مائعاتِ جسمانی کا پی ایچ اسکیل اور قانونِ مفرد اعضاء

0 comment 3 views
مائعاتِ جسمانی کا پی ایچ اسکیل اور قانونِ مفرد اعضاء
مائعاتِ جسمانی کا پی ایچ اسکیل اور قانونِ مفرد اعضاء

مائعاتِ جسمانی کا پی ایچ اسکیل اور قانونِ مفرد اعضاء
جدید بائیو کیمیکل تشخیصی سائنس اور کلاسیکی یونانی و صابری حکمت کا امتزاج

Advertisements

تصنیف
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طبِ نبوی ﷺ، کہنہ نو، لاہور

تحقیق و پیشکش: سعد ورچوئل سکلزپاکستان
شائع کردہ:۔سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ

+923238537640
+923484225574
.www.tibb4all.com, www.dunyakailm,com www.saadvirtualskills.com

۔۔۔۔۔
گزارش اول۔
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم ۔وعلی آلہ واصحابیہ اجمعین۔
ایک طبیب کے لئے تشخیص سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہوتی ہے۔جو معالج و طبیب مشخص ہوا وہ طب کی دنیا میں آسمانی تارے کی طرح چمکا۔جو اس میدان میں ناکارہ رہا وہ در در کی ٹھوکریں کھانا اپنا مقدر سمجھے ۔تشخیص مرض طبیب کی شان ہے ۔اور صحیح مرض کی معلومات لینا مریض کا حق ہے۔
تشخیص کے بے شمار طریقے ہیں ۔من جملہ ان میں سے نبض و قارورہ شناسی۔چہرہ۔زبان۔آنکھ۔چال ڈھال خدو خال نہ جانے کتنے ہی طریقے ہیں۔اس بارہ میں ہماری کتاب “تشخیصات متعددہ” بےشمار لوگوں کی رہنمائی کا سبب بنی ہے۔
جدید لبورٹریز اور جدید ذرائع نے تشخیص انسان سے لیکر مشینوں کے حوالے کردی ہے۔بڑے سے بڑا مرض ہو یا معمولی سی خراش ہر چیز کا ٹیسٹ کرانا صحت و علاج کا جزو لازم سمجھا جاتاہے۔ضرورت مند لوگ ان رپورٹوں کا شپتارہ بغل میں دبائے خرماخراما ایک معالج سے دوسرے معالج کی طرف ۔ایک دواکانے۔ہسپتال سے دوسرے ہسپتال کی طرف ہجوم کئے دکھائی دیتے ہیں۔علاج سے زیادہ خرچہ امتحانات و ٹیسٹوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔ لیکن مریضوں کے لئے ٹیسٹ ایک مرحلہ سے دوسرے مرحلے میں یوں داخل ہوتے ہیں وہ ان ٹیسٹوں کا نتیجہ حاصل کرنے کو ہی بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔


تشخیص کے لحاظ سے دیسی طب دیگر طرق علاج سے کہیں بہتر ہے۔بالخصوص قانون مفر داعضاء والے تو اس بارہ میں مہارت کی حد تک کامیاب ہیں۔ بالخصوص قارورہ بینی قدیم سے طریقہ تشخیص چلا آرہا ہے لیکن قانون مفرد والوں نے اس میں بہت آسانی پیدا کردی ہے۔مجدد الطب صابر ملتانی کے لئے یہ عمل باقیات الصالحات سے ہے۔
قانون مفرد اعضاء والے ۔تیزاب۔نمک۔اور کھار کو بنیادی نکتہ سمجھتے ہیں۔تینوں اعجائے رئیسہ ان کی نمائیندگی کرتے ہیں۔پی ایچ سکیل حریت انگیز طورپر ان سے مماثلت رکھتا ہے۔گوکہ پی ایچ سکیل جدید کیمسٹری کی ایجاد ہے لیکن قدرتی مماثلت کی وجہ سے قانون مفرد اعضاء والے ان طریقہ تشخیص سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔جو لوگ استفادہ سے محروم ہیں انہیں اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔
اس پر نامور حکماء جنبش قلم دے چکے ہیں۔ان کی قیمتی آراء کتب اور انٹر نیٹ پر دستیاب ہیں۔ہر کسی کی ذہنی سطح یکساں نہیں ہوتی اس لئے کچھ لوگ میری طرح سطحی الذہن ہوتے ہیں انہیں کچھ باتیں کھول کر بتانی اور سمجھانی پڑتی ہیں۔
راقم الحروف بحمد اللہ طب و حکمت عملیات۔تاریخ۔قران و حدیث کا طالب علم ہے ۔پونے دو سو کتب سے زاید مختلف موضوعات پر کتب لکھنے کی سعادت نصیب ہوئی۔
جدید سہولیات(اے آئی)نے ہمارے لئے علوم و فنون کئ آسان و سہل راستے کھول دئے ہیں ۔ہم نے بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔اے آئی کی ہر بات حرف آخر نہیں ہوتی ،بالخصوص طب و حکمت کے حوالے سے بہت کم مواد موجود ہے ۔اس لئے یہ تشنہ مقامات کو اپنی مرضی سے پورا کرتی ہے۔یہ ایک خطرناک عمل ہے۔البتہ ایک ماہر فن اس سے گوہر نایاب چُن سکتا ہے۔جب یہ کتاب لکھی جارہی تھی تو اے آئی ات نی باریک اور نادیدہ وارداتیں ڈالنے میں مشغول تھی کہ کہ ایک ماہر کا حیرت سے منہ کھلا کا کھلا رہ جائے۔لیکن اس خشک و خاشاک میں بہت سے نایاب گوہر ملے۔نایاب کتب کی دستیابی میسر آئی۔ان دیکھے پہلو سامنے آئے۔یوں سمجھئے کہ یہ ایک سمندر تھا جس میں گوہر نایاب بھی تھے تو خطرناک جان لیوا بحری جانور بھی۔پانی کی گہرائی میں چھپی ہوئی چٹانیں بھی تھیں ۔اتھا ہ گہرائیاں بھی۔اندھیرے اور خوفناک حصے بھی۔انکشافات بھی تھے تو التباسات کی بھرمار بھی۔سمندر مین ایک سراب تھا۔بس اساتذہ کی توجہ ۔تجربات کا پینتیس سالہ سفر۔کتب طب سے گہری وابسطگی سب ملاکر ایک رہنما ثابت ہوئیں۔۔
اگر میری شب بیداری کسی کے کام آجائے تو میری تھکاوٹ راحت میں بدل جائے گی۔اہل علم کے حضور یہ عاجزانہ تحفہ پیش خدمت ہے۔کوتا ہی درست فرمائے۔عبیوں پر پردہ پوشی کیجئے۔اصلاح کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں۔
یہ تحفہ اپنے لخت جگر جو آج سے چار سال پہلے ہمیں داغ مفارقت دے گئے تھے۔محمد سعد یونس میو کے لگائے ہوئے پودے سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کے تحت شائع کررہا ہوں۔میرے بیٹے اور والدین،میرے کاندان کے لئے دعائوں کی درخواست ہے۔

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ
کاہنہ نولاہور پاکستان

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme