بد بودار پسینہ آنا،اسباب و علاج

0 comment 13 views

بد بودار پسینہ آنا،اسباب و علاج
جب اعصابی رطوبات معدہ و خون میں زیادہ ہو جائیں تو کچھ دن بعد ان میں خمیر اور تعفن پیدا ہو جاتا ہے اور جب یہ تعفن شدہ مواد پسینہ کی صورت میں خارج ہوتا ہے تو اس میں بدبو آنی شروع ہو جاتی ہے بعض اوقات تو اتنی بد بو آتی ہے کہ پاس بیٹھنے والا تنگ آجاتا ہے ایسا بد بو دار پسینہ تمام جسم پر نہیں آتا بلکہ بغل کنجران ہاتھ پاؤں کی ہتھلیوں پر آیا کرتا ہے ایسا شخص احساس کمتری کا شکار ہو کر دوستوں میں بیٹھنےکے قابل نہیں رہتا۔

Advertisements


تعفن بننے کا اصول
یاد رکھیں کہ تعفن ہمیشہ رطوبات میں ہی ہوا کرتا ہے اور جسم کے اندر یا باہر رطوبات میں تعفن بھی اس وقت ہوتا ہے جب ان رطوبات پر حرارت کا اثر ہو جائے اگر حرارت کا اثر نہ ہو تو پھر رطوبات میں بھی تعفن نہیں ہوا کرتا ایسا قانون مفرد اعضاء میں غدی اعصابی تحریک میں ہوتا ہے کیونکہ اس میں حرارت اور رطوبت دونوں اَکھٹے ہو جاتے ہیں۔
علاج
غدی اعصابی تحریک کے علاج کے لئے اعصابی غدی سے اعصابی عضلاتی نسخہ جات بے حد مفید ہیں جو نہی رطوبات پر حرارت کا اثر ختم ہوگا ساتھ ہی پسینہ سےبدبو آنی بند ہو جائے گی۔
نسخہ جات فارما کو پیا کے نسخہ جات میں سے اعصابی غدی تریاق حب شفاء اور اعصابی عضلاتی میں و جوارش شاہی وغیرہ ضرورت اور موقع کے مطابق دئے جاسکتے ہیں۔ غذا بھی اعصابی غدی سے اعصابی عضلاتی ہی مفید رہے گی۔
تمام نسخہ جات اسی کتاب میں آچکے ہیں یہ نسخہ بھی مفید ہے
هہو الشافی آب چونا ۵ تولہ صندل سفید نصف تو لۂ گل سرخ نصف تولہ کا فورد و ماشے
ترکیب تیاری و آب چونا میں تمام ادویہ ملا کر مقام ماؤف پر مالش کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme