Dried watermelon peels are hidden treasures of health تربوز کےخشک چھلکے صحت کے پوشیدہ خزانے قشور البطيخ المجففة من كنوز الصحة المخفية حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو عمومی طورپر علاج و معالجہ میں معالجین ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن روزہ مرہ استعمال کی اشیاء کی طرف نگاہ اٹھا کر نہیں دیکھتے کہ ان میں بھی طبی فوائد پوشیدہ ہوسکتے ہیں،یہ میدان ایسا ہے جس کی طرف توجہ دینامعالج محققین ذمہ داری ہے۔پنساری کی دوکان پر بہت سی اشیاء ایسی بھی موجود ہوتی ہیں جنہیں گھر میں بے وقعت سمجھا جاتا ہے ۔جیسے تربوز کے بیج۔ترپوز کے چھلکے۔ وغیرہ۔ موسمی طورپر جب کوئی پھل موجود ہوتا ہے اسے کھایا جاتا ہے لیکن موسم گزرنے کے بعد پھر سے آنے کا انتظار کیا جاتاہے۔اطباء کرام اشیاء کو خشک کرکے بھی محفوظ کرلیتے ہیں۔ تربوز کے چھلکے خشک کرکے محفوظ کرلئے جائیں تو سارا سال ان سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ہم نے تربوز کے گودے۔تربوز کے بیج۔تربوز کے چھلکے کے طبی فوائد شرح و بسیط سے بیان کئے ہیں ضروری نہیں کہ جو کچھ بیان کیا گیا ہےاس نے تمام طبی فوائد کا احاطہ کرلیا ہے۔بہت سی باتیں تحریر میں نہیں آسکی ہیں۔ میرے جیسے کتنے ہی لوگوں کے تجربات ایک دوسرے سے پوشیدہ ہیں ۔لیکن جب روش چل نکلتی ہےتو لوگ اپنے مشاہدات بیان کرنا شروع کردیتے ہیں یوں ایک ذخیرہ جمع ہوجاتا ہے۔ معمولی سا تجربہ یا مجاہدہ/مشاہدہ دوسرے کئی لوگوں کے لئے مشعل راہ بن سکتا ہے، ایک بات کسی ایک انسان کے لئے اتنی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی یہی با کسی ضرورت مند کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔یہ سلسلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے۔آج جو طبی تجربات پر مبنی کتب دیکھ رہے ہیں یہ صدیوں کے ارادی و غیر ارادی مشاہدات و تجربات کا مجموعہ ہے۔ تربو کے تازہ چھلکوں کے بارہ میں جو لکھا اس میں کوئی تعلی یا غیر حقیقی باتیں نہیں ہیں،ان سے موسمی طورپر تو فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ جب موسم نہ ہو تو چھلکے خشک کرکے محفوظ کرلئے جائیں۔آج کل تربوز کا موسم ہے،ساتھ میں سخت گرمی کا موسم بھی ہے۔اگر چھلکے دھوپ میں سکھالئے جائیں تو ان سے پورے سال فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تربوز کے چھلکے چھوٹے ٹکڑے کرکے خشک کرنے اور محفوظ کرنے میں آسانی رہتی ہے۔دوچار دنوں کی دھوپ میں خشک ہوجاتے ہیں۔انہیں سفوف بناکر کسی ائیر ٹائٹ بوتل میں رکھا جائے۔اندیشہ ہے کہ یہ نمی کو جلد جذب کرکے پھپھوندی لگنے سے خراب ہوجائیں گے۔ایک بار سفوف بناکر انہیں اگر ایک دودن مزید دھوپ میں رکھا جائے تو رہی سہی نمی بھی ختم ہوجائے گی۔ تربوز کےخشک چھلکوں کے طبی فوائد ویب سائٹ remediesmedicine کے مطابق تربوز کا چھلکا وٹامن اے، وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیز اور زنک سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ سب چیزیں اپنی جگہ بہت مفید ہیں لیکن تربوز کے چھلکے میں پائی جانی والی ایک اور بہت اہم چیز لائیکوپین ہے۔ یہ جزو ہمارے جسم سے فاسد مادوں کو خارج کرتا ہے اور ہمیں طرح طرح کی بیماروں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ تربوز کے چھلکے میں سٹرولین بھی پایا جاتا ہے جو مسلز کو صحتمند رکھتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں یہ ایک جانب آپ کو مسل بڑھانے میں مدد دیتا ہے تو وہیں چربی کم کر کے موٹاپے پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے خشک چھلکوںکو کیسے استعمال کریں۔ تربوز کے خشک چھلکوں کےاستعمال کی کوئی خاص ترکیب مقرر نہیں کی گئی یہ معالج یا ضرورت مند کی صواب دید پر موقوف ہے۔ ضرورت کے تحت کام میں لایا جاسکتا ہے۔اس کا قہوہ بناکر پیا جا سکتا ہے۔اسے پھکی کے طورپر کھایا جاسکتاہے۔نسخہ جات میں اعصابی فوائد کے جز کے طورپر شامل کیا جاسکتاہے۔ صفراوی امراض میں اس سے بہترین فوائد اختیار کئے جاسکتے ہیں۔ قبض اورپیٹ کی جلن۔گردوں اور مثانہ کی گرمی۔پیشاب کی جلن میں اسےٹھنڈے پانی یا قہوہ بنا کر استعمال کرایا جاسکتاہے۔ خواتین کے ایام مخصوصہ کی تکالیف میں اسے شربت /قہوہ/سفوف/یا زلال کے طورپر کام میں لایاجاسکتا ہے۔یعنی یہ جھلکے ایک مسیحائی جزء کے طورپر گھر میں موجود رہیں گے۔ صفراوی قے۔مسوڑھوں کا پھولنا۔بھوک کا ختم ہونا۔آنتوں کی التہابی صورت میں تربوز کے چھلکے کا خشک شدہ سفوف تریاقی صفات کا حامل نسخہ ہے۔بوقت ضرورت معالج کسی جز کا اضافہ کرسکتا ہے۔ ایک نسخہ برائے ورم طحال حاضر ضمدت ہے۔ ورم طحال۔ تربوز کا چھلکا خشک کرکے سفوف بنا لیں 50 گرام سفوف کے ساتھ 40 گرام دیسی شکر لیکر ملالیں صبح و شام دس گرام کی مقدار میں سکنجبین کے ساتھ کھلائیں دو ہفتہ کے استعمال سے تلی اپنی اصلی جگہ پر آجائے گی۔ورم ختم ہوجائے گا۔
طب کی 300بہترین کتب
طب کی 300بہترین کتب ابتدائی طبی امداد کے اصول :- :-http://bit.ly/2kx3rNw اپنا دواخانہ :- :-http://bit.ly/2kTgJ8p اپنے دل کی حفاظت کیجئیے :- :-http://bit.ly/2ifgp1t اچار، حلوے، مربے، چٹنییاں :- :-http://bit.ly/2mJMX8r اخلاق شادی :-http://bit.ly/2kjf1eL ادویاتی پودے :-http://bit.ly/2oPT7Ga ادویہ شناسی اور مٹیریا میڈیکا طب مشرقی :-http://bit.ly/2yi0EPS اسرار الکیمیا (اردو ترجمہ آثارالاسخیاء) :-http://bit.ly/2qjSVvS اسرار حسن :-http://bit.ly/2AX9R4e اسرار سینہ بسینہ (کشتہ جات مع خواص) :-http://bit.ly/2imO9ge اسراری مجربات :- http://bit.ly/2jA3cSU اسرالخفی 1924ء :-http://bit.ly/2wyQgVa اسلام اور جدید میڈیکل سائنس :- :-http://bit.ly/2jQpCy5 اشراح الادویہ (کلیات ادویہ):- :-http://bit.ly/2iaHg1C اصول طب :- :-http://bit.ly/2iSli0t اعادہ شباب و درازئ عمر :- :-http://bit.ly/2iIa0wn اعمال طوطیاء :- :-http://bit.ly/2hrDnRK اکسٹرا فارما کوپیا (1897) :- :-http://bit.ly/2k89KaV اکسیر اجملی :- :-http://bit.ly/2muzxhk اکسیرات طب جدید :-http://bit.ly/2ffaDgU اکسیری نسخے :- :-http://bit.ly/2kOiqp1 ام الغذا کلونجی :- :-http://bit.ly/2mWqaV1 امراض الاطفال :- :-http://bit.ly/2jc6Zo3 امراض جلد اور علاج نبوی (ص) :-http://bit.ly/2on9tVR امراض دماغ و اعصاب :- :-http://bit.ly/2hUrwN3 امراض قلب (طب نبوی اور جدید سائنس) :-http://bit.ly/2w226V5 امراض معدہ کا علاج :- :-http://bit.ly/2hZzoNu امرت ساگر (1878) :- :-http://bit.ly/2mcYFs8 امرت ساگر 1884ء (اردو) :-http://bit.ly/2gJ6UIJ آزمودہ ہومیو پیتھک نسخہ جات :- :-http://bit.ly/2lU4uLD آسامی بنگالی طلسمی راز :- :-http://bit.ly/2itvsc9 بایو کیمک سائینس :-http://bit.ly/2hqjL69 بائیو کیمک اور نظریہ مفرد اعضاء :- :-http://bit.ly/2ilF2wr بحر طب سے چند موتی :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2hU0Tux بلڈ پریشر سے نجات :- :-http://bit.ly/2na4Yei بیاض اجمل :- :-http://bit.ly/2igJCKj بیاض حبان :-http://bit.ly/2hmWelM بیاض سائیں بخش (حصہ اول):- :-http://bit.ly/2iHGJ4l بیاض شہباز :-http://bit.ly/2z6PP3q بیاض شہباز :- :-http://bit.ly/2itrZqn بیاض کبیر :- :-http://bit.ly/2iaI6LC بیاض کریمی :-http://bit.ly/2qdvrw9 بیاض مشہدی :-http://bit.ly/2y2IFwx بیاض مہتاب :- :-http://bit.ly/2hPZPVO بیماریاں اور ان کا علاج مع طب نبوی :-http://bit.ly/2pWWMm8 بیماریاں اور ان کا نباتاتی علاج :- :-http://bit.ly/2m35EnB پچاس صدری مجربات :-http://bit.ly/2oPC30b پرکاش بوٹی (سنیاسی بوٹی پرکاش) :-http://bit.ly/2iM9Fro پیغام آیوروید “ماھنامہ شمارہ” 1957ء :-http://bit.ly/2Brc88e پھلوں سے علاج :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2hwfIop پھولوں سے علاج :- :-http://bit.ly/2mX8bOF تاج الحکمت (مصور ایڈیشن):- :-http://bit.ly/2iB073J تبخیر اور علاج :- :-http://bit.ly/2iTZPIl تجربات طبیب :-http://bit.ly/2gygyB4 تحفہ جمیل :- :-http://bit.ly/2hHhgtX تحفہ حیدر آباد دکن (طبی رسالہ سانامہ 1955) :- : –http://bit.ly/2jJYiEA تحقیقات اسرار النبض:- :-http://bit.ly/2ifdshk تحقیقات جمیل :- :-http://bit.ly/2hF0GfL تحقیقات خواص المفردات :-http://bit.ly/2gOJSzK تحقیقات علم الامراض مع بیاض یاسین حصہ اول :-http://bit.ly/2kwxclKتحقیقات علم الامراض مع بیاض یاسین حصہ دوم :-http://bit.ly/2m1aRZVتحقیقات علم الامراض مع بیاض یاسین حصہ سوم :-http://bit.ly/2lSjQR5تحقیقات علم الامراض مع بیاض یاسین حصہ چارم :-http://bit.ly/2o9Wckb تحقیقات علم المجربات :-http://bit.ly/2AymJy6 تحقیقات و علاج امراض معدہ و امعاء :-http://bit.ly/2hVyFi0 تدابیر مانع حمل (برتھ کنٹرول) :- –http://bit.ly/2jrqJVB ترجمہ کبیر “شرح اسباب” کا اردو ترجمہ 1935ء (حکیم محمد کبیر الدین) :-http://bit.ly/2q4vwPI تشخیص صابر :- :-http://bit.ly/2iHAtgt تیر بہدف سنیاسی چٹکلے :-http://bit.ly/2eYhqvm جامع الحکمت :- :-http://bit.ly/2lPwDRd جانوروں کے طبی اور روحانی فائدے :- :-http://bit.ly/2nhJpsO جدید طبی فارما کوپیا :- :-http://bit.ly/2mcYOt2 جدید طبیب :-http://bit.ly/2n99A4D جڑی بوٹی لقمانی :- :-http://bit.ly/2j0TWcB جڑی بوٹیاں باتصویر :- :-http://bit.ly/2hvWeLs جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیق :- :-http://bit.ly/2iFtfsR جسم کے عجائبات :-http://bit.ly/2pD9e6F جسمانی دردیں اور ان کا علاج :-http://bit.ly/2xbZBAX جلد کی نگہداشت :- :-http://bit.ly/2kGCE3Y جنسی امراض اور ان کا علاج :- :-http://bit.ly/2hViK5w جنسی امراض کا ھومیوپیتھک علاج :- :-http://bit.ly/2hKVF3M جنسی مسائل :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2i7d7Ak جنسی مشورے :- :-http://bit.ly/2jvSqLA جوس تھراپی :- :-http://bit.ly/2lIhDDc چار سو پچاس سوال و جواب براے صحت و علاج اور میڈیکل سٹاف http://bit.ly/2hAeGm9 چند عام بیماریاں :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2hyNvNx چوٹی کے مجربات :-http://bit.ly/2s8O9Wu چوٹی کے مجربات :- :-http://bit.ly/2iiemwz چیدہ چیدہ مجربات از بیاض فیض- :-http://bit.ly/2lvNkzJ چھ نبضیں کل امراض :-http://bit.ly/2q2dNaR حاذق :- :-http://bit.ly/2iN3C6c حاذق مجربات باہ :- :-http://bit.ly/2hAqOXz الحجامہ طب نبوی (ص) :-http://bit.ly/2ojCYbo حفط صحت اور پانی :- :-http://bit.ly/2jEjzAi حفظان صحت (کتابیات) :- :-http://bit.ly/2i2xgsh حفظان صحت کا علمی سرمایہ اور مصادر و مراجع :- :-http://bit.ly/2iwE6T2 حقیقت کشتہ سازی :- :-http://bit.ly/2jAZRT5 حکمت کے مفید ٹوٹکے :- :-http://bit.ly/2lNxJRd. حلفیہ مجربات :- :-http://bit.ly/2o4vtVn حلفیہ مجربات حکیم انقلاب :- :-http://bit.ly/2m7oXNk حیرت انگیز حافظہ ناممکن نہیں :- :-http://bit.ly/2iMkoGx حیوانی دنیا کے عجائبات (1941) :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2iE6hmG خزینتہ الادویہ جلد اول :-http://bit.ly/2i3y14sخزینتہ الادویہ جلد دوم :-http://bit.ly/2i7R8sj خزینتہ المجربات از پنڈت کرشن کنوردت شرما حصہ اول :-http://bit.ly/2lCyDLXخزینتہ المجربات از پنڈت کرشن کنوردت شرما حصہ دوم :-http://bit.ly/2lvMoLHخزینتہ المجربات از پنڈت کرشن کنوردت شرما حصہ سوم :-http://bit.ly/2mwOMHd خشک میوہ جات سے علاج :- :-http://bit.ly/2kwWBaz خواتین کی صحت :- :-http://bit.ly/2jTfuYE خواتین کے مسائل :- :-http://bit.ly/2iM9exU خواص اندرائن (کوڑ تمہ) :-http://bit.ly/2xX3use خواص انڈا :-http://bit.ly/2zZy6eX خواص آک (مدار) :-http://bit.ly/2yRyX0W خواص پیاز :-http://bit.ly/2AMaf64 خواص سنگترہ :-http://bit.ly/2zjJMJg خواص سنگترہ :-http://bit.ly/2zjJMJg خواص پیاز :-http://bit.ly/2AMaf64 خواص لہسن :-http://bit.ly/2l4CaqV خواص سیب :- :-http://bit.ly/2hZDipL خواص شہد :-http://bit.ly/2isj212 خواص کیکر :-http://bit.ly/2yAaYpp خواص کیلا :-http://bit.ly/2mvRKMM خواص گھیکوار :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2ho0k8k خواص لہسن :-http://bit.ly/2l4CaqV دافع امراض عضو تناسل :- :-http://bit.ly/2hVsaJk درج گوہر :- :-http://bit.ly/2jeF8XK دستور المرکبات :- :-http://bit.ly/2iQu5Qp دستور مطب :-http://bit.ly/2AXB7Qt دل کی بیماریاں :- :-http://bit.ly/2iI6baQ دل کی بیماریاں اور علاج نبوی :- :-http://bit.ly/2hVwEod دلچسپ جنسی معلومات :-http://bit.ly/2qpiFYn دولت کی کان یعنی قارون کا خزانہ :- :-http://bit.ly/2mf2lHH دولت، صحت، خوشی :- :-http://bit.ly/2iVfFCX دھوپ سے علاج :- :-http://bit.ly/2k7rZjy :-http://bit.ly/2mgsNm8 ڈینگی وائرس :-http://bit.ly/2oPun15 ذخیرہ خوارزم شاھی :- :-http://bit.ly/2iIcNF3 ذیابطیس (آپ ہر چیز کھاسکتے ہیں) :- :-http://bit.ly/2jpODnB ذیابیطس کنٹرول کیجیئے :- :-http://bit.ly/2iU6r6v رسالہ بسکھپرا :- :-http://bit.ly/2nZjEQh رسالہ جودیہ :- :-http://bit.ly/2lcZiyQ رسالہ سلاجیت :-http://bit.ly/2pq6drq رسالہ سونف :-http://bit.ly/2hZB0Xj رسالہء دافع آتشک و سوزاک (1896) :- :-http://bit.ly/2jMwaAN رسالہء ہیضہ (1891) :- :-http://bit.ly/2k3f1Ae رفیق بیماران از حکیم غلام حسین :-http://bit.ly/2oVRGCP رموز تشخیص حصہ اول :-http://bit.ly/2hpiUwXرموز تشخیص حصہ دوم :-http://bit.ly/2j8mbCd رہبر علاج بالغذا :-http://bit.ly/2xUZSbs رہنمائے نوجوانی:- :-http://bit.ly/2lTIZXi رھنمائے مطب :-http://bit.ly/2iytaK7 زیتون سے علاج :- :-http://bit.ly/2m3qJOt سات دواوں کے مرکبات :- :-http://bit.ly/2iRg2hx سبزیوں سے علاج :-http://bit.ly/2oCc2TY سبزیوں سے علاج :- :-http://bit.ly/2jizk01 سٹیتھو سکوپ گائیڈ :-http://bit.ly/2j6dWZN سحر قانون مفرد اعضاء :-http://bit.ly/2xpJXFo سحر قانون مفرد اعضاء :- :-http://bit.ly/2jKnxX8 سحر ہومیو پیتھی “ڈیزیز اینڈ میڈیسن” (حصہ اول) :-http://bit.ly/2hpiLvx سحر ہومیو پیتھی “ڈیزیز اینڈ میڈیسن” (حصہ دوم) :-http://bit.ly/2fIn4SP السر اور علاج :- :-http://bit.ly/2iTMkbF سرعت انزال :- :-http://bit.ly/2ip22bY سلک معجزنما :-http://bit.ly/2g0pbVr سلک معجزنما :- :-http://bit.ly/2lmvTF5 سو بیماریاں ایک سو ایک علاج :- :-http://bit.ly/2oCoAIF سوزش و اورام (تحقیقات) :- :-http://bit.ly/2iMavZa شادی اور ازدواجی تعلقات :- :-http://bit.ly/2m9B6kG شفابخش جڑی بوٹیوں کے اثرات :- :-http://bit.ly/2mjfTW3 شہد اور کلونجی :-http://bit.ly/2wD7gta شوگر اپنا علاج خود کیجئے :- :-http://bit.ly/2iU9M8I شوگر کا کامیاب علاج (حصہ اول) :- :-http://bit.ly/2k2cMME صحت اور زندگی :- :-http://bit.ly/2hVbo2d صحت کا انسائیکلو پیڈیا :- :-http://bit.ly/2oyGLlj صحت کی حفاظت :- :-http://bit.ly/2nYRVip صحت مند زندگی کے راز :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2idEsyk صحیفہ طب اکبر 1854ء (فارسی) :-http://bit.ly/2ozwzGd طب اسلامی اور جدید میڈیکل سائنس کے انکشافات :- طب الصادق :- :-http://bit.ly/2ifg6nw طب اور جنسیات :- :-http://bit.ly/2lq4obg طب رحیمی (1888ء) :- :-http://bit.ly/2opRzCd طب لقمانی :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2i77IZR طب نبوی اور جدید سائنس جلد اول http://bit.ly/2oFeiLl طب نبوی اور جدید سائنس جلد دوم :-http://bit.ly/2oFewlB طب نبوی اور نباتات احادیث :-http://bit.ly/2iMYXWO طب نبوی شاہ جہان آباد :- :-http://bit.ly/2moedXi طب نفیس :-http://bit.ly/2jXlKQV طب یونانی میں نیا انقلاب (حصہ اول) :- http://bit.ly/2iOYinE طبی جواہرات:-حصہ اول :-http://bit.ly/2iLvp6Yطبی جواہرات حصہ دوم :-http://bit.ly/2iMhTEqطبی جواہرات حصہ سوم :-http://bit.ly/2ikrQWA طبی فارما کوپیا ( یونانی)جلد اول :-http://bit.ly/2idwb03طبی فارما کوپیا ( یونانی) جلد دوم :-http://bit.ly/2hK3nZOطبی فارما کوپیا ( یونانی) جلد سوم :-http://bit.ly/2hKhn5u طبی فارما کوپیا اسلامیہ :- :-http://bit.ly/2iVBrWR طبی قلمی بیاضوں کے منتشر اوراق :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2idTlkG طلسمی نسخے :- :-http://bit.ly/2kOxd39 عابد کمبی نیشن گائیڈ :- :-http://bit.ly/2iFMDpP عبقری بتائے جڑی بوٹیوں کے کرشمات :- :-http://bit.ly/2nShcI4 عبقری لایا انوکھے اور لاجواب ٹوٹکے :-ڈاون لوڈ لنک :-http://bit.ly/2igCIqM
Diseases of women and children
Diseases of women and children خواتین اور بچوں کے امراض Diseases of women and children امراض حیض۔بچوں کاسوکڑا۔دودھ کا کم اُترنا وغیرہ ہمارے معاشرہ میں دُہرامعیار زندگی رائج ہے ۔بچوں اور خواتین کے مسائل کو گھر میں اور متعلقہ لوگوں کے سامنے بیان کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے۔لیکن ایک اجنبی معالج و طبیب کے سامنے بیان کرنا مناسب سمجھا جاتا ہے۔جب کہ یہ ایک غیر ذمہ دارانہ روش ہے ہمیں اپنی اولاد کو ضرورت کے مطابق ہر قسم کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کی تربیت دینی چاہئے۔
Urdu Science Encyclopedia By Urdu Science Board اردو سائنس انسائیکلوپیڈیا
Urdu Science Encyclopedia By Urdu Science Board اردو سائنس انسائیکلوپیڈیا اردو زبان میں 8 ضخیم مجلدات پر مشتمل بہترین مجموعہ جس مین سائنس اور کائناتی باتوں کو بہترین انداز میں واضح کیا گیا ہے۔آن لائن مطالعہ یا ڈائون لوڈ کے لئے حاضر خدمت ہے Read Online Vol 01 Vol 02 Vol 03 Vol 04 Vol 05 Vol 06 Vol 07 Vol 08 Download Link 1 Vol 01(29MB) Vol 02(31MB) Vol 03(28MB) Vol 04(28MB) Vol 05(27MB) Vol 06(27MB) Vol 07(28MB) Vol 08(28MB) Download Link 2 Vol 01(29MB) Vol 02(31MB) Vol 03(28MB) Vol 04(28MB) Vol 05(27MB) Vol 06(27MB) Vol 07(28MB) Vol 08(28MB)
Leave experience and learn Hikma//مجربات چھوڑو حکمت سیکھو
Leave experience and learn Hikma/ /مجربات چھوڑو حکمت سیکھو
ہشام سرور کے ساتھ ایک دن
ہشام سرور کے ساتھ ایک دن ہشام سرور کے ساتھ ایک دن حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو آئی ٹی کی دنیا ۔کچھ بڑے لوگوں سے ملاقات آج مورخہ6 اپریل2023 بروز ہفتہ کنوینشن سینٹر اسلام آباد میں ہشام سرور صاحب کے ایونٹ میں شرکت کا موقع ملا اور بھی نامور لوگ موجود تھے۔ہشام سرور اور اسماعیل بلوگر جنہیں یوٹیوب اور ان کے سوشل میڈیا اوردیگر فنی ویڈیوز کے توسط سے تعارف تھا۔جن سے میں نے انٹر نیٹ کی دنیا میں بہت کچھ سیکھا تھا میری زندگی کاانوکھا تجربہ اور خوشگواراحساس تھا۔ ایک شخص اتنی سحر انگیز شخصیت کا مالک ہوسکتا ہے دیکھنے کو ملا ہشام سرور اس ترقی کےسفر میں کتنا آگے جاچکے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے البتہ جناح کنویشن سنٹر کی حاضری نے ایک پیمانہ مہیا کیا کہ اگر کوئی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکے آگے بڑھے تو قوم اس کی راہوں میں پلکیں بچھانے میں ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔اس سے ملنا ایک نظر دیکھنا ،آج کے زمانے میں سیلفی لینایا گفتگو کے لئے کچھ لمحات کا ملنا خوش گوار احساس سے بھرپور ہوتا ہے ہشام سرور کے استقبال/حال میں داخلہ کے وقت ان کی والدہ محترمہ کے لئے تالیوں کی گونج۔انکے اساتذہ کے لئے پورے حال کا اٹھ کھرا ہونا۔ان کی ایک ایک بات کو ہمہ تن گوش ہوکر سننا وہ بھی جوان بچوں کا،اس قدر انہماک زندگی میںخال خال ہی دیکھنے کو ملا میں نے اس حال میں ۔قوم کے جوان خون میں آگے بڑھنے کی امنگ دیکھی ایک جوش و ولولہ دیکھا۔قوم ملک کے خدمت کے لئے چمک دیکھی ہشام سرور نے نئی نسل کے لئے ایک چراغ مہیا کیا۔ ایک روڈ میپ دیا۔ایک سوچ دی ایک تجسس دیا۔ جوانوں کے لئے نئی راہیں متعین کیں۔نشان منزل بتایا ان کی آواز پر ملک بھر سے جوان، مقناطیسی کشش اور سحر انگیز درد بھری آواز پر حاضر ہوئے۔دیوانہ وار دور و نزدیک سے چلے آئے سٹیج سے اعلانات سن کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کسی نے قوم کی دکھتی رگ پے ہاتھ رکھ دیا ہے۔کسی سوکھے ہوئے مسافر کے گلے میں دو بوند پانی کی ٹپکادی ہوں۔کسی کو بھور سے ہاتھ پکڑ کے باہر کھینچ لیا ہو انکی کاوشوں کی بدولت ایسی کمپنیوں نے پاکستان کی طرف رخ کیا جن کا سکہ بند نام دنیا بھر میں گونج رہا ہے۔ بینگ گرو۔جیسے بڑی ویب سائٹ نے دنیا بھر کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ ہشام سرور نے جب بتایا کہ اس ایونٹ میں چائنہ بارڈر سست سے لیکر مٹھی کے جوان تک۔سکردو سے لیکر بلوچستان کے تپتے صحرا اور خطہ پاک کے کونے کونے سے لوگ آئے ہیں یوں لگا جیسے کسی چوٹ کے مقام پر جسم کا خون سمٹ آیاہو نوجوان نسل کاندھوں پر لیپ ٹاپ لٹکائے۔ ہاتھوں میں سمارٹ فون تھامے۔ ہاتھوں نوٹ پیڈ لئے یوں دیوانہ وار لبیک کہتے ہوئے آموجود ہونا وہ بھی اس مصروفیت اور میڈیا کے دور میں۔ احساس دلاتا ہے میری قوم۔میرا ملک۔ آگے بڑھنے کے لئے بے چین ہے۔ راستہ تلاش کرنے کے لئےہاتھ پائوں ماررہا ہے۔ ہشام سرور نے کسی سے ایک روپیہ نہیں لیا۔سب کو یکجا کیا۔ دوپہر میں میزبانی کی۔ کھانا دیا۔سب سے بڑھ کر کہ انہوں نے جوان کو امید دی۔ آس دلائی، لاچاری و مجبوری کے بہانے کی چادر تار تار کی۔ان کی آواز پر جوانوں کے چہرے کی تمتماہٹ بتا رہی تھی کہ ملازمت یا نوکری ہی سب کچھ نہیں دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے کہ باہمت لوگوں کے راستے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں روک سکتی۔ ہر دیوار راستہ بن سکتی ہے۔ محنت کے بل بوتے پرغربت سے چھٹکارا ممکن ہے انہوں نے باتیں نہیں بلکہ عملی روڈ میپ دیا۔ آئی ٹی کی دنیا میں داخل ہونے کے گرُر بتائے۔ انہوں نے بتایا اب دنیا میں لوگوں کی سوچ اور ترجیحات بدل رہی ہیں اب طاقت کے محور اپنی جگہ سے سرک رہے ہیں۔ اگر تم نے آئی ٹی کی دنیا سے منہ موڑے رکھا تو دنیا تمہیں گمنامی کے اندھیروں میں دھکیل دئے جائوگے۔اپنے حصے کا کام کرلو نہیں تو ۔۔۔۔۔۔ انہوں نے ہوسٹنگر۔اور سلیکون ویلج کے اشتراک سے یہ پروگرام کیا۔دونوں کی پرواز، وقت کے لحاظ سے بلندی کی طرف ہے۔ آنے والےوقت کا نقشہ انہوں نے سکرین پر پھیلاکے سمجھایا ہشام سرور کا کہناہے کہ تمہیں جس قسم کی بھی تکینیکی مہارت درکار ہوگی میں اور میرا ادارہ ہمہ وقت خدمت کے لئےمصروف عمل ہیں۔ ان کی ٹیم بہترین منتظم ثابت ہوئی۔ ایک قابل رشک نظام تھا ۔ میں پہلے بھی اس جگہ بار ہا آچکا ہوں لیکن جو انتظام اس بار دیکھنے کو ملا۔شاہد ہی پہلے دیکھا ہو دعا ہے اللہ اس ملک خدادادکودو چار اورہشام سرورجیسے لوگ دیدے تو اس مایوسی کے دور میں قوم امید تک پہنچ سکتی ہے اللہ ان کے اخلاص و کام میں برکت دے قوم و ملت کے لئے نافع بنائے۔
تاریخ فرعون
تاریخ فرعون فرعون کا لقب قدیم مصر کے بادشاہوں کے لیے استعمال ہوتا ہے قرآن میں بنی اسرائیل کے قصہ میں فرعون کا ذکر میں آتا ہےـ فرعون کا تکبر تاریخ اور ادب میں مشہور ہے۔ فرعون اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے برابر سمجھتا تھا۔ سیدنا موسیٰ نے فرعون کو اپنی رسالت کی نشانیاں دکھائیں مگر اس نے ماننے سے انکار کیاـ جب بنی اسرائیل کو اللہ نے آزاد کیا اور جزیرہ نمائے سینا کی طرف لے گئے تو بالآخر فرعون اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہ بچ سکا اور پانی میں ڈوب کر مر گیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کو آنے والی نسلوں کے لیے مثال اور باعث عبرت بنادیا ۔فرعون کی لاش آج بھی مصر کے عجائب گھر میں نشانی کے طور پر محفوظ ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’تاریخ فرعون‘‘برصغیر پاک وہند کے ایک بے مثال ادیب جناب خواجہ حسن نظامی کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب محض کسی ایک فرعون کی تاریخ نہیں ہے بلکہ فراعنہ مصر کے حالات وواقعات کی ایک انتہائی وقیع سرگزشت ہے ۔ اس کتاب میں دنیا کی قدیم ترین اور خیرہ کن تہذیب وتمدن کی وارث مصری قوم کا مستند تاریخی وتحقیقی جائزہ پیش کرتےہوئے مصری تہذیب وتمدن کے سبھی پہلوؤں کومنظر عام پر لایا گیاہے۔
اسلام آباد میں دوستن سو ملاقات
اسلام آباد میں دوستن سو ملاقات اسلام آباد میں دوستن سو ملاقات حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو میو قوم کو خدمت دان کرو کوئی یاد گار کام کرو۔ آج میں بہت خوش ہوں کہ میرا بیٹا سعد یونس مرحوم کا خواب کی تکمیل کے مارےیعنی ( سعد میموریل ورچوئل سکلز ۔) کے مارے اسلام آباد اور پنڈی کو پہلو سفر کرو ہے کل ان شا اللہ آئی ٹی(I.T) ماہرین کے ساتھ کنونشن سنٹر آسلام آباد میںملاقات ہوئے گی۔پورا پاکستان سو ماہرین اپنا اپنا تجربات اور مشاہدات بیان کرنگا۔سکلز شئیر کری جانگی۔ بہت کچھ سیکھن کو ملے گو۔ جب کوئی کام اللہ کی رضا کے مارے کرو جاوے ہے تو اللہ تعالیٰ واکے مارے راستہ کھول دیوے ہے۔ پچھلے سال میرا بیٹا نے ایسی ای محفل سو بہت کچھ سکھو ہو آج او موجود نہ ہے تو واکی ذؐہ داری میں پوری کررو ہوں ای کوئی پہلو سفر ہے جا کو مقصد صرف میو قوم کی فلاح و بہبود کی سوچ ہے۔یاکے علاوہ کوئی دوسرو کام نہ ہے۔ حلانکہ اسلام آباد راولپنڈی۔ ٹیکسلا۔فتح جنگ۔حضرو ڈھلیاں۔قطبال۔وغیرہ مقامات پے میرا مریدن و متعلقین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ان کی بہت خواہش رہوے ہے کہ میں ان کے امرے تھوڑو بہت وقت نکالوں۔ جب کدی نوں کو پھیرو لگے ہے تو میری سیر کے ساتھ مہمان نوازی اور جیب خرچی۔اور مختلف قسم کا تحفہ تحائفن سو پھرو پور دورہ رہوے ہے گھنائیں دن تک جیب بھری رہوے ہے۔ ھین سچی مانچ کا دیسی مرغا۔تازہ مکھن۔اورگھرکا تندور کی روٹی ملاہاں چھاچھ۔خالص دودھ سو بنی لسی یا چاہئے کو اپنو سواد رہوے ہے میرا کائی میزبان تو ایسا رہوا ہاں۔ان کی کوشش رہوے ہے کہ پتو کراں میری پسند کی چیز کونسی ہے۔وائے گھنی ساری باندھ بھی دیواہاں کئی سالن سو مونگ پھلی۔مونگ ۔ارڈ۔چنا/جو وغیرہ کئی چیز باقاعدگی سو میرے گھر پہنچا ہاں۔اللہ کو شکر ہے۔ یا پھیرا میں جب میں ان کو مہمان بنو تو اُننے خوشی اور حیرت سو سفر کو مقصد جانن کی کوشش کری ،جب مقصد بتائیو تو بہت راضی ہویا۔ رات دیر تک ملاقاتن کو سلسلہ جاری رہو۔ اب یہ لوگ بحث میں مشغول ہاں کہ دھیرئیں کس کی گاڑی موئے کنونشن سنٹر لے کے جائے گی اور کون کون میرے ساتھ دن بھر ڈیوٹی دئیوگو۔ای تو تحدیث نعمت کے طورپے بات کری ہی۔ اصل بات ای ہے کہ جب تم کائی بھی کام اے اللہ کی رضا کے مارے کروگا تو اللہ وامیں ضرور برکت دئے گو۔ میرا میزبان کا بیٹا ن کا کچھ دوست ہاں جو آن لائن کام مین مہارت راکھاہاں ان سو ملاقات کو شیڈول طے کرو جارو ہے۔ کیونکہ میرو آن کو ایک خاص مقصد ہے۔یاسو سفر سو پھر پور فائدہہ اٹھانو چاہوں۔ممکن ہے ای سفر میرے اور میری میو قوم کے مارے خیر کو سبب بن جائے۔ میرو من ایسو کرے ہے کہ اسلام آباد اور پندی میں رہن والا میون سو ملاقات کروں ۔رات دیر تک یابارہ میں سوچتو رہو۔ پھر میں نے ارادہ بدل دئیو۔ ادارہ یامارے منسوخ کرو ہے کہ کل اللہ کوئی کامیابی دئے گو تو کچھ لوگ ممکن ہے نوں کہن لگ جاواں کہ جب سعد میموریل ورچوئل سکلز کی بنیاد دھری جاری ہے تو ہم نے یا میں اپنو حصہ گیرو ہو۔ یا پھر نوں کہہ لئیو کہ ای تو بنائی ہم نے ہی۔ہم نے مشورہ دئیو ہو ہمارے پئے آکے رات رہوے ہو۔ہم یاکی مہمانی کرے ہا؟ ممکن ہے میر سوچ غلط ہوئے لیکن میڈیا پے آج کال ایسو کچھ ای چل رو ہے ۔ہر کوئی دعویٰ دار ہے کہ فلاں کام میں نے کرو ہے زندگی کو کہا بھروسہ ۔سانس آئے آئے ۔نہ آئے کائی کا اختیار میں تھوڑو ہے۔ اگر سعد یونس لڑکپن میں جاسکے ہے تو میں تو پھر بھی پچاس سال سو اُوپر کو ہوچکو ہوں میں نے ای بات پلے باندھ لی ہے کہ کائی سو نقدی نہ لئینوگو نہ کائی سو چندہ کی اپیل کرونگو۔نہ کائی کے پئے مانگن جاسوں کیونکہ میں جاکام اے کرن جارو ہوں۔ایک دو مہینہ پیچھے یاکام سو پیسہ ای پیسہ ہوجائے گو۔ یابات سو انکار نہ ہے موئے اپنی میو قوم کا دانشور تجربہ کار۔گھاگ قسم کا لوگن کا مشوران کی ضرورت رہے گی ہر کوئی اپنا فن و ہنر کے مطابق یا میں حصہ لے سکے ہے اکیلو چنا بھاڑ نہ پھوڑے ہے۔۔ میں یاسفر میں ایسی باتن نے سیکھن تو آئیو ہوں کہ اپنی میو قوم کا جوانن کے مارے ایسو ڈگڑا ڈھونڈ لوں جا پے چل کے جتنی محنت کروگا پیسہ ملے گو۔ نکما نکھٹون کو تو کوئی علاج نہ ہے۔ میں نے سعد میموریل سکلز کا بارہ میں جاسو بھی مشورہ کرو ہے وانے خوشی کو اظہار کرو ہے۔ہر قسم کا تعاون کو یقین لدائیو ہے ان کی یا ہمت افزائی سو میرو پلی خون بڑھ گو ہے۔ موئے ان لوگن کو بھی شکریہ ادا کرنو چاہے جنن نے فیس بک واٹس ایپ اور مسینجر۔فون پے موسو ادر کا بارہ میں حال احوال پوچھا۔دورانفرا رابطہ میں رہا میری میو قومنے موکو حوصلہ دئیو ہے۔اور دوست احباب جا طریقہ سو دیکھ کے سیہا راہاں۔میں ان کو دک بھینتر سو شکر گزار ہوں۔موئے امید ہے میں اپنی میو قوم کی امیدن پے پورو اترنا کی کو شش کرونگو۔
میو قوم کی خدمت کوجذبہ اسلام آباد کو سفر
میو قوم کی خدمت کوجذبہ اسلام آباد کو سفر اسلام آباد کو سفر۔میو قوم کی بہتری کوجذبہ حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو جب سو ہم نے ارادہ کرو ہے کہ میو قوم کے مارے اپنا جثہ کے مطابق اپنی خدمات دان کرنگا زیادہ ذمہ داری کو احساس ہورو ہے، سعد میومیموریل انسٹیٹوٹ پاکستان کا قیام سو پیچھےکاندھان پے اور بھی گھنوبوجھ محسو س ہورو ہے دو چار دن پہلے اسلام کنونشن سنٹر میں آئی ٹی ماہرین کو ایک اجتماع ہورو ہے ہم کو دعوت ملی یائی سلسلہ میں آج اسلام آباد/ پنڈی کا سفرپے نکلن رو ہوں موئے ایسو لگے ہے کہ یا سفر سو جہاں موکو ذاتی طور پے فائدہ پہنچے گو ۔ممکن ہےیاسو گھنو فائدہ میو قوم کو پہنچے گو دراصل یا کنوینشن میں ایسا ماہرین آنگا جو آئی سیکٹر کا ماہر ہا۔فری لانسنگ۔سوفٹ وئیر۔ ویب ڈزائنر۔گرافیکس کا ماہر لوگ۔ای کامرس میں پہنچا ہویا لوگ کوڈنگ۔موبائل اپلیکیشنز۔آرٹیجیشل انٹلیجنس ماہرین آراہاں۔ ممکن ہے ای پروگرام پانچ سات گھنٹہ چلے گو۔ موئے خوشی ہے کہ اللہ نے موکو صحت ۔وسائل۔ہمت۔جذبہ خدمت ذۃنی طورپے آمادگی۔میو قوم کے مارے کچھ کر گزر نا کو جذبہ دئیو ہے سعد میو میموریل انسٹیٹیوٹ پاکستان کا کورسز میں بہتری آئے گی کیونکہ تجربہ ایسی دولت ہے جامیں زندگی کھپانی پڑے ہے اگر ای کہیں سو مل جائے تو دیر نہ کرنی چاہے۔ انسانی زندگی سیکھن کھان میں گزرے تو ہر قدم سانس انسان اے ترقی کا مہیں لے جاوے ہے سیکھنو سکھانو جہاں بند ہوجائے سمجھو وائی جگہ انسانی سوچ اور ترقی بھی بند ہوجاوے ہے۔کائینات میں ہر پل سیکھن سکھان کوسلسلہ جاری رہوے ہے میو برادری کا کچھ لوگ پنڈی اسلام آباد میں رہوا ہاں ان سو بھی ملن کو جی کررو ہو۔یاکے علاوہ میرا متعلقین /شاگرد۔ مرید۔مریض اور جانن والا ای کامرس۔ایمازون۔فری لانسنگ اور دوسرا آئی شعبان میں بہت دنن سو کام کرراہاں۔ انن نے کئی بار دعوت دی لیکن جا نہ سکو۔آج ذہن میں ٹھان لئیو ہے چاہے آن لائن کلاسز دو چار دنن کے مارے چھوڑنی پڑاں ان سبن کا گلہ شکوان نے دور کرونگو۔ان سو ای کامرس کا بھیدن نے پوچھونگو۔جاسو مین اپنی میو قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکوں۔ پہلے میں یا مارے نہ ملے ہو کہ موئے ان کی ضرورت نہ ہی روزی روٹی اللہ نے بہت دے راکھی ہی۔گھنی بھوک نہ ہی آج موئے ایسو لگے ہے اگر مین ان سو ملاقات کرلوں تو میری میو قوم کے مارے بہتر رہے گو۔میں نے میزبانن سو بھی تاکید کری ہے کہ میرے ساتھ دوچار بالک بھجوگا جاسو وے بھی تجربہ اور سلیقہ کی بات سناں۔اور قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکاں میرے اوپر اللہ کو خاص احسان ہے زندگی میں جب موئے کا ئی چیز کی ضرورت پڑے ہے تو اللہ واکا اسباب پیدا کردیوے ہے موئے امید ہے میرو ای سفر میرے مارے اور میری میوقوم کے مارے خیر کو سبب بنے گو۔ہوسکے ہے میں سعد میومیموریلپاکستان۔ کا لپیٹ فارم کی مدد سو اپنی میو قوم کے مارے کچھ بہتر کرسکوں ایک ایسو نمونہ پیش کرسکوں۔جامیں مانگن کے بجائے کمانا کو جذبہ اور اپنی محنت کی کمائی سو میو قوم کی خدمت کرن کو جذبہ پیدا کرن میں کامیاب ہوجائوں۔ میں نے کئی سال سوچو ہے کہ میں اپنی قوم کے مارے ایسو کام کرجائوں جاسو پیسہ کمائیو جاسکے۔کاروبار دئیو جاسکے۔ کم وسائل لوگن نے اپنا پائوں پے کھڑا ہون میں مدد مل سکے کمزور لوگ بہتر زندگی گزار سکاں۔لیکن یا مارے بہت زیادہ وسئال اور پیسہ،محنت۔افرادی قوم کی درکار ہی ۔ای سب کچھ میرے پئے نہ ہو۔یامارے دل ای دل مین کُڈھے ہو،کچھ کر نہ سکے ہو میرا بیٹا سعد یونس مرحوم نے موکو ای راستہ دکھائیو۔ موئے ایسو لگے ہے کہ اللہ موسو میری میو قوم کے مارے کچھ کام لینو چاہے۔کیونکہ میں اپنا کمپیوٹر پے بیٹھ کے بہت کچھ کرسکو ہوں بہت کچھ سکھا سکو ہوں ۔وسائل پیدا کرسکو ہون۔ سب سو بڑی بات ای ہے کہ میں اپنی میو قوم کا بارہ مین بہتر سوچ سکو ہون۔اور کچھ کرن کو جذبہ راکھو ہوں۔ جادن سو مین نے اپنا کیالات کو اظہار کرنو شروع کرو ہے اللہ جانے ہے میو قوم کا مخلصن میں سو بہت سا لوگن نے فون کرکے حوصلہ افزائی کری ہے۔ہر قسم کا تعاون کی یقین دھیانی کروائی ہے۔ان کا لب و لہجہ سو اخلاص ٹپکے ہو۔ موکو روپیہ پیسہ۔فی مہارت۔اور تکنینی معاونت کی بھی پپیش کش کری گئی ہان ۔میں نے سبن کو شکریہ ادا کرو۔صرف اتنو کہو کہ میرے مارے دعا کرو۔موئے کائی چیز کی ضرورت نہ ہے اللہ سو دعا ہے موئے دوسران کی محتاجی سو بچائےراکھے اگر میو قوم کی بھلائی کے مارے کائی قسم کا تعاون کی ضرورت ہوئی تو ضرور لئیو جائے گو۔ لیکن ۔اللہ واسطے کام میں رکاوٹ کی اجازت نہ دی جائے گی ہوسکے ہے اللہ موسو کوئی ایسو کام لئے جو میری قوم کے مارے مثال بن جائے۔اور دیکھا دیکھی دوسرا لوگن کے مارے بھی فارمیٹ مل جائے کہ یا طرح بھی میو قوم کی خدمت کری جاسکے ہے
بچھو بوٹی
بچھو بوٹی بچھو بوٹی ھر موسم میں میسر بچھو بوٹی اپنے اندر بے پناہ افادیت رکھتی ہے۔ یورپ‘ ایشیا‘ افریقہ اور امریکہ میں پائی جاتی ہے۔ اس کی لمبائی عموماً 3 فٹ سے 7فٹ تک ہوتی ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں کلاں اور خورد دونوں کا تعلق پودوں کے ایک ہی خاندان Urticaceae سے ہے۔ اس کے پتوں اور تنے پہ کانٹے نما چھوٹے چھوٹے بال ہوتے ہیں جو انسانی جسم کو چھو لیں تو شدید قسم کی خارش لگ سکتی ہے جس کا دورانیہ ایک روز سے بڑھ کر کئی روز پر محیط ہو سکتا ہے۔ بچھو بوٹی صدیوں سے دیسی ادویات‘ کھانے‘ چائے اور صنعتی خام مال کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ ادویات میں استعمال بچھو بوٹی کو سوزش اور ورم کے علاج کے لئے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے تو وہیں اسے موسمی الرجی کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دسویں صدی میں اسے شیر افزا (دودھ میں اضافہ کرنے والی) دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ اس میں موجود Galactagogue نامی مادے انسان اور جانوروں کے جسم میں دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اسی لئے جن خواتین کی چھاتی میں کم دودھ ہوتاہے انہیں بچھو بوٹی استعمال کرائی جاتی اور دودھ دینے والے جانوروں کے چارے میں اسے شامل کیا جاتا۔ میڈیکل نیوز ٹوڈے (Madical News Today) میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں محقیق ارون کا نڈولہ کہتے ہیں کہ ویسے تو بچھو بوٹی کے بے شمار استعمالات ہیں اور اسے مقفی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ خدشات بھی وابستہ ہیں۔ اس کی افادیت کو سند بخشنے کے لئے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ قدیم تہذیبوں میں اسے مختلف امراض کے علاج کا ذریعہ تصور کیا جاتا تھا جیسے کہ مصر میں ورم جلد کے لئے شافی سمجھا جاتا۔ ویسے تو اس ضمن میں دو سو سے زائد جلدی بیماریاں آتی ہیں لیکن ان سب کو جلدی امراض کا نام دیا جاتاہے جس میں جلد پہ سوزش‘ خارش‘ ورم‘ سرخی اور درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچھو بوٹی میں ایسے اجزاء موجود ہیں جو کہ درد کو کم کرنے اور جلد پہ ورم کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ جس کا مطلب واضح ہے کہ یہ جلدی امراض رفع کرنے اور رفع درد میں معاون ہے۔ تحقیق میں جلدی امراض سے متاثرہ افراد کے ایک گروہ سے جب تین ماہ بعد نتائج حاصل کئے گئے تو وہ حیرت انگیز تھے۔ کیسے؟ جن افراد کو بچھو بوٹی سے تیار کردہ دوا استعمال کروائی گئی ان میں جلدی امراض کی شدت میں کمی آئی بانسبت ان کے جو دوسری ادویات استعمال کر رہے تھے۔ سن 2016ء میں ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا کہ بچھو بوٹی سے تیار کردہ مرہم درد کش دوا ہونے کے ساتھ ورم کو ختم کرنے میں مدد گار ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بچھو بوٹی سے تیار کردہ ادویات اور کریمیں اسے ضمن میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ وہ پرامید ہیں کہ ورم کے علاوہ بھی دوسرے جلدی امراض کے لئے بچھو بوٹی سے علاج کرنے میں مہارت حاصل کر سکیں۔ Benign Prostatic Hyperplasia کا علاج مردوں میں پروسٹیٹ گلینڈ کا بڑھ جانا ایک خطرناک اور تکلیف دہ مرض ہے جس کے باعث پیشاب کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اور خصوصاً رات کے وقت بار بار اس کی حاجت محسوس ہوتی ہے اس بیماری کو طبی زبان میں BPHیعنی Benign Prostatic Hyperplasia کا نام دیا گیا جس سے متاثر ہونے والے افراد کی عمر عموماً 40برس سے زائد ہوتی ہے۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کینسر کی ہی ایک شکل ہے مگر ایسا بالکل بھی نہیں۔ اس مرض میں پیشاب کی نالی تنگ ہونے کی وجہ کوئی رسولی نہیں بلکہ گلینڈز کا بڑھ جانا ہے۔ جو کہ عموماً ورم کی وجہ سے ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے اس مرض کے علاج کے لئے بچھو بوٹی کا استعمال کروایا تو مریضوں میں واضع تبدیلی محسوس ہوئی اور انہیں BPHکی علامات کو کم کرنے میں مدد ملی۔ البتہ اس حوالے سے کوئی بھی علاج بذات خود کرنا درست نہیں بلکہ اپنے معالج کے مشورے سے بچھو بوٹی استعمال کی جا سکتی ہے۔ شوگر کا توڑ آج کے دور میں کوئی شخص ہی ایسا ملے گا جو کہ شوگر کا شکار نہ ہو۔ بلڈ شوگر کے مریضوں کی تمام عمر دوائیاں لینے اور انسولین لگاتے گزر جاتی ہے۔2013ء میں شوگر ٹائپ2کے مریضوں پر تحقیق کی گئی جس میں تین ماہ تک انہیں دوا کے ساتھ بچھو بوٹی سے تیار کردہ کیپسول بھی کھلائے گئے اور نتیجتاً ان کا بلڈ شوگر لیول مثبت درجہ پہ رہا اس کے علاوہ بھی تحقیقات نے ثابت کیا کہ بچھو بوٹی شوگر کے مریضوں میں بلڈ شوگر کنٹرول کرنے میں بہت مدد گار ہے۔ یوں تو بچھو بوٹی کو روایتی دوا کے طور پر بہت سے امراض جیسے جلد‘ معدہ‘ دل‘ نکسیر‘ نزلہ زکام‘ دمہ اور گلہڑ کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مگر اس سلسلے میں معالج یا ماہرین کی رائے کے بغیر استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس لئے اپنے طبی معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کرنا چاہئے۔ کھانوں اور مشروبات میں استعمال بچھو بوٹی کے ننھے پتوں کو جہاں کھانوں میں شامل کیا جاتا ہے وہیں یہ مشروبات میں بھی استعمال ہوتے ہیں جیسے Balkan Style Creamy Nettle ایران‘ مشرقی یورپ‘ البنیا اور سکنڈویا میں بے حد مقبول ہے۔ اسی طرح اٹلی میں اسے روایتی کھانوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ جیسے (Risotto) رسو تو میں اسے چاول اور گوشت کے ساتھ ملا کر پکایا جاتا ہے اور Firittata میں اسے انڈوں‘ پیار اور چیز کے ساتھ ملا کر آملیٹ نما ڈش تیار کی جاتی ہے ۔جبکہ Ravioli بچھو بوٹی اور ایگ پاستا کے امتزاج سے بنائی جاتی ہے جسے بچے بڑے سب بے حد پسند کرتے ہیں۔ اسی طرح امریکہ میں Stinging Butter log کو کھانوں میں اہمیت دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی بچھو بوٹی کو قہوے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں پودینے کے پتوں