Islam Ka Mustaqbil 

1 comment 11 views

Islam Ka Mustaqbil 

Advertisements

اسلام کا مستقبل۔
ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم
یہ کتابچہ پڑھنے سے پہلے اس کا جڑواں کتا بچہ پڑھ لینا چاہئے، جس کا عنوان بے شک ذرا لمبا ہے، لیکن ہے اس قدر واضح کہ خواہ مخواہ مطالب کے اندر داخل ہونے کو جی چاہتا ہے: ” پاکستان کے وجود کو لاحق خطرات و خدشات اور بچاؤ کی تدابیر۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر پاکستان کے وجود کو خطرات و خدشات کیوں لاحق ہوئے ہیں؟ ظاہر بات ہے کہ ہمارا اندرونی مجموعی نظام بھی اس کا ذمہ دار ہے لیکن بہت سے اسباب و وجوہ عالمی طاقتوں کی آویزش اور سوویت یونین کی تحلیل کے بعد تو واحد سپر پاور امریکہ کی عالمی اقتدار کی ہوس کی پیداوار ہے۔


نائن الیون کے عبرت خیز واقعے کے زیر اثر امریکہ نے اپنے گریبان میں جھانکنے کی بجائے انتقاماً پوری دنیا پر جہاں گیریت (Globalisation) کی تلوار لٹکا دی ہے۔ امریکہ کی ہوس ملک گیری و زرگری کو عالمگیریت (Universalism) کہنا غلط ہے جو در حقیقت فلسفے اور ادب عالیہ کی مثبت اقدار کا مفہوم رکھنے والی اصطلاح ہے۔] جہاں گیری کی موجودہ عالمی زر پرستانہ ماڈیہ دنیاوی تحریک کی جڑیں بہت گہری اور شاخیں بہت طویل اور دراز ہیں۔ دنیا کا شاید ہی کوئی ملک اور کوئی بندہ بشر اُس کی مسموم اثر انگیزی سے بچا ہوا ہو۔
ہمارے محترم ڈاکٹر صاحب نے اس جہاں گیریت اور موجودہ عالمی حالات کا اس کتابچے میں ) انتہائی باریک بینی اور دردمندی سے انتہائی اختصار کے ساتھ انتہائی خیال افروز تجزیہ کیا ہے۔ مبالغہ آمیز لفظ “انتہائی کے استعمال کی وجہ جواز یہ کتابچہ پوری توجہ سے پڑھنے میں مضمر ہے۔ چونکہ ڈاکٹر صاحب ہمارے ملک میں روز مرہ کی بول چال میں، صرف شناخت اور کہنے کے ڈاکٹر نہیں، بلکہ واقعی مرض کی صحیح تشخیص کرنے والے حکیم بھی ہیں، اس لئے اس کم بخت عالمی بیماری ” جہاں گیریت کے نادیدہ جراثیم کے خرد بینی مطالعے کے لئے انہوں نے ماہر تشریحیات (Anatomist) کی سی باریک بینی کے ساتھ مرض کی تمام علامات اور جوارح کی نشان دہی کی ہے۔ انہوں نے ہمیں خلاصہ بتا دیا ہے کہ جہاں گیریت کی تین اہم سطحیں ہیں:
پہلی سطح:
امریکہ سول سپریم پاور آف ارتھ
دوسری سطح:
اللہ کی بغاوت پر مبنی عالمی نظام
تیسری سطح
مذہبی تصادم
بین الاقوامی بیماری کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر صاحب نے اس کا علاج بھی تجویز کیا ہے۔ بالکل سادہ اور واحد علاج یہ کہ اسلام کے عدل اجتماعی کا نظام قائم ہونے ہی ے انسانیت سکھ کا سانس لے سکتی ہے اور شفایاب ہو کر امن و اطمینان سے رہ سکتی ہے۔ اسلامی نظام کے قیام کے جذبے کی تاریخ بھی چند پیراگرافوں میں بیان کر دی ہے جو ہمارے ملک کے دانشوروں اور مؤرخین کو ایک بڑی تحقیقی تالیف کی دعوت دےرہی ہے۔
دونوں جڑواں کتا بچوں یعنی عالمی حالات کے تجزیے اور اس کی پس منظری روشنی میں پاکستان کے حالات کا تجزیہ دونوں کا مطالعہ ہمیں کچھ سوچنے پر مجبور کردیتا ہے۔
سید قاسم محمود یکم ستمبر 2004ء

Download the complete book from the table below

Brief Information about the Pdf eBook
 Book Name:Islam Ka Mustaqbil
 Writer:Dr. Israr Ahmed
 Language:Urdu
 Format:Pdf
 Size: MB
 Pages:39
Download the

Related Books you might like to see :

1 comment

Hakeem Amir Bandeyshah December 25, 2023 - 7:35 am

Please send in pdf.Islam ka mustaqbil

Reply

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme