How to make money from internet انٹرنیٹ سے پیسہ کیسے کمائیں كيف تكسب المال من الانترنت انٹرنیٹ سے پیسہ کیسے کمائیں ذیشان الحسن عثمانی تعارف دس پندرہ سال پہلے تک انٹرنیٹ صرف رابطے اور تفریح کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا تھا، لیکن اب ایسا بالکل بھی نہیں۔ انٹرنیٹ کی بدولت کا روبار اور تجارت کے انداز بھی بدل کر رہ گئے ہیں۔ یہ بہت خاموشی سے لیکن بڑی تیزی کے ساتھ ، ہمارے کام کی جگہوں میں بھی داخل ہو چکا ہے اوراسی بناء پر کام سے متعلق ماحول اور حالات ، دونوں ہی بدلتے جارہے ہیں۔ دنیا میں انٹرنیٹ سے آنے والی سب سے اہم تبدیلی شاید یہی ہے کہ اس نے سرحدوں کی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ ہم کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں؟ آج اس کا انحصار ہمارے جغرافیائی محل وقوع اور کام دینے والے سے قربت یا دوری سے پر نہیں رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے طفیل کنگال سے کروڑ پتی بننے کی ایک بہترین اور قابل ذکر مثال علی بابا نامی ادارے کے بانی ”جیک ما’ کی ہے جو چین کے ایک غریب دیہاتی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں وہ دو مرتبہ ناکام ہوئے جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی سے دس بار مسترد بھی کئے گئے ! انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کی خواہش رکھنے والے، بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح جیک ما بھی کمپیوٹر پروگرامنگ تو کیا کمپیوٹر سائنس کی الف بے سے بھی واقف نہیں تھے ؛ وہ تو بس انٹرنیٹ کے سحر میں جتلا تھے۔ اور پھر یوں ہوا کہ ایک روز انہوں نے انٹرنیٹ پر لفظ پیئر’ (beer) لکھ کر تلاش کیا۔ سرچ رزلٹس میں دنیا زمانے کی پیئر ان کے سامنے آگئی مگر ان سب میں سے کوئی ایک بھی چین میں تیار ہونے والی بیئر نہیں تھی ، حالانکہ چین میں بیٹر بنانے والی کمپنیاں بہت بڑے پیمانے پر کام کرتی ہیں۔ بس یہی وہ موقع تھا کہ جب جیک ما نے ایک ایسی کمپنی بنانے کے بارے میں سوچتا شروع کر دیا جو انٹرنیٹ کے ذریعے چینی مصنوعات کو نہ صرف چین کے طول و عرض میں، بلکہ دنیا بھر میں فروخت کر سکے۔
Your health in your hands Devendravarآپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں دیویندرور
Your health in your hands Devendravar آپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں دیویندرور صحتك بين يديك ديفيندرافار احوال دل بسم الله الرحمن الرحيم ارف: یہ تو صرف اللہ تعالی کا فضل و کرم ہے کہ اس نے مجھ جیسے صرف چار درجہ گجراتی تک پڑھے ہوئے شخص کو یہ کتاب ” آپ کی صحت آپ کے ہاتھ میں ” آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائی ۔ دراصل یہ کتاب جناب دیویندر وورا کی تخلیق کردہ اور میٹی سے شائع ہوئی ہے۔ مجھے یہ کتاب 1970 میں فی تھی۔ اُس وقت میں پاؤں کے عارضہ میں مبتلا تھا اور میری یہ حالت تھی کہ کھڑے ہونے یا چلنے سے گر جاتا تھا۔ لیکن اس کتاب میں دی گئی ہدایات کے مطابق علاج شروع کرنے سے ایک ہی سال میں مجھے تقریبا 90 فیصد افاقہ ہوا۔ البتہ 10 فیصد کسر رہ گئی اس بات کو آج چھپیں سال ہو چکے ہیں اور رحمت باری تعالٰی سے قوی امید ہے کہ مکمل طور پر شفایاب ہو جاؤں گا۔ اسی بناء پر میں نے اس کتاب کو ڈاکٹر کا خطاب دیا ہے اور اس ڈاکٹر کے کمپاؤنڈر کے طور پر مہروں تک اس کے فوائد پہنچائے اور اس کتاب کوہی میرے بڑھاپے کا دوست و ساتھی بنانے کے لئے نیی سبیل اللہ کام کر رہا ہوں ۔ گذشتہ میں سالوں سے ایکو پریشر کے اس طریقہ علاج کی تشہیر ہورہی ہے لیکن اس ان کی قسم کے ڈاکٹر (کتاب) کی اہمیت و افادیت جیسے جیسے میری سمجھ میں آتی گئی ویسے ویسے بھی مجھے پختہ یقین ہوتا گیا کہ آج سے تقریبا ۱۴۳۵ سال قبل نبی کریم ﷺ نے جو روز مرہ زندگی کے اصول بتائے تھے یہ کتاب اس سے بے حد ہم آہنگی کی حامل ہے حلانکہ اس کتاب کے مصنف ایک غیر مسلم موصوف ہیں۔ اس مال بہت کی مثال تو اس طرح ہے کہ اس کتاب میں قبض کے متعلق ٹھوڑی کے درمیانی حصے میں دباؤ ڈالنے کی تاکید کی گئی ہے۔ حضور اکرم ﷺ کے دور میں کفار مکہ حاجت کے لئے درخت کے نیچے بیٹھتے تو او پر رسی کا پھندہ بنا لے کر کوشش کرتے کہ اس کا سرا ان کے گلے میں آئے بعد ازاں قبول اسلام کے بعد بھی اکثر لوگوں نے اس کے رسم کو جاری رکھا۔ اس پر نبی اکرم ﷺنے انہیں ہدایت فرمائی کہ وہ گھٹنے اور ٹھوڑی کے درمیانی حصے میں اپناہاتھ جا کر بیٹھا کریں تا کہ پھندہ گلے میں نہ آجائے۔ یہ روایت بزرگان دین نے بیان کی ہے۔
Comprehensive Urdu New Dictionaryجامع اردو نئی لغت
Comprehensive Urdu New Dictionary جامع اردو نئی لغت
Tara is my enemy of constipation, piles.piles
Tara is my enemy of constipation, piles.piles تارا میرا قبض بواسیر/توند کا دشمن۔ Tara is my enemy of constipation, piles.piles الجرجیر هي عدوتي للإمساك والبواسير. حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو تارا میرا، جرجیر اسوں ، تیرا تیزک مختلف نام: مشہور نام تارا میرا۔ پنجابی تارا میرا۔ عربی جرجیر۔بنگالی سفید سروں۔ سنسکرت اُگرگندھا۔ فارسی ترہ تزک۔ لاطینی ایرو کاسٹیوا (Eruca Sativa) انگریزی میں روکت(Rocket) کہتے ہیں۔ تارا میرا، جرجیر اسوں ، تیرا تیزک جَو یا چنے کے ساتھ بویا جانے والا ایک قسم کا پودا جو عموماً ڈیڑھ دو ہاتھ اونچا ہوتا ہے، ہندوستان میں تارا میرا کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ تارا میرا کے پھل کا سائز 2.5 سینٹی میٹر ہوتا ہے اور اس کے پتے مولی کی طرح، مگر سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس کے بیج سے جو تیل نکلتا ہے، وہ اپنے خواص اور فوائد کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس کے بیجوں سے 30 سے 35 فی صد تک روغن حاصل کیا جاسکتا ہے جو جلانے اور پکوان کے علاوہ جلد پر ملنے کے کام آتا ہے۔ اسے ترمرا بھی کہتے ہیں اور اس کا ساگ پنجاب میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ سرسوں کے ساگ میں تارامیرا کا ساگ، پالک بتھوا ڈال کر پکایا جاتا ہے، جو اس کا ذائقہ بہتر بناتا ہے۔ رنگ سبزی مائل، ذائقہ تیز کڑوا۔ مزاج گرم خشک 3 مقدار خوراک 1 ماشہ تا 3 ماشہ افعال:۔۔۔۔۔ ہاضم طعام ، کاسر ریاح، موَلد منی، مقوی باہ، مدربول و حیض، جالی محمر تارا میرا کئی قسم کے علاج کے لیے نہایت مفید ان بیجوں کا استعمال کب اور کیسے کرنا چاہیے اور ان کے کیا فوائد ہیں؟ تارا میرا کا تیل اپنی بُو اور تیزی کی وجہ سے اکثر حساس جلد والوں کو الرجی کا شکار کر سکتا ہے جب کہ اس کے بھیج کھانے سے خارش، کھجلی میں آرام آجاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ درد میں بھی آرام کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ذاتی تجربات۔ ہمارے مطب میں تارا میرا کسی نہ کسی انداز میں استعمال ہوتارہتاہے۔بالخصوص خشکی اور تیزابی مواد خارج کرنے کے لئے بے خطا چیز ہے۔جسم سے خون بہنے کو روکنا اس کا بہت بڑا فائدہ ہے۔ قانون مفرد اعضاء کے فارماکوپیا کا اہم جزو ہے۔ہمارے گائوں میں ایک عورت کو خونی پیچس لگے لواحقین نے بہت جتن کئے اور حتی الوسع دوا دارو کیا ہسپتالوں اور دیگر معالجین کی خدمات حاصل کیں لیکن کچھ افاقہ نہ ہوا۔ایک راہ گیر نے مشورہ دیا کہ آپ انہین تارا میرا ٹھنڈے پانی سے کھلائیں۔دوچار چمچ کھلائے۔یعنی صبح دوپہر شام،ایک ایک چمچ ،اللہ کی شان خون فورا رُک گیا، اس کے علاوہ بواسیر والے کے لئے۔ تارا میرا کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔اس کے کھانے سے قبض،بواسیر اور ہاتھ پائوں کا پھٹنا بند ہوجاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جسم میں جہاں کہیں سختی پیدا ہوجائے وہاں پر تارا میرا کا لیپ کرنا یا اس کے تیل کی مالش کرنا بہترین نتائج کا حامل ہوتا ہے تارا میرا کا ساگ۔ تارا میرا کے پھول پیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔ ذائقہ اس کا تیز ہوتا ہے۔ ساگ پکانے میں اس کے پھول بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ تارا میرا کو مختلف پکوان اور اس کے بیجوں یا اس کے روغن کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے جس میں لڈو یا پیڑے بنا کر کھانے، بیجوں کو کوٹ کر دودھ میں پکا کر، بیجوں کو پیس کر حاصل ہونے والا سفوف، دہی میں ملانے کے علاوہ طبیب حضرات مختلف طریقے بتاتے ہیں۔ طبیب اور پرانے حکیم تارامیرا کی افادیت اور اس کے بیجوں کی خاصیت جانتے تھے اور اسے استعمال کرنے کے طریقوں سے بھی واقف تھے، لیکن اب سبزیوں، جڑی بوٹیوں، پھلوں جیسی قدرت کی نعمتوں سے علاج معالجے یا تکالیف دور کرنے کی کوشش کم ہی کی جاتی ہے، مگر زمانہ قدیم سے تارا میرا کے بیجوں سے انسان فائدہ اٹھاتا آیا ہے۔ یہ تخم مقوی باہ، تقویت باہ کیلیے تخم جرجیر کو پیس کر قدرے نمک کے ساتھ بیضہ نیم برشٹ پر چھڑک کر کھلاتے ہیں، اور مقوی باہ مرکبات میں شامل کرتے ہیں۔ مدربول اور مدر حیض ہیں۔ جالی اور محمر ہونے کی وجہ سے اس کا لیپ سیاہ داغ دھبے چھائیاں، برص اور چھیپ کو نافع ہے۔ • یہ اینٹی سوزش اور جراثیم کش ہوتے ہیں جوکہ جلن، خارش اور کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ • ہاضم کاسر ریاح معدے کی تیزابیت کے مریضوں کو تارامیرا کے بیج کھانے سے خاصا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاؤں کی موچ کے لیے بھی اس تیل کا استعمال اکسیر ہے۔چوں کہ یہ تیل اینٹی فنگل اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اس لیے سرطان جیسے موذی مرض میں بھی اس کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ تاہم، اس کے لیے اپنے معالج سے مشورہ کرلیا جائے، تو بہتر ہوگا کہ سرطان کے تمام مریض ایک جیسی ڈوز استعمال نہیں کرسکتے۔ • یہ اینٹی سوزش اور جراثیم کش ہوتے ہیں جوکہ جلن، خارش اور کیڑوں کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ عموماً بچّوں کے سَر میں جوئیں ہوجاتی ہیں، تو اس کے لیے سرسوں اور تارا میرا کا تیل 100,100 گرام مِکس کرکے ایک شیشی میں بَھر لیں اور یہ تیل بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگا کر دو سےتین گھنٹےبعد بال دھو لیں۔ چند ہی دِنوں میں جوؤں سے نجات مل جائے گی۔نیز، اس تیل سے خشکی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ اگر کسی کو جوڑوں کی تکلیف ہو ،تو تارامیرا کا تیل 50 گرام، سرنجان اورتِلوں کا تیل 30،30 گرام لےکر ایک بوتل میں مِکس کرکے رکھ لیں، جب بھی درد ہو،تو انگلیوں کی پوروں پر تیل لگا کرمتاثرہ جوڑ پر لگالیں، خاص طور پراُن مریضوں کے لیے، جنہیں موسمِ سرما میں جوڑوں میں شدید در ہوتا ہے، یہ تیل بےحدفائدہ مندہے۔ تھکن کو اور ذہنی دباؤ کو دور کرے تارا میرا کے تیل کے مساج سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اس وجہ سے ذہنی دباؤ یا تھکن کی صورت میں اگر اس تیل سے مساج کیا جائے تو اس سے نہ صرف تھکن دور ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے بھی نجات ملتی ہے- اس کے جلد پر بہت بہتر اثرات
بِٹ کوائن،بلاک چین اور کرپٹوکرنسی۔Bitcoin, Blockchain and Cryptocurrencies.
بِٹ کوائن،بلاک چین اور کرپٹوکرنسی۔ Bitcoin, Blockchain and Cryptocurrencies. البيتكوين والبلوك تشين والعملات المشفرة. بِٹ کوائن،بلاک چین اور کرپٹوکرنسی۔ ماضی حال مستقبل۔تکنیکی تفصیلات اور علمائے کرام سے چند سوالات مصنف :ذیشان عثمانی۔ یہ کتاب کیوں پڑھیں ؟ میرے خیال میں یہ کتاب ہر پاکستانی کو پڑھنی چاہئے۔ اس کا دیباچہ لکھنے کی بجائے اگر میں 115 سال پر انار یا چہ علامہ اقبال کی کتاب علم الاقتصاد سے کاپی پیسٹ کر دوں تو بھی کافی رہے گا۔ جہاں ہم 115 سال پہلے کھڑے تھے ، وہیں آج ہیں۔ بلاک چین اور کرپٹو کرنسی پر کئے جانے والے زیادہ تر اعتراضات کی وجہ کم علمی ہے۔ دنیائے معاشیات میں صرف وہ چیز نئی ہے جو آپ نے پڑھی نہیں، ورنہ نوع انسانی نے ہر چیز کسی نہ کسی رنگ میں ضرور دیکھ رکھی ہے۔ مثال کے طور پر ایک اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ بٹ کوائن پر بجلی بہت لگتی ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ بٹ کوائن کے علاوہ بھی کرپٹو کرنسیز موجود ہیں، جو مختلف Consensus (اتفاق رائے) کے انگور تھمز استعمال کرتی ہے اور ان پر اتنی بجلی صرف نہیں ہوتی ، برسٹ کوائن(Burst Coin ) پروف آف کیسے سٹی (Proof Of Capacity) پر چلتاہے اور بہت کم بجلی استعمال کرتا ہے۔ ہم پورا معاشی نظام بنانا چاہ رہے ہیں۔ آپ اس کا موازنہ بینکوں، ڈیٹا سینٹرز، 24 گھنٹے چلنے والی ATM مشینز اور مالیاتی اداروں میں کام کرنے والوں کی آمد ورفت کے ذرائع اور ان سے پیدا ہونے والے کاربن فٹ پرنٹ سے کریں تو آپ کو کرپٹو کرنسیز پر خرچ ہونے والی بجلی بہت کم محسوس ہوگی۔ بلاک چین، کرپٹو کرنسیز فنانشل نظام کے ساتھ وہی کرے گی جو موبائل فون نے لینڈ لائن فون کے ساتھ اور ای میل نے ڈاکخانوں کے ساتھ کیا ہے۔ 2020 تک دنیا میں 20 ارب ڈیوائسز ہونگے جو IOT (انٹرنیٹ آف تھنگز) سے جڑے ہونگے۔ یہ ڈیوائس آپس میں بھی رقوم کا تبادلہ کریں گے ۔ ہمارا مائیکر ودیو، فرج، ائیر کنڈیشنر حتی کہ تو تھ برش تک اپنے فارغ اوقات میں کرپٹو مائکنگ کر رہا ہو گا جسے ہم اپلائنس مائننگ (Appliance-Mining) کہتے ہیں۔ دنیا بھر کا آبی نظام، معاشی نظام، جنگی نظام، امیگریشن، ذاتی شناخت سب بلاک چین کے ذریعے کنٹرول ہو رہی ہوگی۔ جب اقوام عالم اسمارٹ کانٹریکٹ کے ذریعے ، مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس کی مدد سے ملکوں کی تقدیر کا فیصلہ کر رہی ہونگی تب آپ کافر اور حرام کے نعرے لگالگا کر شاید بوند بھر پانی کو ترسیں، مگر روبوٹس کو ترس کب آتا ہے۔ 1903ء میں علامہ اقبال کے لکھے گئے علم الاقتصاد کے دیباچے کے ساتھ آپ سے رخصت چاہوں گا، اسے پڑھنے کے بعد بھی اگر آپ کو اس کتاب میں شغف محسوس نہ ہو تو نہ پڑھئے گا ہو سکتا ہے آگے پچاس سال بعد کوئی نا عاقبت اندیش، اس دیباچے کو اپنی کتاب میں لکھ کر ، پھر سے اپنی قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرے۔
Rohani Amliyat / روحانی عملیات
Rohani Amliyat / روحانی عملیات
Adadon Ki Hhukooma Part 1 & 2, عددوں کی حکومت حصہ اول و دوم
Adadon Ki Hhukooma Part 1 & 2, عددوں کی حکومت حصہ اول و دوم kash barni
Maqbool Amliat-e-Aolia
Maqbool Amliat-e-Aolia Maqbool Amliat-e-Aolia عملیات اولیاء (کتاب مستطاب و نسخہ لاجواب)
Aftab-e-Amlaiyat (2 jildain) آفتاب عملیات ( مکمل2 جلدیں)
Aftab-e-Amlaiyat (2 jildain) آفتاب عملیات ( مکمل2 جلدیں) AFTAAB E AMLIYAAT PART تعارف: (حصہ اول) صفحات:432ktab کتاب کا مختصر تعارف ٭باب الجفر ٭ابجد کیا ہے٭ نقشہ زیر بنیات ٭ طریقہ زکوٰۃ ٭ تعداد ایام کا تعین ٭نقشہ چوبیس گھنٹوں کی ساعات کا ٭ نقشہ اسم ذات باری معہ کیفیات ٭بیماری نام معہ ایام کے ٭باب موکل ٭قسم اول موکل ترکیبی ٭ باب النجوم ٭حالات بروج ٭ابجد قمری وشمسی معکوس ٭برآمدگی اعداد اسم ذات ٭طریقہ حضرت امام محمد باقر ؒ ٭طریقہ حضرت امام جعفر صادق ؓ٭طریقہ حضرت علی کرم اللہ وجہ ٭نقشہ دوستی ودشمنی عناصر ٭باب عملیات ٭باب النقوش ٭نقش کی زکوٰۃ نقش پُر کرنے کے قاعدے ٭باب علم الحروف ٭نقشہ حروف ٭بیانات عملیات کشف ٭حاضرات بسم اللہ شریف ٭حاضرات قل ھواللہ شریف ٭درود شریف کا بیان ٭اسم اعظم ٭امراض سر ٭ امراض داہنے بازو کے ٭امراض بائیں بازو کے ٭امراض پشت کے ٭امراض شکم ٭امراض داہنی ران کے٭ ملاقات ارواح صالحین٭ملاقات خضر علیہ السلام ٭کشف حصول مراد ٭کشف قلوب وقبور ٭کشف قلب کو منور کرنے کیلئے ٭کشف ضیاء قلب ٭درود شریف برائے کشف ٭کشف ملاقات مرشداں ٭ درودعطائی ٭درود حیدری ٭درودچشتیہ ٭درود حبیبی ٭درود شریف ٭در ود قہاری ٭درود قادری ٭درود تنجینا ٭درود روحی ٭درود مشکل کشا٭ درود جلیلہ ٭درود غار ٭درود تاج ٭استخارہ ٭ شناخت مریض ٭آسیب وجنات ٭بندش آسیب ٭برائے رد سحر ٭برائے درد چشم ٭برائے بواسیر خونی وبادی ٭برائے محبوب ۔ تعارف: (حصہ دوم) صفحات:439 ٭دربیان خواب ٭ام الصبیان ٭حفاظت حمل ٭ عاملین و شائقین عملیات ٭حمل قرار نشود ٭شناخت حمل ٭حیض بستہ وکشادہ ٭بیدار کردن جنین درسکم مادر ٭حفاظت اطفال ٭ برائے ولادت ٭برائے درد زہ ٭برائے بندش خون حیض ٭برائے کثرت طمث ٭برائے سوکھا مسان ٭برائے چلوانس ٭حقیقت سحراور اس کے اقسام ٭مضرات سحر ٭دربیان ازالہ سحر ٭اسماء الحسنیٰ کے فوائد وخواص وطریقہ زکوٰۃ بمع نقوشات ٭برائے دفع سحر ٭برائے رد سحر ٭برائے بطلان سحر ٭برائے کشادی بخت ٭برائے رد سحر وحفاظت اطفال ٭رد سحر برائے قادر ہونے ٭رد سحر برائے ظاہر کرنے پوشیدہ سحر ٭ رد سحر برائے دور کرنے ہنود وسفلی وغیرہ ٭دعائے جامع التسخیر ٭دعائے بشمخ یا زدہ اسمی ٭خواص دعائے بشمخ ٭اسماء دوازدہ ٭عداوت ٭حفاظت از شرد شمنان ٭برائے فتوح وتسخیر ٭رجوع خلائق ٭ فتوح وتسخیر ٭تسخیر وفتوح ٭رجوع مطلوب ٭حب وتسخیر ٭تسخیر زوجین ٭خواب بستن ٭عقد اللسان ٭جدائی ٭زبان بندی ٭دفع دشمن ٭شہر بدر ظالم ٭عداوت و بغض ٭زبان بندی دشمن وعداوت ٭ازالہ عشق ٭برائے عداوت ٭دفع ظلم وظالم وغیرہ ٭جدائی ٭زبان بندی ٭دفع دشمن ٭شہر بدر ظالم ٭عداوت و بغض ٭زبان بندی دشمن وعداوت ٭ازالہ عشق ٭برائے عداوت ٭دفع ظلم وظالم وغیرہ
Ocho remedios caseros para perder grasa abdominal
Ocho remedios caseros para perder grasa abdominal پیٹ کی چربی کم کرنے کے آٹھ گھریلو نسخے ثمانية علاجات منزلية لفقدان دهون البطن حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو ہوش ربا تیز رفتار زندگی ، فاسٹ فوڈ اور ورزش کی کمی کا نتیجہ پیٹ کی چربی کی صورت میں نکلتا ہے اور اس سے نہ صرف انسان بد ہیئت لگتا ہے بلکہ بڑھا ہوا پیٹ امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور دیگر کئی امراض کا پیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے اچانک سمجھی جانے والی غیر طبعی کیفیت آہستہ آہستہ جنم لینا شروع ہوجاتی ہیں۔کیونکہ انسانی جسم میں کوئی بھی چیز اچانک نہیں ہوتی۔ طب نبوی طبِ مشرق اور آیورویدک طریقہ علاج میں بڑھتے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کی کئی تدابیر موجود ہیں جن پر عمل کرکے پیٹ اور سینے کو ایک حد تک ایک ہی سطح پر لایا جا سکتا ہے لیکن اس میں مستقل مزاجی اور صبر کی ضرورت ہے کیونکہ پیٹ نہ ایک ہفتے میں بڑھتا ہے اور نہ ہی ایک ہفتے میں کم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے طبِ مشرق کی یہ ۸ تدابیر بہت فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔ 1۔*دن کی ابتدا لیموں کے رس سے کریں* اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کیجئے،یا لیموںسرکہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس شامل کرکے چٹکی بھر نمک ڈالیے اور پی جائیے، اس کا روزانہ استعمال نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کو بہتر رکھتا ہے بلکہ رفتہ رفتہ بڑھے پیٹ کو کم کرتا ہے۔ 2*سفید چاول سے اجتناب* سفید چاول کا استعمال کم کر دیجئے اور اس کی جگہ بھورا چاول زیادہ مفید رہے گا۔ اس کے علاوہ براؤن بریڈ، جو، اور دلیے وغیرہ کو اپنی غذا کا حصہ بنائیے جس سے فائبر کی کمی دور ہوگی اور دوسری جانب جربی گھلانے میں بھی مدد ملے گی۔پالش شدہ یا زیادہ ریفائن شدہ چاول اس کا سبب بن سکتے ہیں۔ 3*شیرینی اشیاء سے پرہیز ضروری* چینی یاشکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔ 4*پانی کا زیادہ استعمال* اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔ پانی کی مقدار جسم کی ہیئت یعنی جسمانی لحاظ سے موٹے پتلے کے لئے کم زیادہ ہوسکتی ہے۔ہر ایک کے لئے مقدار الگ الگ ہوگی۔ 5*نہار منہ لہسن کا استعمال* ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے نہار منہ نہ ہو سکے تو دن میں کسی بھی وقت لہسن کی تری لیکر منہ میں رکھ کر جوس سکتے ہیں۔ 6*گوشت کھاتے رہیں* پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔ مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔البتہریشہ دار سبزیاں مفید رہتی ہیں۔ 7*تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال* سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتا ہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔رس دار سبزیوں کا جوس پینا بہترین تدبیر ہوسکتی ہے 8*مسالوں کا مناسب استعمال* برصغیر پاک وہند کے مسالے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔ اگر گردوں کی تکلیف کی وجہ سے بلڈ پریشر ہے تو زیرہ سفید۔خشک دھنیا وغیرہ کا قہوہ یا سفوف بہترین عمل ہوسکتا ہے