبوی علمائے کرام کی نظر میں (35): طب نبوی کی اہمیت و افادیت (36): قران کریم میں انسانی اعضاء کا تذکر (37): علم طب میں مسلمانوں کی خدمات (38)درد دوا ۔طب نبوی کی روشنی میں (39)دروس الطب۔ (40)دست شفائی مسخہ سہ اجزائی) (41)کتاب الفاخر فی الطب عملیات کے موضوع پر ۔(1)جادو کی تاریخ (2)منزل اور اس کے مسنون خواص (3)قدماء کے مجربا ت (4) آپ کی ضرورتیں اور ان کا حل (5)جادو کے بنیادی قوانین اور ان کا توڑ (6)عرب و عجم کے مجربات (7)تعوذات (8)آپ بھی عامل بن سکتے ہیں (9)وظائف و عملیات کے موثر ہونے کے گر۔ (10)حروف صوامت ،وغیرہ (11)دروس العملیات۔ میواتی زبان میں لکھی گئی کتب۔ (1)میواتی کھانا (2)مہیری (3)اسلام اور پسند کی شادی (4)مرد بھی بِکتے ہیں۔۔۔ جہیز کے لیے (5)میو سو ملاقات۔ کتاب یہاں سے حاصل کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیچے دیے گئے ٹیبل سےتعوذات۔مضبوط پناہیں کتاب ڈاؤن لوڈ کریں۔ پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات تعوذات۔مضبوط پناہیں :کتاب کا نام حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو :لکھاری / مصنف اردو :زبان (ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ 60.5 MB :سائز 256 :صفحات
۔Secret revealers مکاشفات اسرار
۔Secret revealers مکاشفات اسرار ۔Secret revealers مکاشفات اسرار علوم با بلیہ، مصریہ، یونانی اور عربیہ کے تناظر میں اسرار الحروف، الواح الجواہر، علم الا وفاق، جفر الآثار اور ریاضات و دعوات پر مبنی جامع الفوائد و نا در کتاب تالیف غلام الرسول میمن عائلی نقشبندی ایم ۔ اے ثقافت اسلامیات ڈائون لوڈ لنک link
Safety and Authenticity of Hadith
Safety and Authenticity of Hadith فتنہ انکار حدیث کوئی نئی بات نہیں یہ فتنہ قرون اولی کے معا بعد ہی ابھرنے لگا تھا،اس موجوع پر بپت کچھ لکھا گیا ،عرب و عجم کے اہل علم نے اس پر ضخیم مجلدات تحریر فرمائے اس موضوع پر اردو زبان میں پہلی مفصل کتاب جو تقریباً 60 کی دھائی میں لکھی گئی اس کتاب کی ااعت زیادہ مقدار مین نہ ہوسکی شاید ایک ہی ایڈیشن نکل سکا، اسکے بعد یہ کتاب ہارڈ کاپی یا پی ڈی ایف میں دستیاب نہیں ھوسکی آج ہمارے دوست منصور یلدرم نے اس قیمتی کتاب کی پی ڈی ایف مکمل کی اور ایک نایاب کتاب پی ڈی ایف میں پیش کردی، اہل علم کی یہ کاوشوں ہمیشہ علم کے فروغ مین معاونت کاسبب بن بنتا ہے۔ کتاب کا نام حفاظت و حجیت حدیث، مصنف محترم فہیم عثمانی صاحب منکرین حدیث پر یہ کتاب ایک بہترین کتاب ہے جو کہ منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی و شافی جواب ہے اللہ تبارک منصور یلدرم کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ ایک لاجواب کتاب انہوں نے پی ڈی ایف میں پیش کی، کتاب کا لنک اور کتاب پی ڈی ایف میں نیچے ہے۔ حفاظت و حجیت حدیث از قلم مولانا محمد محترم فہیم عثمانی رحمہ اللہ ڈاون لوڈ لنک نیچے دیے گئے ٹیبل سےحفاظت و حجیت حدیث تاب ڈاؤن لوڈ کریں۔ پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات حفاظت و حجیت حدیث :کتاب کا نام مولانا محمد محترم فہیم عثمانی رحمہ اللہ :لکھاری / مصنف اردو :زبان (ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ 36 MB :سائز 595 :صفحات
جامع دعائیں ایک نظر میں
جامع دعائیں ایک نظر میں
Kitab al-Taysirکتاب التیسیر
Kitab al-Taysirکتاب التیسیر کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیرKitab al-Taysirابو مروان عبد الملک ابن زہر۔(1092تا1162ء۔۔484۔557ھ) ناقل:حکیم کاری محمد یونس شاہدمیومولف/مصنف کتب کثیرہ سخن ہائے گفتنی۔ کتاب التیسیر فی المداوۃ التدبیر۔۔ابو مروان عبد الملک ابن زہر۔ (1092تا1162ء۔۔484۔557ھ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حال دل اللہ تعالیٰ امور دنیا کو اپنے انداز میں طے فرماتے ہیں،جب کسی کام کا ارداہ فرماتے ہیں تو اس کے اسباب پیدا کرکے کچھ انسانوں کےدلوں میں اس امر کی انجام دہی کا جذبہ پیدا فرمادیتے ہیں،بسا اوقات فرد واحد یا چند افراد سے اتنا کام لے لیتے ہیں جنہیں ادارے اور حکومتیں بھی بمشکل سر انجام دیتی ہیں۔آج سے دیڑھ دیہائی پہلے جس سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نولاہور کی رجسٹریشن کرائی گئی تو اس وقت کوئی خاص لائحہ عمل سامنے نہ تھا۔یہ امر حادثاتی طورپر عمل میں آیا تھا۔اس وقت میرا بیٹا سعد یونس مرحوم محض دس بارہ سال کا تھا۔اللہ تعالیٰ نے طب نبوی کے موضوع پر کام لیا،حالات زندگی کچھ اس قسم کے تھے کہ لوگوں سے میل جول کم ہی رہا،اور طب و حکمت میرے لئے اسباب رزق بن کر رہ گیا۔ بہت سے لوگوں کو فروغ طب میں ساتھ ملانے کی کوشش کی لیکن ہر ایک سوال کرتا ہمیں کیا ملے گا؟۔۔اس کے بعد رابطہ منقطع ہوجاتا۔راقم الحروف بغیر کسی لالچ و نفع کے طب کی خدمت میں منہمک رہا۔اس کے بعد میرے بیٹے سعد یونس مرحوم نے کپیوٹر سیکھا ۔گرافس ڈزائننگ ، ویب ڈویلپنگ،انٹر نیٹ سرفنگ۔وغیرہ میں بہت مہارت حاصل کرلی،اب وہ میرا قوت بازو بن چلا تھا۔اس نے میری کتب اور علوم و افکار کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی غرض سے ۔دو ویب سائٹس (www.dunyakailm.co)….(www.tibb4all.com) ڈزائن کیں اور ان پر میرے لکھی کتب کو تزئین و آرائش کے بعد اپ لوڈ کرنا شروع کردیا۔تقریبا ایک سال کے عرصہ میں اس بچے نے 80 کے قریب کتب کو اپ لوڈکیا۔میرا قوت بازو بنا ۔یکم جنوری2022ء کو اس نے اپنے جنم کے دن کے موقع پر۔ سعدمیو ورچوئل سکلز۔کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔جس مین نادار و کم وسائل لوگوں کو انٹر نیٹ ارننگ اور ضروری ضروری سوفٹ وئیرز کی تعلیم تھی۔جو وقت یہ ادارہ قائم ہوا ۔ہم دونوں باپ بیٹوں نے عہد کیا تھا کہ ہر روز میواتی تاریخ،طب ۔دیگر علوم پر دس صفحات لکھیں گے۔لیکن اللہ کو جو منظور تھا ہوا اور میرا بیٹا بیس سال نو ماہ کی قلیل زندگی پاکر اس دنیا سے رخصت ہوا۔اللہ غریق رحمت فرمائے۔۔جو کتب آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہیں ان میں میرے بیٹے کی خاص کاوش ہے۔ اس کی جدائی نے میرے ذہن و قویٰ پر گہرے غم کے اثرات مرتب کئے۔لیکن تین ماہ بعد اس کے چھوڑے ہوئے کام کو آگے بڑھاتا ہوں اور عبد الملک ا بن زہر کی ۔کتاب التیسیر فی مداوۃ التدبیر جلد اول پیش کررہا ہوں۔دعاگو ہوں کہ اللہ حین حیات علوم و فنون ،دین اسلام کے ساتھ وابسطگی نصیب فرمائے۔۔آخر مین اپنے والدین۔اور بیٹے کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کرتا ہو،سعد کی جگہ چھوٹے بیٹے دلشاد یونس نے لی ہے اللہ اس کی زندگی رزق اور علم و عمل میں برکت نصیت فرمائے حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نو لاہور قدیم مسلمان اطباء کی کاوشوں کا منہ شاہکاراس قسم کی کتب کم کم ہی دستیاب ہوتی ہیں(سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی ﷺ عاجزانہ پیش کش)سعد میو ورچوئل سلکز کاہنہ نو لاہور پاکستانسعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ نیچے دیے گئے ٹیبل سےر۔ کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیر پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات کتاب التیسیر ۔فی المداوۃ التدبیر :کتاب کا نام ابو مروان عبد الملک ابن زہر۔(1092تا1162ء۔۔484۔557ھ) :لکھاری / مصنف اردو :زبان (ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ 23۔MB :سائز 94 :صفحات
٣٠ مشہور ترین کتب أاحادیث 30 famous people wrote hadiths
٣٠ مشہور ترین کتب أاحادیث 30 famous people wrote hadiths أشهر 30 كتاب الأحاديث ٣٠ مشہور ترین کتب أاحادیث 30 famous people wrote hadiths) أشهر 30 كتاب الأحاديث یہ 11جی بی پر مشتمل ایک فولڈر ہے جس میں مشہور 30کتب احادیث کو جمع کیا گیاہے۔ جن کے نام یہ ہیں(1)صحیح بخاری مع شروحات(2)صحیح مسلم مع شرح امام نووی(3)سنن ابوداؤد مع شروحات(4)جامع ترمذی مع شروحات(5)سنن نسائی(6)سنن ابن ماجہ(7)صحیح ابن حبان(8)صحیح ابن خزیمہ(9)مشکوۃ مع شروحات(10)مسند امام اعظم (11) مسند امام شافعی(ٍ12)مسند امام احمد بن حنبل(ٍ13)مسند حمیدی(14)موطاامام محمد(15)موطا امام مالک(16)سنن دارمی (17) سنن دارقطنی(18)المستدرک حاکم علی صحیحن(19)سنن الکبری للبیہقی(20)المعجم الکبیر للطبرانی(21)العجم الاوسط للطبرانی (22)مصنف ابن ابی شیبہ(23)مصنف عبدالرزاق(جلد 3،4 دستیاب نہیں فی الحال)(24)معانی الآثار للطحاوی(25)کتاب الآثار امام محمد (26)آثار السنن مع شرح(27)کنز العمال علامہ حسام الدین(28)شعب الایمان للبیہقی(29)معارف الحدیث(30)زاد الطالبین مجموعہ کتب کے حصول کے لئے لنک دوسرا لنک
Use of drugs in medicine and prophetic medicine
Use of drugs in medicine and prophetic medicine ادویات میں نشہ کا استعمال اور طب نبوی استخدام الأدوية في الطب والطب النبوي سنخن ہائے گتفنی۔ اللہ تعالی جس سے جو کام لینا چاہے اور جب لینا چاہے اور جس مقدار میں لینا چاہے اس کے لئے اسباب و ہمت پیدا کردیتا ہے۔گو انسان سمجھتا ہے یہ کام میں کررہا ہوں ۔مگر وہ کام اس سے لیا جارہاہوتا ہے۔ سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کی بنیاد رکھتے وقت وہم بھی نہ تھا کہ اللہ تعالیٰ میدان طب میں اس قدر کام لیگا۔ سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کا قیام سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ نولاہور کی بہترین کارکردگی کا سہرا میرے بیٹے سعد یونس مرحوم کے سر ہے، وہ ہمیں بیس سال 9ماہ کی قلیل عمر (تاریخ پیدائش یکم جنوری 2000ء تاریخ وفات26 ستمبر 2022) میں ایسا کام کرگئے کہ آج ان کے لئے صدقہ جاریہ بن چکا ہے۔ وہ کم عمری میں اتنا کچھ کرگئے جس کی آرزو کم کم لوگوں کو ہوتی ہے۔ سعد یونس (BBA. سال سوم کے طالب علم ۔وہ ویب ڈویلپر۔گرافکس ڈزائنر تھے ان کی وفات کے ٹھیک 20 دن بعد CSS میں کامیابی کا لیٹر موصول ہوا۔لیکن اب یہ لیٹر ہمارے کسی کام کا نہ تھا۔ہماری دنیاوی امنگ ختم ہوکر رہ گئی تھی، اللہ کی رضاء کے سامنے سر تسلیم خم کے علاوہ چارہ کار نہیں۔ میری ساری کتابوں کو قابل اشاعت بنانے اور انہیں ویب سائٹس پر اپلوڈ کرنے کا ذمہ انہی کا تھا۔سر ورق پر ان کا نام بطور ڈزائنر لکھا ہے۔لیکن اس مواد کو کتابی صورت میں دیکھنا اور آپ تک پہنچنا انہیں کی سعی مشکور ہ ہے۔ لمبی زندگی کے لئے زیادہ جینا ضروری تو نہیں ہوتا۔کم عمری میں بھی وہ کام کئے جاسکتے ہیں جنہیں لوگ بڑی بڑی عمروں میں بھی نہیں کر پاتے۔وہ اکثر کہا کرتا تھا کہ میں ایسے کام کر جائونگا کہ لوگ مجھے یاد کریں گے۔ان کی باتوں کو بچپنا سمجھ کر نظر انداز کردیتے تھے،لیکن وہ حقیقت کہتا تھا،اسے وقت کا ضیاع بالکل پسند نہ تھا، یکم جنوری2022 کو اس نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک ادارہ “سعد میو ورچوئل سکلز قائم کیا تھا۔ اس نے بہت کام کیا،اپنی عمر سے بڑھ کر کام کیا،ایک نصاب فری لانسننگ اور انٹر نیٹ ارننگ کا ترتیب دیا۔نادار و غریب بچوں کو مفت میں تعلیم و تربیت دیتا انہیں یونیورسٹی سے فارغ ہوکر پڑھاتا۔تربہت دیتا ۔وہ کہا کرتا تھا،ابو جی اگر ایک بچہ بھی میری وساطت سے کام کرنے لگا اور اپنے گھر والوں کی کفالت کا ذمہ اٹھا لیا میں سمجھونگا اپنی زندگی کا مقصد پورا کرلیا۔دنیا سے جانے کے بعد جب لوگوں کے فون آئے اور پاکستان سمیت عرب ممالک،ایران امیریکہ،لندن۔ افغانستان ،ہندستان غرض کہ اکثر و بیشتر ممالک سے تعزیتی پیغامات ملے تو معلوم ہوا کہ اس کا دائرہ احباب دنیا بھر میں پھیلا ہوا تھا۔لوگ دعائیں دیتے تھے کہ سعد بھائی نے ہمیں ہنر سکھایا آج ہم اپنے گھر کے اخرجات پورے کرنے کے علاوہ،بہترین ارننگ کررہے ہیں۔ وہ ویب ہوسٹنگ۔ڈومین پرچیزنگ کاکام کرتاتھا ۔نادار لوگوں کو بسا اوقات اپنی جیب سے خرید کر دیتا۔پھر خوشی سے بتاتا کہ ابو جی میں نے فلاں کو ڈومین ہوسٹنگ لیکر دی تھی اب وہ کمانے لگاہے، اس نے دعا کے ساتھ مجھے انعام بھی بھیجا ہے۔مجھے حیرت ہوتی کہ کم عمر ی میں یہ کیسی سوچ رکھتا ہے؟ اس کی سوچ بڑی تھی ارادہ پختہ تھے،لیکن ناوک تقدیر ایسا نشانے پر لگا کہ سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔جب کوئی اس کے پاس سیکھنے کو آتا وہ غور سے جائزہ لیتا کہ یہ کیا کرتا ہے اگر وہ گیم۔گانے ڈرامے ،خبریوں کو میں دلچسپی لیتا تو اسے فارغ کردیتا کہ اسے اپنے وقت کا احساس نہین ہے یہ کام یاب نہیں ہوگا۔جب میں خبریں ستنا تو وہ ناگواری سے دیکھتا اور اپنی والدہ محترمہ سے کہتا کہ ابو وقت ضائع کررہے ہیں،زندگی کم ہے پھر اسے ضائع کررہے ہیں؟۔اس کی جدائی نے میری کمر توڑ دی ہے۔ میں تمام پڑھنے والوںسے ان کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے استدعا کرتا ہو۔اللہ اپنی رحمت شامل حال فرمائے۔آمین یلوح الخط فی قرطاس دھر.و کاتب رمیم فی التراب… شیخ عبدالقادر ورق پر لکھے ہوئے الفاظ ہمیشہ یادگار ہوجاتے ہیں.چاہے لکھنے والا زمین میں مدفون ہوجائے. (غم ذدہ باپ)۔حکیم المیوات ،قاری محمد یونس شاہد میو(22 دسمبر2022 بروز جمعرات) منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کاہنہ نو لاہور نیچے دیے گئے ٹیبل سے ادویات میں نشہ کا استعمال اور طب نبوی کتاب ڈاؤن لوڈ کریں۔ پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات ادویات میں نشہ کا استعمال اور طب نبوی :کتاب کا نام ۔حکیم المیوات ،قاری محمد یونس شاہد م :لکھاری / مصنف اردو :زبان (ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ 54.1 MB :سائز 172 :صفحات
Kitab al-Fakhir fi al-Tib(کتاب الفاخر فی الطب)
Kitab al-Fakhir fi al-Tib(کتاب الفاخر فی الطب) بسم اللہ الرحمن الرحیم سخن ہائے گفتنی اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے منتخب کیا اور اس میدان میں لکھنے پڑھنے اور افادہ عام کے لیے منتخب کیا ہم سے کام لیا،سعدطبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کی جب دس سال پہلے بنیاد رکھی گئی تھی تو اس کا خاص مقصد یہ تھا کہ طب کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی دی جائے۔ اور اس فن طب کو آگے تک پھیلایا جائے ، یہ فن ہمارے آباء و اجداد کا ورثہ ہے، ہمارے دین کا حصہ ہے، ہماری زندگی میں اس کا بہت بڑا کردار ہے، جو آدمی صحت مند ہوگا وہی آدمی بہتر انداز میں خدمت کا اہل ہو گا اور جینے کا بہتر انداز میں اختیار کر سکے گا، جو آدمی بیمار ہو گا اس کی سوچ بھی بیمار ہوگی،عمومی طورپر اس کا کردار بھی بیمار ہو گا، اس کے کام بھی بیمار ہوں گے۔میرے سب سے چھوٹے محمد عباس جو کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوئےوہ کہا کرتے تھے” کہ قاری صاحب بیمار انسان کی سوچ بھی بیمار ہوتی ہے۔اگر میں کوئی ایسی ویسی بات کردوں تو مجھے معاف کرنا کیونکہ میں بیمار ہوں” ۔ قرآن و حدیث میں جو قوانین طب بیان ہوئے ہیں ہم انہیں لوگوں تک پہنچانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، اس میں شبہ نہیں کہ قرآن و حدیث میں بیان کردہ طبی نقاط کو جس انداز میں پہنچنا چاہیے تھا یا جتنا کام ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہو سکا،جب وقت اللہ کی منشاء ہوتی ہے کام لے لیتا ہے۔ جس سے جو کام چاہے ،جتنا چاہے ،جس قسم کا چاہے لے سکتا ہے، طب و صحت کے میدان میں ادارہ کی طرف سے 80 کے قریب کتابیں نیٹ پر اپلوڈ ہو چکی ہیں، جو کتابیں ہمیں دستیاب ہو سکیں اور اور انہیں مفید سمجھا ان کی دوبارہ سے کمپوزنگ کی گئی، انہیں دوبارہ سے تیار کرکے لوگوں کے لیے پیش کر دیا گیا تا کہ ہر شخص اپنےآباؤ اجداد کا ورثہ دیکھ سکے ان سے استفادہ کر سکے، انھیں اپنے پاس محفوظ رکھ سکے ان کی طویل فہرست ہے،اس وقت امام زکریا رازی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب کو منتخب کیا گیا ہے اس کے علاوہ کئی کتابیں ایسی ہیں کہ جن کے اردو تراجم دہلی سے شائع ہوئے تھے لیکن آج مارکیٹ میں موجود نہیں ہے گو کہ سافٹ حالت (پی ڈی ایف) کی شکل ملتی ہیں اس کے علاوہ ان کے حصول کی کوئی صورت موجود نہیں ہے۔ کچھ نسخے لائبریوں کا ریکارڈ ہیں عامۃ الناس ان سے استفادہ محدود حالت میں کرسکتے ہیں۔ ہم نے اس کتاب کو کمپوزنگ کیا ۔اسے افادہ عام کے لئے وقف کیا۔ ممکن ہے کچھ غلطیاں ہوں، تو جو صاحب دیکھے وہ ہماری ویب سائٹ یا ای میل کے ذریعے، فون یا واٹس ایپ کے ذریعے ہمیں مطلع کر سکتے ہیں۔ عنقریب ایک دوسری کتاب کے کتاب التفسیر بھی اپلوڈ کر دی جائے گی اس کی بھی کتابت مکمل ہو چکی ہے یہ سلسلہ میرے بیٹے سعد یونس مرحوم کا ایک خاص کارنامہ ہے اس کی وساطت سے یہ چیز ہم نے شروع کی تھی(انہوں نے ایک ادارہ “سعد ،میو ورچوئل سکلز” کے نام سے بھی قائم کیا تھا) لیکن وہ (26 سمتر2022کو)ہمیں چھوڑ کر دوسرے جہاںچلے گئے ہیں ،اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، آج ان کے کیے ہوئے کام کو آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں کچھ امور تھے میرے ذمے تھے لیکن تشریح اور تعمیری کام ،انہیں آگے پہنچانا اس کی ذمہ داری تھا، وہی اس چیز کو بہتر انداز میں کرتا تھا میرے جتنے بھی سوشل میڈیا ز۔ ویب سائٹس ہیں یا کتابوں کی تزئین و آرائش۔ ان کے ٹائٹل ہی قائم کرنا ان کی ذمہ داری تھی مجھے اس وقت شدت سے اس کی یاد آ رہی ہے دعائے مغفرت بھی ہونٹوں پر ہے یہ کتاب، میں اسی کی طرف معنون کرتا ہوں اللہ تعالی اس کی اس خدمت کو قبول فرمائے اور ساتھ ہی اسے ہم سب کے لئے نافع بنائے ۔ اگر ہماری یہ کوشش کسی کے بھی کام آئے تو سمجھ لیں گے کہ ہماری محنت کامیاب ہوئی۔ہمارے لئے ذخیرہ آخرت بنی۔ حکیم المیوات۔قاری محمد یونس شاہد میو منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ لاہور سعد میو ورچوئل سکلز کاہنہ نو لاہور رابطہ:03238547640/…..03484225574 www,tibb4all.com……www.dunyakailm.com پیش لفظ ابو بکر محمد بن زکریا رازی ( ۹۲۵ ، ) اپنے دور کے ایک معروف عظیم طبیب، معالج دانشور اور طبی مصنف تھے۔ وہ ہمیشہ ایک بین الاقوامی حیثیت کے عالم ، طبیب رہے ہیں، دوسو سے زیادہ طبی کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ بیمارستان بغداد کے سربراہ طبیب تھے اور معالجہ کے فن پر عبور کے ساتھ نہ صرف عملی تجربات کرتے تھے بلکہ مریضوں کی کیس ہسٹری بھی نوٹ کرتے تھے ان کی اکثر طبی کتابوں کا مغربی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے۔ ان کی مشہور ومعروف طبی کتابوں میں یوں تو کتاب الحاوی، کتاب المنصوری، کتاب الجدری والحصبہ وغیرہ ہیں لیکن کتاب الحاوی ( جسے دائرۃ المعارف العثمانیہ حیدر آباد نے ایڈٹ کر کے ۲۳ جلدوں میں چھاپا تھا ) سب سے ضخیم کتاب ہے جو معالجات کے موضوع پر ہے۔ سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن نے تقریباً ان تمام جلدوں کا اردو ترجمہ کر کے شائع کیا ہے۔ کتاب المنصوری کے اردو ترجمہ اور پھر اس کی اشاعت کا سہرا بھی کونسل کے سر ہے اور کتاب الا بدال ( جو بدل ادویہ کے موضوع پر زکریا رازی کا ایک مختصر رسالہ ہے ) کے اردو ، انگریزی تراجم کونسل شائع کر چکی ہے۔ زکریا رازی کی ایک اور کتاب ، کتاب الفاخر فی الطب، ہے جس کے بارے میں بعض حضرات کو زکریا رازی کی تصنیف ہونے میں شک ہے۔ مگر بہت سے مورخین اور شواہد اسے زکریا رازی کی ہی تصنیف ثابت کرتے ہیں ۔ کتاب الفاخر بھی معالجات کے موضوع پر ہے اور اس کا انداز بھی کتاب الحاوی جیسا ہے مگر یہ اس سے مختصر اور جامع ہے۔ یہ کتاب ابھی تک شائع نہیں ہوئی تھی مگر اس کے مخطوطے
زنجانی جنتری2023/Zanjani Jantri 2023
زنجانی جنتری2023/Zanjani Jantri 2023 زنجانی جنتری2023/Zanjani Jantri 2023کئی دیہائیوں سے باقاعدہ /مسلسل شائع ہونے والی جنتری جسے اہل نجوم و جفار حضرات کا پورا اعتمادحاصل ہے کتاب یہاں سے حاصل کریں نیچے دیے گئے ٹیبل سےرو جنتری ڈاؤن لوڈ کریں۔ پی ڈی ایف ای بک کے بارے میں مختصر معلومات زنجانی جنتری2023/ :کتاب کا نام شہزادہ سید انتظارحسین :لکھاری / مصنف اردو :زبان (ُPdf)پی ڈی ایف :فارمیٹ 23۔1 MB :سائز 183 :صفحات >> Please Like Our Facebook Page for More Beautiful Books and Novels <<