چودہ اگست جشن آزادی2026۔میو قوم کے لئے دو خوشیاں ایک ساتھ۔

0 comment 10 views

چودہ اگست جشن آزادی2026۔
میو قوم کے لئے دو خوشیاں ایک ساتھ۔

Advertisements


اس شخص کا سر کاٹتے ہیں اہل قبیلہ
جوگائوںکے سردار سے بہتر نکل آئے


ح

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو


انجمن اتحادترقی میوات الیکشن کمیٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔15 نومبر2026 بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام بدوکی الیکشن ہونگے۔
آزادی کسی طشتری میں رکھا ہوا تحفہ نہیں ہوتی،یہ تو آگ کا دریاہے جسے چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی عبور کرنا پڑتا ہے۔
لگی بندھی زندگی کو کاص ڈھپ پر لانا پڑتا ہے۔زندگی کے رکھ رکھائو کو منظم کیا جاتا ہے۔
14 اگست 1947 کا دن وہ تھا جس نے دنیا کے نقشے کو از سر نو ترتیب دیا ۔خطہ میوات کے گوہر پارے پارہ پارہ ہوکر بکھر گئے۔
قیامت خیز منظر تھا ۔آگ، دھواں۔چیخ و پکار۔آہ و بکا۔سسکیاں۔بلکتے ہونٹ۔اپنوں سے جدائی۔جنم بھومی کا آخری دیدار۔
جن گلیوں میںبچپن کھیلا۔جن کھیت کھلیانوں میں کلیکاریاں ماریں سب ہی کچھ تو چھوڑنا پڑا۔
ایک تو گھر چھوڑنے کا دکھ۔دوسرا راستوں میں خون کی ہولیاں ۔


بے سروسامانی کی حالت میں ان دیکھی منزل۔کچھ چھوڑ کر کچھ پانی کی آرزو۔دکھ تھے کی بیان کے لئے الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔
حالات کی دھول، محبوب چہروں کو بھی اوجھل کردیتی ہے۔لیکن سینے میں سلگتی چنگاریاں کہاں بجھنے لگیں؟
قیام پاکستان کے بعد بھی خود کو ثابت کرنے کے لئے دو تین عشرے لگے۔ہمیں مانا نہیں گیا،ہمیں خود کومنوانا پڑا۔
جو کہتے ہیں ہمارے آباو اجداد ان پڑھ تھے۔شاید مبالغہ آرائی کرتے ہیں مانا کہ وہ لوگ روایتی اداروں میں زیر تعلیم نہ رہے تھے
لیکن زمانہ کے ٹھوکروں میں وہ اسباق پڑھے جو دنیا کی کسی درسگاہ میں نہ پڑھائے جاتے تھے۔
پاکستان بچپن سے جوان ہوا۔اب سات دیہائیاں گزار کر آٹھویں دیہائی میں قدم رکھنے لگا ہے۔
اسے آگے بڑھانے میں میو قوم کا خون اور میو قوم کا کندھا برابر شامل رہا ہے۔
اجڑی ہوئی قوم کے لئے انجمن اتحاد ترقی میوات۔ایک بہتر مستقبل کا سنہرا خواب تھا۔
۔لیکن وسائل یا سوچ کا محدود ہونا، سب سے بڑی رکاوٹ تھی۔
اس بٹوارے کی نشانی کو کھیل سمجھ کر کھیلا گیا۔یوں اس میں سینکڑوں لوگوں کی شب و روز کی محنت ۔اخلاص۔شامل ہونے کے ساتھ

ساتھ ۔


ایک لالچ۔چوہدر کا خمار۔بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا۔ماضی ہے اس کی داستان کیا کہئے۔
خدا خدا کرکے سویرا طلوع ہوا ۔اور عبوری انتظامیہ کی طرف سے الیکشن 2026 کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا
۔”انجمن اتحادترقی میوات الیکشن کمیٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔15 نومبر2026 بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام بدوکی الیکشن ہونگے”۔
یہ اعلان جشن آزادی 2026 کو خوشیوں کو دوبالا کرنے کاذریعہ ہے۔
جب سے عبوری انتظامیہ نے کام شروع کیا ۔جو میڈیا پر ایک ہڑبونگ دیکھنے کو ملا۔یوں محسوس ہوا کہ میو قوم ابھی 1857 میں جی رہی ہے۔
جہاں ہر کوئی آگے بڑھنے کے لئے قدم اٹھا رہا ہے ۔میو قوم کو فرسودہ نظام کی زنجیروں میں جکڑا جارہا ہے۔
آج 14 اگست بروز جمعہ بدوکی گائوں کی سر زمین میں میو کالج کی سر زمین پر پرچم کشائی کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملے گا۔
یہ اجتماع میو قوم کا مستقبل طے کرے گا۔اللہ نظر بد سے بچائے۔
کسی شاعر (علامہ اقبالؒ)نے کیا خوب کہا ہے۔
۔”پھلا پھُولا رہے یا رب! چمن میری اُمیدوں کا
جگر کا خون دے دے کر یہ بُوٹے مَیں نے پالے ہیں”
جتنا ممکن ہو اس کی تقریب کو رونق بخشیں۔جو دور بیٹھے ہیں نیک تمنائوں میں یارکھیں۔
دعائوں کا اہتمام کریں۔اللہ میو قوم کو نظر بد سے بچائے۔
انسان ہونے کے ناطے میو قوم میں بھی بہت سے معاشرتی کمزوریاں موجود ہیں ۔
لیکن ان کا مخیر ہونا۔بہتر بات پر جمع ہونا۔قوم کی آواز پر لبیک کہنا جیسی صفات اس وقت بھی موجود ہیں۔
امید ہے اہل ثروت اخلاص کے ساتھ اس دھارے میں شامل ہوکر میو قوم کا بہتر مستقبل تراشیں گے۔
وقت تو گزر ہی جانا ہے ۔دیکھنا یہ ہے کہ ہمارا نام قوم آباد کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے۔یا پھر قوم کو اندھے کوئیں میں دھکیلنے والوں میں؟
فیصلہ آپ کے ہاتھ ہے

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme