کون سی ادویات انسانی مزاج سے مناسبت رکھتی ہیں

0 comment 15 views

کون سی ادویات انسانی مزاج سے مناسبت رکھتی ہیں

Which medicines suit the human temperament

حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

قانون قدرت اور ادویات

قدرت کی فیاضی دیکھئے اس نے ہمارے کے لئے جس کھیت میں اناج اُگایا اسی کھیت میں اس اناج سے پیدا ہونے والے امراض کا تریاق بھی اگادیا۔مثلاََ گندم ۔مکئی۔جوار۔باجرہ اسی طرح کی دیگر خوردنی اجناس جس زمین میں پروان چڑھتی ہیں اسی زمین میں خوردرو پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں بیماری کی حالت میں دوا کے کام آتی ہیں ۔

متفقہ قانون ادویات کے بارہ میں

یہ متفقہ بات ہے کہ علاج میں وہی جڑی بوٹیاں بہتر ہوتی ہیں جس سر زمین میں انسان زندگی بسر کررہا ہو۔اس کی مثلا بھی دی جاسکتی ہے۔گندم کے موسم میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹیاں ۔امراض گرما میں کام آتی ہیں ۔اور چاول کے کھیت میں اُگنے والی جڑی بوٹیاں سردی کے امراض میں کام آتی ہیں۔۔

Corn Nutrition
  • Calories: 90.
  • Protein: 3 grams (g)
  • Fat: 1 g.
  • Carbohydrates: 19 g.
  • Fiber: 2 g.
  • Sugars: 6 g.
  • Vitamin C: 7 milligrams (mg)

خوردنی اشیاء کا تریاق
ایک بندہ باجرہ کی روٹی کھاتا ہے زیادتی کی وجہ سے قبض اور پیٹ میں گرانی ہوجاتی ہے۔تو باجرہ کے کھیت میں اُگنے والی چولائی۔باتھو۔وغیرہ کا ساگ اس شکایت کو رفع کرنے کے لئے کافی ہے۔
اسی طرح مونجی یعنی چاول کے گھیت میں ناگر موتھا یا ڈیلہ پیدا ہوتا ہے۔یہ چاول کی وجہ سے پیدا ہونے والی اعصابیت کا تریاق ہے۔یہی حال چنے جوار مکئی۔مونگ۔مسر وغیرہ کی فصلوں اور خوردنی اشیاء کے ساتھ ہوتا ہے۔
قدرت ایک دم کسی کو بیمار نہیں کرتی اور نہ ہی یکبارگی میںتندرستی ملتی ہے۔یہ دونوں چیزیں بتدریج ہوتی ہیں

Advertisements

کون سی ادویات انسانی مزاج سے مناسبت رکھتی ہیں

کون سی ادویات انسانی مزاج سے مناسبت رکھتی ہیں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme