میوقوم الیکشن 2024میں نیا جوش و جذبہ کے ساتھ
حکیم المیوات :قاری محمد یونس شاہد میو
زندگی کی ریت مُٹھی سوُ نوں ای سَرکتی جاری ہے، کتنا بھی جتن کرو، ای پھسلتی ای رہے گی۔
لوگ ایک دوسرا کو 2024 کی آمد کی مبارکباد دے راہا ہاں، اور چاروگھاں کو خؤشی کی رَول پِٹ ری ہے۔
کہیں کیک کاٹا جاراہاں تو کہیں چھرلی پٹاخہ پھوڑا جارا ہاں۔
میو قوم یا وقت اپنا مستقبل کا فیصلان میں لگی پڑی ہے۔میڈیا کا ذریعہ سو پتوچلو رو ہے،
میو اپنی بقا و شناخت کی جنگ میں مصروف ہاں۔جو جہاں جتنو جوگو ہے اپنی سی کوشش میں لگو ہوئیو ہے۔
میو قوم کا اُبھار کی یا سو بڑی دلیل کہا ہوئے گی کہ مختلف پارٹین کا مہیں سو ُاور آزاد حیثیت سو
میون کی بہت بڑی تعداد میں الیکشن 2024 کا قافلہ میں شامل ہونا کی تیاری پکڑری ہے۔
اچھی بات ہے۔آگے بڑھنو چاہے۔قوم کو نام روشن کرنو چاہے۔یاکے علاوہ جو کوئی بھی،
جا صورت میں بھی، میوقوم کی خدمت میں لگو پڑو ہے، اُو بہترین انسان ہے۔
یا مصروفیت کا وقت میں ۔اَدب شاعری۔فلاحی کام ۔برادری کی ناموری۔
تنظیم سازی۔قوم کی بیداری۔نوجوانن کے مارے ہنر(سکلز) کی فراہمی ۔
بہتر تعلیمی انتظام۔کتابن کو لکھنو۔وغیرہ ایسی بات ہاں جو بغیر قومی جذبہ کے ممکن نہ ہاں۔
الیکشن 2024 کا حوالہ سوُ میون کو جو ش و جذبہ قابل دید ہے۔
ہر کوئی اپنا انداز سے آگے بڑھن میں مصروف ہے۔سیاسی عمل میں ہر کوئی آزاد ہے۔
جمہوری حق ہے۔لیکن یا حق اے بے ڈھنگا طریقہ سواستعمال مت کرو۔
گھر کو گھی ہوئے تو بٹیوڑا چُپڑن کے مارے نہ رہوے ہے۔۔
یائے بھی پڑھ لئیو
میو قوم آگے بڑھ سکے ہے ۔۔۔لیکن؟؟ قسط نمبر 3۔ – Dunya Ka ilm