ایک ملاقات
چئیرمین رائو غلام محمد میو۔(میواتی ہیریٹیج و کلچرل فورم، اسلام آباد)
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو(منتظم سعد ورچوئل سکلز پاکستان)
حکومت پاکستان ہر سال ،لوک ورثہ شکر پڑیاں اسلام آباد میں قومی سطح پر میلہ(فسٹیول)منعقد کرتی ہے۔
جس میں پاکستان بھر میں بسنے والی قومیں اپنے نمائیندے بھیجتی ہیں۔
جن برادریوں اور قوموں نے لوک ورثہ میں رجسڑیشن کرائی۔انہیں باقاعدہ دعوت نامے بھیجے جاتے ہیں۔
ہر کوئی اپنی تہذیب و ثقافت کی نمائیندگی اپنے کلچرل اور ثقافتی ماحول میں رنگا ہوا ،وہاں حاضر ہوتا ہے۔
عجبب دنیا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ خطہ ارض پاکستان کے سب لوگ ایک بیٹھک میں بیٹھے اپنی شناخت پیش کررہے ہیں۔
اور اپنے رنگ برنگے قومی لباسوں اور ثقافتی علامات کے ساتھ گھوم پھر رہے ہوتے ہیں۔
مختلف ثقافتوں بھری اشیاء سے حال بھرا ہوا ہے،
جہاں تہذیبوں کا اختلاف۔ثقافتیں کی انفرادیت باہیں پھیلائے آنے والوں کا استقبال کرتی ہیں۔
میو قوم بھی اس میں شامل ہے۔
میو قوم کے ثقافتی شہ پارے اپنی نوعیت کے اعتبار سے جداگانہ شان رکھتے ہیں۔
میواتی فنکار۔میواتی مصنفین۔میواتی کارکنان۔اپنی انفرادیت سے لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔
قیام پاکستان سے لیکر آج تک چند کام ایسے کئے گئے ہیں جنہیں بجا طورپر قومی خدمات کا اعزاز حاصل ہے،
جن کاموں کو قومی سطح پر سراہا گیا ہے۔جو میو قوم کی نمائیندگی کرتے ہیں۔ان میں ایک کام۔
میواتی ہیریٹیج و کلچرل فورم، اسلام آباد،کا قیام بھی ہے۔
اس کے قیام میں رائو غلام محمد میو اور ان کی ٹیم نے جس خلوص اور انہماک سے کام کیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
اس بارہ میں ہماری کتاب ۔
۔”میواتی ہیریٹیج و کلچرل فورم، اسلام آباد: ایک تاریخی سفر اور خدمات”۔
بہت جلد طبع ہوکے میو قوم کے ہاتھوں میں ہوگی۔
اللہ کا شکر ہے اس لوک ورثہ میں راقم الحروف کی بھی چار پانچ کتب شامل ہیں جنہیں لائبریری کا حصہ بنا دیا گیاہے۔
پچھلے سال سالانہ فسٹیول میں شرکت کا موقع ملا آنکھوں دیکھا حال ہماری ویب سائٹ(www.tib4all.com…www.dunyakailm.com) شائع ہوچکا ہے۔
اس سال رائو غلام محمد میو کی انتھک کوشش سے خواتین ،دستکار لوگوں کے لئے بھی سٹالز کی منظوری مل گئی ہے،
جس میں میواتی خواتین اپنی دستکاری پیش کریں گی۔

Advertisements


بہت سے نئےمصنفین۔اور میو قوم کے ہیروز کی بھی منظوری لی گئی ہے۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان کے یوم تاسیس کے سالانہ پروگرام26 ستمبر2026 کوہونا تھا،
جوکہ بوجوہ آگے بڑھادیا گیا تھا میں رائو غلام محمد میو کو شرکت کی دعوت تھی
رائو غلام میو تشریف لائے۔انہوں نے فون کیا ۔میں ان کی خدمت حاضر ہوا۔
لوک ورثہ فسٹیول کے بارہ میں کچھ مشاورت ہوئی۔
میواتی ہیریٹیج و کلچرل فورم، اسلام آباد۔کے لئے ویب سائٹ بنانے پر مشاورت ہوئی۔۔
رائو صاحب کے بیٹے رائو نعمان مقبو ل(ڈی جی پنجاب) صاحب ۔
اور میرے بیٹے دلشاد یونس بھی اس مشاورت میں شریک رہے۔
ویب سائٹ۔ڈاکو منٹری۔،پرنزیٹیشن۔ریکارڈ کی حفاظت۔
تاریخی کتب کی تدوین و اشاعت جیسے امور پر کئی گھنٹے گفتگو ہوتی رہی۔
بقیہ اگلی قسط میں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme