
بوستان طلسمات
علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم
طلبا کے اصول و نکات اور اسرار ورموز پر ایک بہترین عدیم النظیر لاجواب وبے مثال شہرہ آفاق تصنیف
علم العليمات
طلسمات کا لفظ ارباب لغت کے نزدیک فہم و ادراک سے بعید اور سربستہ راز کے معانی کا حامل ہے۔ اصطلاح میں بھی طلسم کو غیر مانوس حقیقت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ علمائے علوم فلکیات کے نزدیک طلسم قوائے ارضیہ اور حقائق ربانیہ کا علم ہے جس کا موضوع خیالات میں تصرف کر کے ظاہر میں باطنی مشاہدات کا وجود یا خلاف معمول واقعات کے خیالی اجسام کا پیدا کرتا ہے۔ طلسمات کا فن محض عجائبات کے ظہور تک محدود نہیں، بلکہ یہ علم مقدس انسانی زندگی میں در پیش تمام مشکلات و واقعات سے بھی بحث کرتا ہے۔ طلسمات کے جملہ عملیات کو تسخیر حاضرات و روحانیات، عناصر و حیوانات، تسخیر قلوب و خیالات اور اسمائے طلسمات چار حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس اعتبار سے علم طلسمات ایک مکمل اور مضبوط قوانین کا نام ہے۔
مطالب العيون جلد اول ص 73 طبع مصر)
کتاب ڈائون لوڈ کے لئے یہاں کلک کریں
