اعصابی نبض کی پہچان

0 comment 18 views
اعصابی نبض کی پہچان
اعصابی نبض کی پہچان

اعصابی نبض کی پہچان
نبض دیکھنے کا آسان طریقہ۔
نبض ایک معمہ اور مہارت کی دلیل سمجھی جاتی ہے جو نباض ہوتے ہیں انکا معاشرہ میں خاص مقام ہوتا ہے
اس جدید دور میں بھی نبض کی اپنی اہمیت ہے صدیوں پہلی سے نبض دیکھنے کی تکنیک آج بھی اپنی افادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں اہمیت رکھتی ہے
معالجین کو نبض کی شناخت کرنا او ر نبض کی بنیاد پر غذا و دوا کا تعین کرنا معالج کی قدر و قیمت کی چار چاند لگا دیتا ہے

Advertisements


قدماء نے نبض کے بہت سی اقسام ذکر کی ہیں لیکن صابر ملتانی مرحوم نے انہیں چھ اقسام میں مقید کردیا ہے
ان میں سو دو کا ذکر ہم نے اس ویڈیو میں کیا ہے
کلائی پر چاروں انگلیاں برابر رکھیں اور دو چیزوں کا احساس کریں(1)ہوا(2)پانی۔ہوا یا پانی کو محسوس کرنا مشکل کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں


اگر نبض میں ہوا کی زیادتی ہے تو نبض میں قوی پن اور سختی ہوگی،اسی طرح اگر نبض میں پا نی کی زیادتی ہے تو نرمی اور سستی ہوگی،
اگر ان دونوں باتوں کا احساس نہ ہو تو باقی حرارت ہی بچتی ہے ان تینوں کے علاوہ کوئی چوتھی چیز نہیں ہے۔
پانی والی نبض کے دو اطوار
(1) پانی والی نبض کا پہلا طور۔اگر پانی کا تعلق حرارت کے ساتھ ہے تو شرائط نبض میں حجم کو سمجھئے یہ نبض کلائی میں شہادت والی انگلی کے نیچے دباؤ دینے سے محسوس ہوگی
طب کی زبان میں اسے کام بلغم(ترگرم) یعنی قانون مفرد کیے مطابق اعصابی غدی ہو گی یعنی دماغ کا

تعلق جگر کے ساتھ جڑا ہوا ہے بالفاظ دیگر پانی میں حرارت موجود ہے
(2)پانی دوالی نبض کا دوسرا طور
پانی والی نبض کا تعلق حرارت سے ٹوٹ کرخشکی سے جڑ گیا ہے اس نبض کی شناخت یہ ہوگی کہ شہادت والی انگلی کے نیچے بغیر دباؤ دئے یعنی اوپر ہی محسو ہوگی،
اہل طب اسے پختہ بلغم یعنی تر سردکا نام دیتے ہیں،قانون مفرد والے اسے اعصابی عضلاتی کہتے ہیں،اس نبض کو شرائط قوام کے تحت سمجھنا چاہئے

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme