Amazing Benefits of Raw Mango
کچے آم کے حیرت انگیز فوائد
فوائد مذهلة للمانجو الخام
(گرمیوں میں جلد کی حفاظت۔دانتوں سے خون آنا۔بھوک نہ لگنا۔کثرت پسینہ۔جسم کا بےجان ہونا۔ہیضہ ۔نکسیر۔دست)
آم کے چند فوائد ملاحَظہ کیجئے:
٭آم جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے۔٭ہرقسم کے کینسر اور٭دَمے سےمَحفوظ رکھتاہے۔٭آم کے ریشے آنتوں کی صفائی کرتے اورہضم کانظام درست رکھتے ہیں۔٭آم ہڈیوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتاہے۔٭اَمراضِ قلب والوں کے لئے آم ایک بہترین پھل ہے۔٭آم نزلہ، زُکام سے بچاتا ہے۔٭آم جسمانی کمزوری کو دُور، جسم کو فَربہ(موٹا) اور خون پیدا کرتا ہے۔٭آم کا جوس یعنی ملک شیک جگر، دل، دماغ، ہڈیوں اور پٹھوں کو سخت گرمی سے محفوظ رکھتا ہے۔٭کچاآم (یعنی کیری) لُولگنے سے بچانے، مِعدے اور اَنْتْڑیوں کے نظام کو درست کرنے، خون کی بیماریوں کو دور کرنے اور سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئےبھی بطورِ دوااستعمال کیا جاتا ہے۔ ٭کچے آم (یعنی کیری) کا اچاربھی بنایا جاتا ہے جو جسم کو فَربہ کرتا ہے۔ ٭آم کے چھلکے کینسر، شوگر، کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔٭آم کی گٹھلیوں کا سفوف ہاضمے کو درست کرتا اورمِعدے کی خرابیاں دُور کرتا ہے۔