
مطب کی کامیابی کا راز
فن کے ساتھیو ! ۔ اگر آپ اپنے مطب کی ترقی اور کامیابی چاہتے ہیں تو اس مضمون کو غور سے پڑھئے :
یا درکھئے۔ خوش اخلاقی ، شیریں کلامی ، دوسروں کو گرویدہ اور معتقد بنانے کی کنجی ہے ۔ یوں تو ہر کاروبار کی کامیابی اچھے اخلاق ۔ نرم گفتا ۔ اور نیک کردار پر منحصر ہے ۔ لیکن ایک معالج کو سب سے زیادہ با اخلاق با کردار اور ہنس مکھ ہونا چاہیے ۔ بیمار دکھی اور درد سے پریشان مریضوں کے لئے آپ کے میٹھے بول اس کے لئے امرت ثابت ہوں گے مثلاً ” بھگوان داس گھبراؤ نہیں مالک نے چاہا تو بہت جلد در درک جائے گا۔ اسلم میاں پریشان کیوں ہو جلدی اچھے ہو جاؤ گے ، ایسے ہمدردانہ الفاظ سن کر مریض دوا پینے سے پہلے مرض میں کمی محسوس کرے گا۔ اور آپ کو ایک مہربان شفیق ہمدرد ساتھی سمجھے گا اور آپ کا معتقد بن جائے گا۔
مریض کے حالات سنتے وقت اُکتا نا نہیں چاہیئے اس کی تکالیف کو غور اور ہمدری سے سننا چاہیے۔ جب وہ اپنی تکلیف بیان کر رہا ہو تو ہاں ہاں یہ ”اچھا اچھا : ” اور کیا بات ہے کہو ،، ایسے ہمت افزا جملے کہہ کر اس کو حال دل سنانے کا موقعہ دینا چاہتے ۔ اس طرح اپنا دکھ بیان کرنے سے اس کے دل کا درد ہلکا ہو گا اور دوا کھانے سے پہلے آپ کا گرویدہ ہو جائے گا۔
ہے۔ مریض کو تسلی و تشفی دینا چاہیے۔ ہمدردی و محبت سے بات کرنا اور مریض کا خوب غور سے معائنہ کرنا چاہیے ۔ مریض کو دیکھتے وقت کسی دوسرے شخص سے گفت گو یا کسی اور کام کو نہیں کرنا چاہتے ۔ مطلب میں دوستوں ، سیاسی لیڈروں سے اور مذہبی موضوعات پر گفت گو نہیں کرنا چاہیے ۔ مریض سے بھی سیاسی مذہبی یا گھریلو مسائل پر گفت گو نہ کریں۔ بحث مباحثہ سے پر ہیز کریں۔ ورنہ مطب کو تالا لگنے میں دیر نہیں لگے گی۔ اپنے مطلب کو صرف اور صرف مریضوں کی دیکھ بھال، ان کی تکالیف اور علاج وغیرہ کی مصروفیات کے لئے وقف رکھتے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ہر مرین آپ کا معتقد بن جائے آپ کی نیک نامی اور شہرت کا باعث ہو تو اپنا تعلق اس سے ایک ہمدرد مونس و غم خوار، قریبی ساتھی اور عزیز جیسا رکھئے اگر وہ آپ سے چھوٹا ہے تو اس کا نام لے کر مخاطب کیجئے مثلاً ” آیتے ندیم میاں کیسی طبیعت ہے ، کہو رام کلی اچھی ہو،مریض کا اور اس کے بچوں کا نام یاد رکھتے مریض سے بچوں کے بارے میں بھی پوچھو ” مثلاً پر ویز ا چھی طرح ہے“، ”رانی تو ٹھیک ہے، ۔ ان باتوں سے بہت خوش ہوتا ہے ۔
اگر مریض برابر کا ہے تو اس کو بھائی کہہ کر بڑا ہو تو چچا میاں یا چاچا جی کہہ کر مخاطب کرو۔ عورتوں کو بہن جی ۔ ما تا جی۔ کہنے سے بھی ۔ ماتا یسے اچھا اثر پڑتا ہے۔ ان باتوں سے مریض یہ سمجھتا ہے کہ معالج کو ہمارابہت خیال ہے اور وہ ہمارا ہمدرد ہے۔

ン مریض کا مسکہ اگر خندہ پیشانی نے استقبال کرو، اپنے پیشے اور مریض سے اُکتانا نہیں چاہیے مطب کے وقت کی پابندی بہت خیال رکھوں گر مطلب کے وقت کے مواد بھی مریض بلائے تو فورا اس کو دیکھنا چاہیئے۔ مریض کی خدمت کے لئے ہمہ وقت مستعد رہنا چاہیے مطب سے غیر حاضری ترقی کی راہ کا بڑا پتھر ہے۔ اپنے فن اور اور پیشے سے سے پوری دل چسپی رکھو نئی نئی معلومات حاصل کر مل کرنے کی تلاش میں رہو۔ تکبر – لالچ و حسد کو قریب نہ آنے دو۔ دوائی قیمت واجبی

وصول کرو زیادہ قیمت وصول کرنے والے ڈاکٹر اکثر ناکام ہو جاتے ہیں۔
خدا کا شکر ادا کرتے رہو اس کی نعمتوں کو یاد رکھو۔ مریضوں کے لئے بھی خدا سے دعا کرو ۔ عبادت پا بندی سے کرو ۔ اس کا خیال کھو کہ انسان کو اپنے ایک ایک عمل کا ایک دن حساب دینا ہے ۔ صاف ستھرے اور پاکیزہ رہو ۔ غریبوں کا خیال رکھو ان کو نہ صرف ۔ ما الفت دو بکا کچھ نے پیسے سے بھی مدد کرو ، غریبوں کی امداد کرنا بلکہ کچھ روپے پیسے سے بھی مدد کرو، غریبوں کی امداد کرنا اشتہار بازی پر روپیہ صرف کرنے سے کہیں زیادہ مفید ہے۔ ایک معالج کو کردار کا بہت مضبوط ہونا چاہیئے ۔ حتی الامکان تنہا مت رہو معالج کو کردار کا بہت مضبوط ہونا چا اچھی صحبت اختیار کرو اگر اچھے لوگ نہ ملیں تو اچھی کتا بیں اصلاحی لٹریچر کا مطالعہ کرو ہر روز اپنے فن کی کسی کتاب کا مطالعہ ضرور کرو کتابیں شمرید نے میں کنجوسی مست کرو اس پر روپیہ صرف کرنا بے کا ر نہیں جاتا ہے۔ طبی معلومات کے حصول کی ہر وقت تلاش میں ۔ ہو اپنے سےزیادہ قابل تجربہ کار اور ہوشیار ڈاکٹر سے معلومات حاصل کرنے کے لئے کچھ وقت صرف کرو۔ بیوی بچوں کے ساتھ ہنسی خوشی کے ساتھ یر کو وھی ھوں کے ساتھ نہیں ہے تیار کے ساتھ رہو گھریلو زندگی کا پرسکون ہوتا بھی مطب کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اگر آپ کی بستی یا محلہ کا کوئی مریض اسپتال میں بھرتی ہے تو اس کی مزاج پرسی کرنے جاؤ ان سب باتوں سے آپ کی شہرت بڑھے گی اور آپ کا

مطب مریضوں سے بھرا رہے گا۔
ان سب سے زیادہ اہم اور ضروری چیز یہ ہے کہ آپ کو اپنے کام میں مہارت و تجربہ حاصل ہو۔ جو مریض دوالے کر جائے اس کو فائدہ پہنچے اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ نئی نئی معلومات تجربات جہاں کہیں سے میں حاصل کرنے کی فکر کریں۔ مریض کو جس چیز سے فائدہ پہنچے وہ اس کو مہیا کرنے کی کوشش کریں یا اس کا مشورہ دیں۔ آپ کا پہلا مقصد مریض کی پریشانی کو دور کرنا ہے ، فنی کتب و رسائل کا مطالعہ کامیاب و تجربہ کار معالجین سے صلاح و مشورہ مریض کے حالات پر غور خوض کرنا ۔ جدید مفیدد موثر داؤں کا استعمال کراتے تا کہ آپ کو خاطر خواہ کامیابی ملے آپ کی شہرت، مقبولیت اور مطب کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ انشاء اللہ تعالیٰ