
کچھ گھڑیاں میو قوم کے لے
انسانی زندگی کے وہ لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں جب اپنے ملک اور اپنی قوم کے لئے جب خیر خواہی کی نیت سے مشاورت اور عملی ادقات پر غور کیا جائے۔ایسے ہی لمحات کل ہمیں بھی میسر آئے۔

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
انجمن اتحاد و ترقی میوات کے سابقہ صدر علامہ محمد احمد قادری اور قاری حکیم محمد یونس میو نے ممتاز شفیق میو سے اھم ملاقات کی ، سابقہ صدر احمد قادری نے موجودہ قائم مقام صدر ممتاز شفیق میو اور دیگر ساتھیوں کو انجمن اتحاد و ترقی میوات اور میو کالج کے بارے میں تفصیلی اور کار آمد بریفننگ دی، ملاقات کے دوران تنظیم کی رینول/ تجدید کے بارے میں تبادلہ خیال ھوا ، قاری حکیم یونس کے سوال پر ممتاز شفیق میو نے بتایا کہ آجکل پرانی ووٹر لسٹ اور نئی ممبر شپ پر دن رات کام جاری ھے اور انشاء اللہ بروقت صاف اور شفاف الیکشن کرایا جائے گا اور جو ذمہ داری قوم کی طرف سے دی گئی ھے اسے بخوبی نبھایا جائے گا ، ممبر شپ کے حوالے سے ممتاز شفیق میو نے بتایا کہ جو بھی انجمن اتحاد و ترقی میوات کی ممبر شپ لینا چاہتے ہیں

وہ ان معززین سے رابط کر کے ممبر شپ حاصل کر سکتے ہیں ،(1. کوٹ رادھا کشن ) سردار امجد طفیل میو، ( 2. رائیونڈ ) حاجی نور محمد میو( 3 ۔ بدوکی ) چوہدری محمد یوسف میو،(4, بدوکی) چوھدری محمود احمد پتھروڑیا،( 5 ۔ کماھاں ) شہزادہ جواھر سابق صدر ،(5. کماھاں ) آفتاب اختر میو,( 6. وڈالہ سندھواں ) چوہدری عبدالوحید میو ، ( 7.شہزادہ لاھور ) چوہدری انیس احمد نتھی میو۔( 8. ھیئر بیدیاں روڈ لاھور) ممتاز شفیق میو۔ اس ملاقات میں ماسٹر جمال الدین میو ، حاجی نور الدین میو ، ڈاکٹر لیاقت علی میو و دیگر معززین شامل تھے
