
ماں بیٹی گانیاں ۔باپ بیٹا براتی۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
پچھلو ہفتہ تقریبا سفر میں رہو۔ گوکہ اب سفر بہت کم کروہوں لیکن جب تک زندگی ہے سکون کہاں ملے گو۔شاید زندگی جہد مسلسل اور لگاتار حرکت کرن کو نام ہے۔
جب گھر پہنچو تو بہت ساری سوشل میڈیا پے گردش کرری ہی۔ان خبرن میں ایک بات کان کھڑا کرن والی، ای بھی ہی، کہ میو قوم میں چھوٹو موٹو الیکشن ہویو۔
اور قیامت کی نشانی کہ امیدوار سب کا سب متفقہ طورپے منتخب ہوگیا۔۔
پہلے تو ایسو لگو کہ کائی نے مستقل جھوٹ پے مبنی کوئی مخولیہ پوسٹ بناکے لگائی ہے۔
بے دھیانی کردی تو۔پھر کئی جگہ اور بھی ایسی ہی پوسٹ دیکھی گئی کہ الیکشن ہوئیو اور فلاں فلاں متفقہ طورپے منتخب ہوگیا ۔
یا خبر کا دو پہلو ہا۔،
یاتو میو اپنا میو پنا اے چھوڑ چکا۔
یا پھر کوئی گڑ بڑ ہے۔اتفاق اور میو قوم ای بات گلا سو نیچے نہ اتُرے ہے۔
جا انجمن اتھاد ترقی میوات کا پیلٹ فارم پے آج تک کائی بات پے اتفاق ہونو دور کی بات ۔مخالفت بھی متفقہ نہ ہوسکی۔واپے متفقہ امیدوار منتخب ہونو؟؟؟
خبر پے غور کرو گیو۔تو بات کھل کے سامنے آئی کہ ۔ای الیکشن میو قوم کو نہ ہو۔میو قوم کے ساتھ مخول کرو گئیو ہو۔۔
ایک کہاوت ہے
۔۔۔ماں بیٹی گانیاں۔باپ بیٹا براتی۔۔
خبر سو۔۔ ایک پہلو تو سامنے آئیو کہ اب میو کالج اے بننا سو کوئی نہ روسکے ہے۔۔۔
کیونکہ جب سب کچھ متفقہ طورپے ہوگیو تو۔کالج بھی متفقہ طورپے بن جائے گو۔۔
کیونکہ متفقہ طور پے انجمن بن کے نہادھولی ہے۔ماتھا پے ٹیکا بھی لگا لئیو ہے۔اعلانات کے مطابق پیسہ بھی بہت سارو موجود ہے۔
۔طاقت،حکومت۔جھتہ بندی سب ہی کچھ تو ہے۔۔۔
نئی منتخب کابینہ ہے حلف بھی اٹھا لئیو ہے۔
۔دیر کائیں کی ہے ۔
۔اللہ کو نام لئیو اور بدوکی کالج کی زمین پے اینٹ روڈہ گروائو۔۔۔مزدور مستری بھیلا کرو۔۔۔کیونکہ متفقہ طورپے سب چیز مل چکی ہاں ۔۔۔
اور کام کرن کو گیدڑ پتہ بھی مل چکو ہے۔۔۔
امید ہے کائی دن ۔دھیر دھیرئیں آنکھ کھلے گی۔۔اور میڈیا پے خبر چل ری ہوئے گی ۔۔
متفقہ طورپے ۔میو کالج کا ۔دو کمرہ۔بن گیا۔۔
۔متفقہ طورپے/میو کالج کو دفتر تیار ہوگئیو۔۔
۔کیونکہ طاقت ۔پیسہ۔سفارش۔۔افرادی قوت۔۔۔سب کچھ متفقہ طورپر میسر ہے۔۔
جوکام ساٹھ سالن میں نہ ہوسکو۔۔۔دعویٰ کے مطابق اب ہوجائے گو۔۔۔۔
میو قوم کے مارے خوش خبری۔۔۔کیونکہ جنن نے الیکشن لڑو۔۔۔جنن نے الیکشن کروائیو۔۔۔جو لوگ منتخب ہویا ۔سب میو قوم کا نمائیندہ۔
۔اور مفتقہ میو قوم کی پاگ۔۔اپنا سر پے سجان والا ہاں۔۔۔اب میو قوم کی تقدیر بدل جائے گی۔۔
یا کی وجہ ای ہے کہ ۔۔میو قوم کا نمائیندہ تو یہی لوگ ہاں ۔۔باقی سب تو چہوڑا چمار ۔۔نیچ قوم سو تعلق راکھاہاں۔۔۔
حیرت تو یا بات پے کہ جا میو قوم کو دعویٰ ہوکہ ۔تین سو چار کروڑ آبادی پاکستان میں موجود ہے۔۔
۔شرمندگی کی بات ای ہے میو میڈیا۔یا اتفاق اے کوریج دینا کے مارے بھی موجود نہ ہو۔۔۔
۔کائی سوشل میڈیا اکائونٹ پے حمایت نہ ہی ۔۔
۔چلو مان لئیو کہ الیکشن میو قوم کو نمائیندہ الیکشن ہو۔۔۔تو جو لوگ کئی مہینان سو۔ چائو بھرا پھرے ہا ۔کہ الیکشن میں حقیقی نمائیندہ سامنے لانگا۔
۔وے سوتا رہ گیا۔۔۔مائی کی گودڑی میں دُبکو۔اتفاق ۔۔کو اعلان کردئیو گئیو۔۔نوں سمجھو ۔اتفاق منہ اندھیرے ۔سامنے آگئیو۔۔میو سوتا رہ گیا۔۔
جو لوگ یا انتخاب اے میو قوم کو نمائیندہ انتخاب کہواہاں ۔
۔اگر وے اب بھی میو کالج اے نہ بنا سکا۔۔تو سمجھ جائو۔۔۔یا اتفاق کی حقیقت کہا ہے؟؟۔۔۔
کیونکہ انجمن اتحاد ترقی میوات کو سب کچھ ملو ہے ۔۔صرف اتحادو و اتفاق دونوں بھائی بچھڑا پڑا ۔ہا۔
یا الیکشن میں دونوں قومی غیرت کی وجہ سو اکھٹا ہوگیا۔۔
۔اب کالج اے بنن سو کوئی مائی کو لال ۔نہ روک سکے ہے۔۔۔
کوئی کچھ بھی کرلئے۔۔کالج تو بنے گو۔۔بالکل کالج بن کے رہے گو۔۔۔
امیدہے جتنی جلدی الیکشن ہوئیو۔۔کیونکہ ای الیکشن ۔وقت سو پہلے۔ اعلان کردہ تاریخ سو۔پہلے ہوئیو ہے۔
تو یاسو ہم ستوایوں کہہ سکاہاں۔۔۔ستوایاں بالک کمزور رہوا ہاں۔۔
بچ گیا تو بچ گیا ۔۔نہیں تو سجھ لینگا۔ کہ بچہ وقت سو پہلے ہوگئیو تو۔یامارے جلدی مرگئیو۔
۔ستوایوں بچہ جی بھی جائے تو ساری زندگی دُبلو پتلو رہے ہے۔۔۔
کیونکہ ستوایاں بالک جیوے کم ہے
۔اگر جی بھی جائے۔۔تو سدا ادھورو ۔دکھائی دیوے ہے۔۔
دیکھو میو قوم بچے گی۔۔یا ستوایاں بالک۔۔یائے تو وقت ای بتائے گو۔۔۔
لیکن آج کی سوشل میڈیا کی دنیا بھی ایسا مذاق ہوواہاں ۔۔کدی سوچی بھی نہ ہی۔۔۔
ستوایوں بالک ۔زندہ باد۔۔
میو کالج۔پائیندہ باد۔۔
میو قوم سو دن دیہاڑے مذاق ۔۔زندہ باد۔۔
باقی نام رہے اللہ کو۔
