کیا بڑے لوگ چھینا چھپٹی کے لئے ہوتے ہیں؟

0 comment 3 views

کیا بڑے لوگ چھینا چھپٹی کے لئے ہوتے ہیں؟
حکیم المیوات قاری محمدیونس شاہد میو
سعد ورچوئل سکلز پاکستان
ایک یونانی کہاوت ہے کہ
” جب مداری کے ہاتھ کی صفائی تماشائیوں پر کھل جائے تو پھر اس کا کرتب کرتب نہیں رہتا بلکہ مداری خود تماشہ بن جاتا ہے “۔
میوقوم کے غیر ذمہ دار لیڈران۔کی غیر ذمہد ارانہ حرکات سے یوں محسوس ہوتا ہے۔تعلیم و تعلم اور بڑے بڑے اداروں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا جیسے صدیوں پہلے اَنا ،خود پرستی۔نخوت۔غرور و تکبر کی فضائیں قائم تھیں، جنہیں تاریخ میں تعلیم کی کمی وسائل کا فقدان۔تربیت کی کمزوری نہ جانے کن کن ناموں سے یاد کرتے ہیں۔
قیام پاکستان کے بعد میو قوم میں عقل و شعور۔معاملات فہمی کی استعداد۔آگے بڑھنے کے مواقع کی تلاش۔کچھ کرگزرنے کے جذبات ابھریں گے۔لیکن اس وقت جو صورت حال دکھائی دے رہی ہے۔لگتا ہے میو قوم بالخصوص میو لیڈران کا تعلیم و شعور نے کچھ نہیں بگاڑا۔۔آج بھی جھوٹی خود پرستی کے در پے قوم کی قربانی کی تیاری کی جارہی ہے۔
دُکھ اس بات کا ہے جو لوگوں کو قوم کے لئے نمونہ اور سمبل بننا تھا۔وہ امن کو سبوتاذ کرنے پر تلے ہیں ۔عدم برداشت ایسی کہ ایک دوسرے کی بات سننا گوارا نہیں ۔مرضی کے خلاف بات کو غیروں کی اور مخالف پارٹیوں کی ریشہ دوانیاں قرار دینے میں دیر نہیں لگتی۔۔
قران کریم نے قوموں کے عروج و زوال کے کچھ اسباب بیان فرمائے ہیں۔جب ایک پیغمبر کو اس کی قوم نے عاجز کردیا ۔تو ان کی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے تھے
۔” أَلَيْسَ مِنكُمْ رَجُلٌ رَّشِيدٌ”کیا ایک بھی سیدھی بات سننے والا موجود نہیں ہے؟
قوم و برادری کی خدمات کا صلہ اللہ کے پاس ہوتا ہے۔ان اجری الا علی اللہ۔۔جولوگ اپنی خدمات جتا کر سروں پر تسلط چاہتے ہیں۔
وہ قوم کے خیر کواہ نہیں ہوسکتے؟
انجمن اتحاد ترقی میوات کے الیکشن میو قوم کے لئے جہاں امید کی کرن تھے ۔وہیں پر اسے کسی کی نظر بد لگ گئی ہے۔
اگر مقصد قوم کی خدمت اوت کالج کی تعمیر ہے۔تو کیا عہدہ ملنا ۔ٹانگ اونچی رہنا لازمی ہے؟
انجمن کے لئے بہت سے برادری کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔کچھ اللہ کے حضور پہنچے ہیں تو کچھ موجود ہیں۔
اگر اس سے وابسطگی اور خدمات ہی تفوق کا سبب ہیں تو ۔معذرت کے ساتھ پھر۔۔۔اصلاح کی امید کرنا دیوانوں کی دنیا میں کودنے والی بات ہے۔
اس وقت تین صدور بحمد اللہ زندہ سلامت ہیں۔مولانا عبد الغٖفور الوری میو صاحب۔مولانا محمد احمد قادری صاحب۔جناب شہزاد جواہر صاحب۔دستیاب معلومات کے مطابق ان میں سے ایک بھی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا۔۔
امید ہے الیکشن سے الگ تھلگ رہنے سے ان کی زندگی اور صحت پر فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح دیگر زعماء سے بھی گزارش ہے اس میدان کو جوانوں کے لئے چھوڑ دیا۔
وہ اپنی سمجھ بوجھ۔ضرورت اور وقتی تقاضا کے تحت جو چاہے ترامیم کریں۔
خود بھی آگے بڑھیں۔قوم کو بھی آگے بڑھنے دیں۔
آخر میں سابقہ صدر انجمن اتحاد ترقی میوات کا ایک پیغام نقل کرنا مناسب سمجھتا ہوں۔
۔”میو قوم کے نوجوانوں اور انجمن اتحاد وترقی میوات کے ممبران کے نام اہم پیغام”۔
انجمن اتحاد وترقی میوات پاکستان ایک رفا ہی انجمن ھے اسکے نام اربوں روپے کی زمینیں ھیں اور بنک بیلنس ھے انجمن کے الیکشن ہونے والے ھیں انجمن کا ایک دستور منشور ھے جس میں الیکشن کا طریقہ امیدواروں کیلئے ایک ضابطہ موجود ھے عہدیداروں کیلئے تعلیم کی شرط اور عہدوں کیلئے جو الیکشن میں حصہ لے عمر کی شرط رکھی ھے
یہ انجمن 1967کی رجسٹرڈ ھے اور احسن طریقہ سے انجمن کے معاملات چل رھے تھے لیکن کچھ مفاد پرست عناصر نے الیکشن کا اعلان ہوتے ھی
دستور میں جعل سازی کرنی چاہی جو پہلے کچھ عہدوں کیلئے عمر کی حد چالیس سال تھی وہ عمر تیس سال کرنا چاہتے ھیں اور دیگر کچھ چیزیں بھی اپنی مرضی کی مسلط کرنا چاہتے ہیں
چونکہ رجسٹریشن کے ریکاڈ کے مطابق میں محمد احمد قادری انجمن اتحاد وترقی میوات پاکستان کا صدر ہوں
اگر چہ اب میں نہ الیکشن میں امیدوار ہوں اور نہ ھی میں کسی امیدوار کی حمایت کرنا چاہتا ہوں
لہذا میں
اعلانیہ یہ کہتا ہوں کہ جو دستور 1967میں اکابرین نے بنا کر قوم کو دیا تھا وھی دستور کار آمد ہوگا
الیکشن کے اعلان کے بعد دستور میں رد وبدل کرنے کا کوئ مجاز نھیں ھے
محمد احمد قادری لاہور”۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ عبوری صدر کا پیغام بھی قوم تک پہنچنا چاہئے۔
۔”اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ھے آپ خیریت سے ہونگے ۔ آج کل
انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان کے دستور منشور میں ترمیم کے حوالے سے جو خبریں چلائی جا رہی ہیں وہ تمام غلط اور جعلی ہیں ، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کے ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ھے ،
جب کسی بھی اسمبلی یا تنظیم کی مقررہ مدت پوری ھو جائے اور الیکشن ڈیو / واجب ہو چکے ہوں ، اور ان حالات میں دستور کے مطابق الیکٹڈ صدر استعفیٰ دے دے اور عبوری صدر مقرر کردیا جائے اور ساتھ ہی نئی باڈی کے الیکشن کا اعلان کر دیا جائے تو ان حالات میں دستور منشور میں ترمیم نہیں کی جا سکتی،
سابقہ صدر اور ان کے ساتھ الیکٹ ھونیوالی کابینہ ختم ہو چکی ہے،
نئے صدر اور کابینہ کے الیکشن کا اعلان ھو چکا ھے ،
ممبر شپ بخیر و خوبی مکمل ھو چکی ھے جانچ پڑتال آخری مراحل میں ھے،
ووٹر لسٹوں کی تیاری جاری ھے ،
عنقریب شیڈول جاری کردیا جائے گا انشاء اللہ ،
میو برادری مطمئن رھے جو ذمہ داری سونپی گئی ھے اسے پوری ایمانداری اور ھمت حوصلے سے نبھایا جائے گا انشاء اللہ ،
پوری برادری سے تعاون اور دعاؤں کی درخواست ھے
ممتاز شفیق میو قائم مقام صدر
انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان”

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme