
میو قوم کا جوانن کو جدید میڈیا کو موثر استعمال۔ایک اہم پیغام۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
یا وقت شاید ہی کوئی انسان ایسو ہوئے جاکا ہاتھ میں موبائل اور انٹر نیٹ کواستعمال نہ ہوئے،پوری دنیا میںسوشل میڈیا کو بے دریغ استعمال کرو جارو ہے۔ بلکہ پوری دنیا انٹر نیٹ پے آگئی ہے۔ای انقلاب اتنی تیزی سو آئیو ہے کہ دیکھتے ای دیکھتے جہا سو کہا ہوگئی ہے۔یا وقت ہر چیز میں آے آئی شامل کردی گئی ہے۔
اے آئی کا بارہ میں نوں کہو جاسکے ہے کہ ای جادو کی ایک چھڑی ہے۔جو سوچ سکو وائے میں اپنی سکرین پے دیکھ سکو ہو۔
دو دن پہلے لاہور کا مضافات گائوں پانڈوکی میں ایک دعوت میں بلائیو گئیو۔ہوں جاکے دیکھو کہ میو جوانن کو ایک جمگھٹو موجود ہوہر عمر کا لوگ موجود ہا۔ان میں بڑا بوڈھا،جوان۔اور چڑھتی عمر کا بچہ ہا۔۔شکر اللہ میو نے یا دعوت میں جانا پے مجبور کرو موئے جانو پڑو۔
دوران گفتگو پتو چلو کہ یہ سب کاسب ٹک ٹاکر ہاں۔یعنی سب کا سب ٹک ٹاک پے کام کراہاں۔ان میں سو کئی تو ایسا بھی ہان جن کا فالورن کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گیا ہاں۔یہ طریقہ سو ان کی مقعول آمدن بھی ہوری ہے،انن نے بتائیو کہ ہم لوگن نے ٹک ٹاک پے کام کراہاں۔
ان کو کہنو ہے کہ میو قوم میں کچھ لوگ ایسا ہاں جو سوشل میڈیا کو بے ہودہ اور غلط استعمال کراہاں۔بالخصوص میوون سو منسوب کچھ عورت بے حیائی والی ویڈیوز اپ لوڈ کرری ہاں۔ہم نے روک تھام کے مارے کچھ انتظامات کراہاں۔پچھلا دنن میں ہم نے چار سو کے قریب ٹک ٹاکر سٹارز اکھٹا کراہا۔سبن نے عہد کرو ہو کہ بے ہودہ ویڈیوز ہٹادی جانگی۔یہ لوگ یکجا ہوکے بامقصد کام کرنو چاہاں ۔فیاض میو پانڈوکی سبن نے مل کے سربراہ مقرر کرو۔انن نے میواتی اور پنجابی زبان میں ایک سونگ بھی تیار کرو ہے۔میڈیا کا حوالہ سو مشاورت ہوئی۔کہ نئی پود سوشل میڈیا پے آری ہے۔ان کی تربیت کری جائے کہ سوشل میڈیا جہاں تفریح کو سبب بنے ہوں اضافی آمدن کو بھی ذریعہ بن جائے۔
یا دعوت میںپاکستان کو مشہور ٹک ٹاکر سٹار نوید خاں میو، فیاض میو پانڈو کی، سماجی کارکن ٹک ٹاکر شکر اللہ میو میڈیا سو گفتگو کرتے ہوئے میو قوم کے مارے خصوصی پیغام ریکارڈ کروائیو۔
فہیم عباس میو پانڈو کی نفیس شہزاد میو ٹک ٹاکر، اکمل کھوکر، حاجی ابراہیم خان میو، عباس رمضان پانڈو کی فیضان میو جیا بگا، حسنین میو چوہدری، صابر میو جیا بگا، عباس میو۔علی رضا جان میو وائس چیئرمین میونیوز اینڈ لائیو حقیقت نیوز، ڈاکٹر سخی سرور جٹ رہنماء میو نیوز، محمد ارشد شریف میو رہنماء میونیوز،محمد وسیم عثمان میو نمائندہ خصوصی میو نیوز، محمد ثمر ابراہیم میو منچن آباد نمائندہ خصوصی میو نیوزنے شرکت کری۔
