سفرنامہ ابن جُبیر

0 comment 5 views

سفرنامہ ابن جُبیر

Advertisements

مصنف: محمد ابن جُبَیر اَندلُسی

مترجم: حافظ احمد علی خاں شوق

تسہیل و نظرثانی: پروفسیر سَیْد امیر کھوکھر

—–

ابن جبیر کی ولادت شب ہفتہ 10 ربیع الاول 540ھ/یکم ستمبر 1145ء کو بلنسیہ، اندلس میں ہوئی۔ ان کا گھرانہ عرب تھا اور بنو کنانۃ قبیلے سے تھا. ان کے والد سرکاری خدمت گار تھے. ابن جبیر نے تعلیم شاطبۃ کے قصبے سے حاصل کی جہاں ان کے والد ملازمت کرتے تھے. وہ بعد میں غرناطہ کے گورنر الموحدون کے مشیر بھی رہے.

انہوں نے غرناطہ کے حاکم کے کہنے پر حج کی خدمت کے لیے بحری راستے سے سفر اختیار کیا اور جبل طارق سے ہوتے ہوئے اسکندریہ پہنچے. انہوں نے اس بحری سفر کے دوران جنوبی افریقہ میں اس مسلمان گھرانے کو بھی دیکھا جس کی عورتوں اور بچوں کو بطور غلام فروخت کر دیا گیا. انہوں نے سسلی کے ساحل پر اپنے بحری جہاز کے شدید سمندری طوفان میں گِھر جانے کا بھی تزکرہ کیا. وہ مصر کے سلطان صلاح الدین بن یوسف کا تذکرہ بھی کرتے ہیں. قاہراہ میں مدرسوں کی کثرت سے وہ کافی متاثر نظر آتے ہیں. ابن جبیر نے مکہ’ مدینہ ‘ دمشق اور شام کی بھی سیاحت کی.

محمدابن جبیر دُنیا کے اُن چند سیاحوں کی صفِ اوّل میں نظر آتے ہیں جنہوں نے اپنی سیاحت میں ایک دُنیا کو شامل کر لیا ہے۔ یہ سفرنامہ کم و بیش آٹھ سو سال پہلے کا ہے۔ ابن جبیر کا تعلق غرناطہ (اندلس) سے تھا۔ یہ دراصل ان کا سفرنامہ حج ہے جو انہوں نے ذی الحج 578ھ میں شروع کیا اور صقلیہ، شام، مصر، فلسطین، عراق، لبنان اور حجاز مقدس کے مکمل احوال و آثار اور مشاہدات کو سمیٹتے ہوئے محرم 581ھ غرناطہ واپس پہنچنے پر مکمل کیا۔ اس سفرنامے کی اہمیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسری صلیبی جنگوں کے زمانے کی مستند تاریخی دستاویز ہے۔ ابن جبیر جہاں جہاں سے گزرے؛ انہوں نے وہاں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مذہبی عقائدو نظریات اور رُسوم و رواج تک تفصیل سے بیان کر دیے ہیں۔ مزید برآں جس انداز و اسلوب میں یہ سفرنامہ لکھا گیا ہے، اس سے پہلے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ یہاں تک کہ ابن بطوطہ جیسے سیّاحِ عالم نے اپنے شہرہ آفاق سفرنامے میں متعدد جگہوں پر ’’سفرنامہ ابن جبیر‘‘ کو بہ طور حوالہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ چوںکہ فصیح عربی زبان میں تھا۔ اس کے متعدد قلمی نسخے دُنیا کے مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں اور تقریباً تمام ترقی یافتہ زبانوں میں اس کے تراجم ہو چکے ہیں

حصؤل کتاب کے لئے یہاں کلک کریں
IBN E JUBBAIR KA SAFAR – ابن جبیر کا سفر

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme