
انجمن اتحاد ترقی میوات پر بے یقینی کے منڈلاتے بادل
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سعد ورچوئل سکلز پاکستان
اس میں شک نہیں کہ اس وقت انجمن اتحاد ترقی میوات دم کشی اور نزع کے عالم میں ہے۔کچھ لوگ آکسیجن لئے کھڑے ہیں کہ چند سانس اور جی لے۔
اور کچھ لوگ آکسیجن پائپ پر پائوں رکھے ہوئےہیں کہ یہ سسکتاہوا مریض دم توڑ جائے۔۔۔
جب سے عبوری انتظامیہ نے کام شرو ع کیا ہے،سے لیکر اب تک عبوری انتظامیہ کی کاوش لائق صد تحسین ہیں۔
قائم مقام صدر جناب ممتاز شفیق صاحب اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے کہ انہوں نے ووٹر کو اس طرف مائل کیا اور ایسا ماحول پیدا کیا کہ میو قوم کے لوگ اس طرف متوجہ ہوئے۔
انجمن اتحاد ترقی میوات میو قوم کی توجہ کی مستحق ٹہری۔بہت تیزی اور کاموشی سے کام جاری تھا۔
قائم مقام صدر کی طرف سے ہی میڈیا کے ذریعہ قوم کو آگاہ کرتے رہے۔قوم میں جیسے جیسے بات پھیلتی گئی۔لوگ جڑتے گئے۔
کام کرنے والوں پر انگلیاں تو اٹھتی ہیں۔یہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ کام ہورہا ہے۔
جس دن وٹر لسٹوں پر کام ہونے لگا ۔اچانک برگیڈئیر ظفر بابر یاسین صاحب کا استعفی ماحول میں ارتعاش پیدا کرگیا۔
اس کے بعد یکے بعد دیگر طرح طرح کی خبریں اور خدشات ابھرنے لگے۔
چیمہ گوئیاں گردش کرنے لگیں۔وٹس ایپ گروپس میں سوال و جوابات کی بوجھاڑ دیکھنے کو ملی۔۔
یہ منظر انجمن کے لئے زہر قاتل ہے۔یہی سلسلہ چلا تو انجمن کا سانس تو بند ہوگاہی ۔البتہ میوقوم کی آس و امیدوں کا دروازہ بھی بند کردیا جائے گا۔۔
ضروری تھوڑا ہے جو کام میں کروں وہ ٹھیک۔وہی کام دوسرے کریں تو سیخ پا ہوں۔۔۔
دوچیزیں میو قوم کے لئے روح فرساں ہیں۔۔
ایک الیکشن کمیشن کے سربراہ کا ستعفی۔

دوسرا قائم مقام صدر کے لئے دھمکی۔۔۔
الیکشن میں کون جتا کون ہارا یہ بعد کی کہانیاں ہیں۔
لیکن اگر یہ روایت قائم ہوگئی تو پھر فلاحی کاموں کے لئے بھی بھاری بھرکم گارڈز اور حفاظتی تدابیر جزو لازم ہوجائیں گے۔۔۔
کچھ وٹس ایپ پر شائع ہونے والے پیغامات ۔میو قوم کی آگاہی کے لئے نشر مکرر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ملاحظہ کیجئے اور سر دُھنئے۔۔۔
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید ھے آپ سب خیریت سے ہونگے ماشاءاللہ ۔
انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان کے الیکشن بارے میو برادری میں بہت جوش و خروش پایا جا رہا ھے ،
اور الحمدللہ ھماری اور آپ سب کی محنت سے کامیابی قریب ترین ھے ،
انجمن کی موجودہ صورتحال یہ کہ قانون کے مطابق عبوری صدر مقرر کیا جا چکا ھے الیکشن کا اعلان ھو گیا ھے
ان حالات میں دستور اور آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، کچھ لوگ ترمیم کا بہانا بنا کر الیکشن میں روکاوٹ بن رھے ھیں،
ھم پر ضرورت سے زیادہ پریشر ڈالا جا رہا ھے ۔
ممتاز شفیق میو قائم مقام صدر انجمن اتحاد و ترقی میوات پاکستان
۔۔۔۔۔۔دوسرا پیغام۔۔۔۔۔۔۔
مجھے تھریڈ کیا جا رہا ھے میں نے اور میری ٹیم نے رات دن ایک کر کے اللہ تعالیٰ کی مدد سے اس انجمن کو دوبارہ سے زندہ کیا ھے اور نئے لوگوں میں متعارف کرایا ھے ۔
ممتاز شفیق میو قائم مقام صدر انجمن اتحاد و ترقی میوات۔۔۔
ڈاکٹر محمد رفیق۔
میو میڈیا گروپ کے تمام دوستوں کو اسلام علیکم
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ آج کل انجمن اتحاد و ترقی میوات کے الیکشن کے حوالے سے قوم بڑی ایکٹیو آور انٹرسٹڈ ہے ۔ لیکن کجھ لوگ اس الیکشن کو پوسٹ پون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو نہ کجھ کرتے ہیں اور نہ کسی آور کو کرنے دیتے ہیں سوشل میڈیا پر کجھ لوگ پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ الیکشن وقت پر نہ ہوں سوشل میڈیا میں کام کرنے والے لوگ آس قسم کے لوگوں کو سا منے لائیں
ڈاکٹر محمد رفیق میو
۔۔۔۔۔مولانا محمد احمد قادری صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر محمد اسحاق صاحب اور
پروفیسر محمد اسحاق صاحب اور جناب
بابا زادہ محمد اسحاق صاحب
اور میرا بالوت بھائ محمد اسحاق صاحب
میںجناب سے گذارش کناں ہوں کہ انجمن کے انتخاب میں رکاوٹ نہ بنیں قوم اسوقت کچھ کرنے کے موڑ میں ھے
آپ حریف نھیں حلیف بنیں الیکشن میں کون آتا ھے ؤوٹر سپوٹر بنے میں حرج نھیں ھے لیکن کوئ ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے کام رک جائے یا کیس بازیوں تک نوبت آئے
ہم اپنی زندگی میں اس پودے کی یعنی زمین انجمن وتعمیر کی آبیاری کرنا چاہتا ہیں انجمن کی باگ جس کے سپرد ہوگی ہم ان شاءاللہ تعالیٰ اخلاص کے ساتھ انکے رفیق سفر ہونگے
میں آپ سے بھی یہی امید کرتا ہوں کہ آپ بھی اخلاص سے کسی بھی شازشی شخص کا آلہ کار نھیں بنیں گے
محمد احمد قادری لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب پیاری جان عزیز من رفیق کہنہ
جناب احمد خان صاحب
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
گزارش ھے
عرض ودرخوست ھے
کہ انجمن میں سرد مہری رھی لیکن اب وقت جاگ گیا ھے کہ ہم تمام ہمدردان انجمن کو نئے عہدیداران کے دست وبازو بننے کا وقت ھے
لہذا آپ اور ہماری جملہ ٹیم کا حق بنتا ھے کہ ہم انکے ساتھ قدم بقدم چلیں اور اپنی زندگیوں میں اس کو پھلتا پھولتا دیکھ لیں میں امید کرتا ہوں کہ کسی بھی ریشہ دوانی کا جناب آپ اور جملہ احباب حصہ نھیں بنیں گے
محمد احمد قادری لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب ممتاز شفیق صاحب والیکشن کمیٹی انجمن
ودیگر پیارے احباب الیکشن انجمن میں ہر امید وار اپنی بولی اپنے نعرہ اپنی سوچ سے کام لیتا ھے
جناب سے دست بستہ گذارش ھے کہ تحمل برداشت سے کام لیں گھبرائیں نھیں ہم سب ایک ھین ایک ھی خاندان ایک برادری ایک مذھب ھے ہلکی پھلکی موسیقی ہوجائے تو اطمینان رکھیں کچھ نھیں ہوگا
بس آپ کسی بھی امیدوار کی سپوٹ نہ کریں آپکا منصب خالصتا یہ ھے کہ سارے امیدوار آپکے اپنے ھیں
کسی کےدباؤ میں آنے کی بھی ضرورت نھیں جو آفت آئیگی ان شاءاللہ تعالیٰ اسکو آپ تک نھیں آنے دینگے
محمد احمد قادری لاہور
میو زندہ باد۔۔پاکستان پائیندہ باد
