Eat healthy mangoes// آم چور کھائے صحت پائے تناول المانجو الصحي آم چور بے شمار فوائد حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو (وٹامن سی کی کمی۔بھوک بند ہونا۔مٹی کھانے کی طلب۔موٹاپے سےپریشانی۔ ہائی بلڈ پریشر سے نجات۔بڑھے ہوئے پیٹ سے نجات۔غذا کا انگ نہ لگنا۔منہ کا ذائقہ ختم ہوناوغیرہ میں کم خرچ بالا نشین فارمولا) آموں کا موسم چند دن رہتا ہے۔بالخصوص کچے آم مختصر وقت کے لئے دستیاب ہوتے ہیں اگر انکا آمچور بنایا جائےتو تو زیادہ عرصہ تک فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ معمولی سی محنت کریں اور سال بھر ذائقہ سے لطف اندوز ہوں۔ آمچو ر بنانے کا طریقہ صحت مند اور اچھی حالت کی کیریاں لیں ۔اگر سبز چھلکا الگ کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ورنہ انہیں ایسے ہی باریک کتر لیں جتنا باریک کتریں گے خشک کرنے میں اتنی ہی آسانی رہے گی۔حسب ضرورت کیریاں باریک کتر کر انہیں دھوپ میں خشک کرلیں۔جب دنوں کیریاں دستیاب ہوتی ہیں دھوپ سخت پڑتی ہے۔ایک دو دن میں خشک ہوجاتی ہیں۔موسم کے حساب سے خشک ہونے کا وقت کم زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد انہیں باریک پیس کر محفوظ کرلیں۔حسب منشاء استعمال کریں۔کھانے کا مزہ دوبالا کرتا ہے ۔اعصابی سبزیوں کو معتدل بناتا ہا ۔ہر وہ فوائدہ جو کیریوں کے ضمن میںلکھا گیا ہے میں کام دے سکتا ہے۔اعصابی علامات والے بھروسہ سے کھاسکتے ہیں۔یہ وٹامن سی کا خزانہ ہے۔جن لوگوں کا پیٹ گیس سے بھرا رہتا ہو ان کے لئے نعمت سے کم نہیں ہے۔گیس کیو جہ سے ہونے والے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں معاونت کرتا ہے۔یہ ہضم کے ساتھ مدد کرتا ہےاپنی معمول کی خوراک میں امچور پاؤڈر کا استعمال آنتوں کی حرکت کو منظم کرکے ہاضمہ کے مسائل سے نمٹنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔۔ یہ جسم سے فضلات کو خارج کرتا ہے ۔بھوک لگاتا ہے۔آنتوں کی سوزش کے لئے مفید ہے۔اشتہائے صادق پیدا کرتا ہے۔اعصابی دستوں میں مفید ہے۔موتاپا کم کرتا ہے۔جن لوگوں میں مٹی کھانے کی طلب ہوتی ہے ان کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ مٹی کھانے کی طلب کیلسیم یا فولاد کی کمی وجہ سے ہوتی ہے۔امچور جس میں فولاد جذب کرنےمیں معاونت کرتا ہے۔جسم میں مواد رکنے کی وجہ سے جو خطرات لاحق ہوتے ہیں ان میں کینسر بھی ہے کو کم کرتا ہے۔ ایک تحقیق نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ امچور کا استعمال گلوکوز میٹابولزم میں مدد کر سکتا ہے، جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک امدادی کام ہے چند کلو وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟ اپنی خوراک میں امچور پاؤڈر کو باقاعدگی سے شامل کرنے کی کوشش کریں اور حیرت انگیز چیزیں دیکھیں۔ بھرپور اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش والی سرگرمی کے ساتھ، امچور آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے کے لیے بہت اچھا ہے اور اس طرح آپ کے جسم سے کچھ اضافی کلو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کھانے میں امچور پاؤڈر کا استعمال ہمیں اس کی اینٹی مائکروبیل خصوصیات کو جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اینٹی مائکروبیل فوڈز قدرتی طریقے سے کھانے کی اشیاء کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔امچور پاؤڈر کے ورسٹائل استعمال ہوتے ہیں اور اسے سوپ، چٹنی، سالن، دال وغیرہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ درحقیقت، وہ لوگ جو کیٹو یا دیگر کم کیل والی غذا پر ہیں، امچور اسموتھیز اور نیوٹریشن بارز میں ذائقہ بڑھانے والا ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی پسندیدہ چکن اور مچھلی کی ترکیبیں پکاتے ہوئے اپنے بیس یا میرینیڈ کے حصے کے طور پر امچور بھی شامل کر سکتے ہیں۔ لہذا، اس حیرت انگیز مصالحے کو اپنی خوراک میں شامل کریں اور اس کے بہت سے صحت کے فوائد سے لطف اندوز ہوں۔ یہ تجارتی بنیاد پر کیا جائے تو بہترین منافع دیتا ہے ۔اس کی ہوا بند پیکنگ کیجائے تاکہ موسمی ااثرات کی وجہ سے اس کی افادیت میں کوئی فرق نہ آئے۔یاد رکھئے اسے کسی لوہے کے برتن میں نہ رکھیں۔سیاہ پڑجائے گا۔اسے کانچ کی شیشی یا پلاسٹک کے چار میں محفوظ کریں۔ امچور پاؤڈر/ خشک آم کا پاؤڈر۔ایک مفید ٹانک: صحت کے فوائد۔ غذائیت، استعمال، ترکیبیں اور ضمنی اثرات12 مئی 2022غیر ملکی مصالحے ہندوستانی کھانوں کا ایک لازمی حصہ بناتے ہیں جو پکوانوں میں لذیذ ذائقہ، ذائقہ اور بھرپور مہک فراہم کرتے ہیں۔ آپ کے کھانا پکانے میں مصالحہ جات کو مزید اختراعی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ کھانے کے ذائقے کو بہتر بنایا جا سکے اور اس کے علاوہ صحت کی بہت سی ترغیبات پیش کی جائیں۔ مادرِ قدرت نے ہم پر مسالوں کا فضل و کرم کیا ہے جو بیج، جڑ، چھال، پتوں اور پھول کی شکل میں دستیاب ہیں۔ ایسا ہی ایک مضبوط مسالا امچور پاؤڈر ہے، جسے آم کا پاؤڈر بھی کہا جاتا ہے، جو پھل دار مسالوں میں سے ایک ہے جو خشک کچے سبز آموں سے بنایا جاتا ہے۔ اس کو کئی مشہور پنجابی پکوانوں میں شامل کیا جاتا ہے جیسے کہ چول، راجما، اور آلو پارتھا، کچھ کا تذکرہ کرنے کے لیے اس کا ذائقہ اور تھوڑا سا کھٹا ہوتا ہے۔ عام طور پر، لیموں، املی اور کوکم جیسے کھٹے ایجنٹوں کو شمالی ہندوستانی کھانوں میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے، جبکہ یہ ذائقہ دار ایجنٹ عام طور پر مغربی اور جنوبی ہندوستانی کھانا پکانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ آم اور آم کا پاؤڈرآمچور پاؤڈر عام طور پر اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب آم کا موسم ختم ہو جاتا ہے، تاکہ کھانے اور مشروبات میں اس نازک اشارے اور غذائیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اگرچہ کھٹا ہے، لیکن یہ ابھی تک ذائقہ میں میٹھا ہے جس میں ٹارٹ پیلا خاکستری سے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور بڑے پیمانے پر پکوانوں میں اضافی جوش شامل کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور لیموں کے لیے ٹیویک کیا جاتا ہے۔ امچور پاؤڈر غذائی اجزاء جیسے وٹامن A، C، اور E اور اینٹی آکسیڈنٹس کے وسیع ذخائر سے بھرا ہوا ہے اور آئرن کا ایک بڑا ذریعہ ہے جو علاج اور دواؤں کے فوائد پیش کرتا ہے۔ امچور پاؤڈر کا استعمال بدہضمی کے علاج، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے، آئرن سٹوروں کو پمپ کرنے اور جلد اور بالوں کی صحت کو بڑھانے کے لیے
جڑی بوٹیاں اور ان کے عجیب و غریب خواص
جڑی بوٹیاں اور ان کے عجیب و غریب خواص ڈائون لوڈ لنک یہاں کلک کریں حصہ اول :-http://bit.ly/2hHCGXN حصہ دوم :-http://bit.ly/2isC9YA حصہ سوم :-http://bit.ly/2hDEFZW حصہ چارم :-http://bit.ly/2hHs9vQ حصہ پنجم :-http://bit.ly/2hHlYbg
Muhadditheen e Kiram ke Ilmi Asfaar By Shykh Muhammad Bin Akram Saleh Al Zohri محدثین کرام کے علمی اسفار
Muhadditheen e Kiram ke Ilmi Asfaar By Shykh Muhammad Bin Akram Saleh Al Zohri محدثین کرام کے علمی اسفار Read Online Download (2MB) Link 1 Link 2
Tarikh e Arzul Quran By Allama Syed Sulaiman Nadwi تاریخ ارض القرآن
Tarikh e Arzul Quran By Allama Syed Sulaiman Nadwi تاریخ ارزول قرآن از علامہ سید سلیمان ندوی تاریخ ارض القرآن Read Online Download (9MB) Link 1 Link 2
Samiri Calendar By Maulana Samiruddin Qasmi ثمیری کلینڈر
Samiri Calendar By Maulana Samiruddin Qasmi ثمیری کلینڈر Read Online Download (8MB) Link 1 Link 2 حضور ﷺ کی زندگی پر 63 سالہ کیلنڈر از 571ء تا 632ء آپ ﷺ کی پیدائش سے لےکر وصال تک کی تفصیلی تاریخ
How do people identify thieves?
عامل لوگ چور ی کیسے معلوم کرتے ہیں؟ How do people identify thieves
ادویات میں جوہر(ست )کے استعمالات -نفع و نقصانات
ادویات میں جوہر(ست )کے استعمالات -نفع و نقصانات Uses of essence (sat) in medicine – benefits and harms کسی چیز کے جوہر (ست۔جوہر۔نمک۔کھار۔اسٹریکٹ کے فوائد اور سائیڈ ایفکٹ) انگریزی ادویات کے بعد از علاج سائیڈ ایفکٹ کیوں ظاہر ہوتے ہیں؟ ایک علاج کے بعد دوسرا علاج کرانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
Kutub e Dars e Nizami wa shrohat
Kutub e Dars e Nizami wa shrohat درس نظامی کی کتب و شروحات Kutub e Dars e Nizami wa shrohat کتب درس نظامیۃ و شروحاتھا دربسظامی کےطلباءوطالبات کی سہولت کےلئے اردو عربی کتب اور ان کی شروحات دی جارہی ہیں تاکہ بوقت ضرورت ان سے استفادہ کیا جاسکے اور اپنی ضرورت کے مطابق ڈائوں کرکے ضرورت پوری کرسکیں ۔ درس نظامی کی درجہ اولی سے دورہ حدیث تک کی کتب اور شروحات … pdf میں ، مطلوبہ درجہ کے نیچے دیے گئے لنک سے حاصل کریں۔ دعاؤں میں یاد رکھی۔ ۔ درجہ اولیٰhttps://shorturl.at/djsDWـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدرجہ ثانیہhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-sania-2nd-year/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدرجہ ثالثہhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-salesa-3rd-year/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدرجہ رابعہhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-rabia-4th-year/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدرجہ خامسہhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-khamesa-5th-year/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدرجہ سادسہhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-sadesa-6th-year/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــموقوف علیہ نصابی کتبhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/maoqoof-alai-7th-year/maoqoof-alai-text-books/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــموقوف علیہ عربی شروحاتhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/maoqoof-alai-7th-year/maoqoof-alai-arabic-shuroohat/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــموقوف علیہ اردو شروحاتhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/maoqoof-alai-7th-year/maoqoof-alai-urdu-shuroohat/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدورہ حدیث نصابی کتبhttp://www.besturdubooks.net/dora-e-hadith-text-books/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدورہ حدیث عربی شروحاتhttp://www.besturdubooks.net/dora-e-hadith-arabic-shuroohat/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدورہ حدیث اردو شروحاتhttp://www.besturdubooks.net/dora-e-hadith-urdu-shuroohat/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمنطق و فلسفہhttp://www.besturdubooks.net/mantiq-o-falsafa/ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــمتفرق کتبhttp://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/mutafarriq/
Amazing Benefits of Raw Mango
Amazing Benefits of Raw Mango کچے آم کے حیرت انگیز فوائد فوائد مذهلة للمانجو الخام (گرمیوں میں جلد کی حفاظت۔دانتوں سے خون آنا۔بھوک نہ لگنا۔کثرت پسینہ۔جسم کا بےجان ہونا۔ہیضہ ۔نکسیر۔دست) آم کے چند فوائد ملاحَظہ کیجئے: ٭آم جلد بوڑھا ہونے سے بچاتاہے۔٭ہرقسم کے کینسر اور٭دَمے سےمَحفوظ رکھتاہے۔٭آم کے ریشے آنتوں کی صفائی کرتے اورہضم کانظام درست رکھتے ہیں۔٭آم ہڈیوں کی بیماریوں سے حفاظت کرتاہے۔٭اَمراضِ قلب والوں کے لئے آم ایک بہترین پھل ہے۔٭آم نزلہ، زُکام سے بچاتا ہے۔٭آم جسمانی کمزوری کو دُور، جسم کو فَربہ(موٹا) اور خون پیدا کرتا ہے۔٭آم کا جوس یعنی ملک شیک جگر، دل، دماغ، ہڈیوں اور پٹھوں کو سخت گرمی سے محفوظ رکھتا ہے۔٭کچاآم (یعنی کیری) لُولگنے سے بچانے، مِعدے اور اَنْتْڑیوں کے نظام کو درست کرنے، خون کی بیماریوں کو دور کرنے اور سفید بالوں کو سیاہ کرنے کیلئےبھی بطورِ دوااستعمال کیا جاتا ہے۔ ٭کچے آم (یعنی کیری) کا اچاربھی بنایا جاتا ہے جو جسم کو فَربہ کرتا ہے۔ ٭آم کے چھلکے کینسر، شوگر، کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔٭آم کی گٹھلیوں کا سفوف ہاضمے کو درست کرتا اورمِعدے کی خرابیاں دُور کرتا ہے۔
Amazing Benefits of Raw Mango
Amazing Benefits of Raw Mango کچے آم(کیری) کے حیرت نانگیز فوائد Amazing Benefits of Raw Mango فوائد مذهلة للمانجو الخام (گرمیوں میں جلد کی حفاظت۔دانتوں سے خون آنا۔بھوک نہ لگنا۔کثرت پسینہ۔جسم کا بےجان ہونا۔ہیضہ ۔نکسیر۔دست) حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے میوقوم کے لوگ گرمیوں میں کیریوں کو مختلف انداز میں کھانے کاہنر جانتے تھے تھے۔اس کے علاوہ جن علاقوں میں آم کے درخت پائے جاتے ہیں وہ اپنے روایتی اندا ز میں اسے مخلتف طریقوں سے کھاتے اور فائدہ اٹھا ہیں/ کچے آم کی تاثیر کچا آم ترش اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ اسے کیری بھی کہتے ہیں۔ یہ پیٹ کو صاف کرتا ہے اور قبض کشا ہے۔ موسم گرما میں لو کا حملہ ہو تو کیری ابال کر اس کا رس نکال لیں۔ پھر اس میں نمک، کالی مرچ اور بھونا ہوا زیرہ ملا کر پئیں، یقینا فائدہ ہوگا۔ یہ رس انتہائی زود ہضم اور لذیذ ہوتا ہے۔ نیز بھوک بڑھاتا ہے۔ قے میں بھی اس کا استعمال مفید ہے۔ اگر تلی بڑھ جائے تو آم کے رس میں شہد ملا کر استعمال کریں۔ کچا آم مرض ’’سکروی‘‘ میں بھی مفید ہے کیوں کہ اس میں سِٹرک ایسڈ کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ خون کی کمی کچا سبز آم وٹامن سی کی وافر مقدار کے سبب خون کے امراض کا بھی کارگر علاج ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک لگتی ہے اور صفرا کم ہوتا ہے۔ جو بچے لاغر اور کمزور ہوں ان کیلئے تو عمدہ قدرتی ٹانک ہے۔یہ خوش ذائقہ پھل نہ صرف خون پیدا کرنے والا قدرتی ٹانک ہے بلکہ گوشت بھی بناتا ہے اور نشاستائی اجزا کے علاوہ فاسفورس، کیلشیم، فولاد، پوٹاشیم اور گلوکوز بھی رکھتا ہے۔ اسی لیے دل، دماغ اور جگر کے ساتھ ساتھ سینے اور پھیپھڑوں کیلئے بھی مفید ہے۔ نکسیر کے لئے حسب ضرورت آم کی مینگ (گٹھلی) کے سفوف کی نسوار بنا کر شیشی میں رکھ چھوڑیں، ضرورت کے وقت مریض کو سنگھائیں، نکسیر بند ہوجائے گی۔ بھوک کی کمی کے لئے امچور حسب ضرورت پانی میں بھگو کر خوب باریک پیس لیں اور اس کی کلیاں کیا کریں۔ مسوڑھوں کا ورم اور درد مٹ جائے گا۔آم کی گٹھلی کی مینگ دو گرام روزانہ نہار منہ دیا کریں۔ ایک ہفتے میں آنتوں کے کیڑے مرجائیں گے۔ لوُ لگنے سے حفاظت کچے آم کو آگ میں بھلبھلا کر اس کا رس نچوڑ لیں۔ پھر اس میں قدرے شکر سفید ملا کر برف سے ٹھنڈا کر کے پلائیں۔ لو لگنے اور اس سے غشی پیدا ہونے، زہریلی ہواؤں سے تپ میں مبتلا ہونے اور گرمی کی حدت دور کرنے، صفرا کا جوش توڑنے، تشنگی مٹانے اور تسکین بخشنے میں بہت موثر ہے۔ آم کی گٹھلی کی تھوڑی سی مینگ قدرے پانی میں بھگو کر پیس لیں۔ تھوڑی دیر کے بعد جلے ہوئے عضو پر لگائیں، فورا ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ گوشت خورے (مسوڑوں کے امراض)کا علاج کرے کیری کا سفوف یا آمچور کو گوشت خورے کا موثر علاج سمجھا جاتا ہے، اس مرض میں اکثر مسوڑوں سے خون، خراشیں، کمزوری اور تھکاوٹ وغیرہ کا سامنا ہوتا ہے۔ کچے آم وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور عام طور پر اس کی کمی ہی اس مرض کا باعث بنتی ہے۔ اسی طرح یہ وٹامن خون کی شریانوں کی لچک بڑھاتا ہے اور خون کے سرخ خلیات کو بڑھاتا ہے جس سے اینیما کا مسئلہ بھی کم ہوتا ہے۔ چہرہ اورجلد کے مسائل گرمیوں کے موسم میں ہم میں سے اکثر کو جلد سے متعلق بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جیسے جھریاں، فائن لائنز، کیل مہاسے، ٹیننگ، آئلی جلد وغیرہ۔ اس کے علاوہ جلد میں خشکی اور جلد کی چمک ختم ہونے جیسے مسائل ہوتے ہیں۔ کچا آم آپ کو جلد کے ان تمام مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔ کیونکہ کچے آم میں بہت سے ایسے ضروری غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کے ان مسائل سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ کچے آم میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے اور سی بھی اچھی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو آپ کو جلد کے مسائل سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بڑھاپے کی علامات کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ جلد کے داغ دھبے دور ہوتے ہیں، آپ کو صاف اور چمکدار جلد ملتی ہے۔ کچا آم اور دلیے کا فیس ماسک۔ کیری 1 عدد۔۔۔۔دلیہ 2 سے 3 چمچ بادام 6 سے 7۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچا دودھ 2 سے 3 چمچ کیری اور دلیہ کا فیس ماسک بنانے کے لیے آپ کو بس کیری، دلیہ اور بادام کو پیسنا ہے۔ اب انہیں کسی برتن میں ڈال کراس میں دودھ اچھی طرح مکس کریں۔ آپ کا فیس ماسک تیار ہے۔ آپ اس کو اپنے چہرے کی جلد اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی لگا سکتے ہیں۔ اسے 15 منٹ تک جلد پر لگا رہنے دیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں۔ آپ اس پیک کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کر سکتے ہیں۔ کچا آم اور بیسن کا ماسک۔ کیری 3 سے 4 عدد۔۔۔بیسن 2 سے 3 چمچ۔۔۔شہد 1 چائے کا چمچ۔۔دہی 1 چمچ۔۔۔ہلدی پاؤڈر 1 چمچ۔۔۔۔کیری اور بیسن کا فیس پیک بنانے کے لیے آپ کو کیری کو پیس کر پیسٹ بنانا ہوگا۔ ایک پیالے میں بیسن، شہد، دہی اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اسے اپنے چہرے، گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر لگائیں۔ جب یہ فیس پیک مکمل طور پر خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس پیک کو آپ ہفتے میں ایک بار لگا سکتے ہیں۔ کچا آم سے بنائے گئے ان فیس پیک کو جلد پر لگانے سے آپ کو جلد کے مردہ خلیوں سے نجات ملے گی ، جلد کا رنگ بہتر ہوگا اور آپ کو نرم اور چمکدار جلد ملے گی۔ اس کے ساتھ یہ ٹیننگ، سن برن، پمپلز کو صاف کرنے میں مدد دے گا اور جلد ہائیڈریٹ رہے گی