تحقیقات تشریح اعضائے انسان مکمل دو حصے

0 comment 91 views

معنون

Advertisements

نامہ تشریح اعضائے انسان کرنا ہر کس نا کس کا کام نہیں ہے البتہ ہر انسان کے لئے اعضائے جسم انسان کے متعلق مختصر معلومات عمومی طور پر اور طبیب حکیم ماننا ڈاکٹر کے لئے خصوصی طور پر جاننا ضروری ہے ۔

کیونکہ اعضائے جسم انسان کی تشریح اور توضیح جانے بغیر علاج کرنا اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارے کے مترادف ہے ۔ ایسا علاج عطائی تو کر سکتے ہیں۔ لیکن یہ فعل حکیم طبیب اور ڈاکٹر کی شان کے خلاف ہے ۔ اور ۔

تحقیقات تشریح اعضائے انسان(مکمل)

قانون مفرد اعضا کے تحت میں نے اس اہم موضوع پر بہت سے فنی انکشافات اور دقتن سائنسی و ندہبی حقائق پیش کئے ہیں جن کی عرض وغایت صرف احیائے طب اور ارتقائے قانون مفرد اعضا ہے۔ اس موضوع پر تشریح اعضا کے انسان با طبی دنیا میں قانون مفرد اعضاء کے تحت کوئی کتاب میسر نہیں تھی۔ تحریک تجدید طب کے بار بار اصرار پر میں نے یہ کتاب لکھی ہے میں اسے ڈاکٹر قا در شریف اور حکیم مولوی احمد شاہ ہاشمی صاحب کو ئٹہ کے نام نامی و اسم گرامی پر معنون کرتا ہوں کیونکہ پر دونوں حضرات صوبہ بلوچستان کے سب سے بڑے شہر کوئٹہ میں قانون مفرداعضاء کی تشریحات کی حتی المقدور کوشش کر ہے ہیں میری دعا ہے اللہ  انہیں کامیاب کرے آئین

خادم فن، حکیم محمدیسین دنیا پوری

نظریہ مفرد اعضاء کی عملی تشریح۔
اس اجمال کی تفصیل تو ہم پھر بیان کریں گے یہاں صرف مختصر سی تشریح بیان کر دیتے ہیں جس سے ایک ہلکا ساخاکہ قارئین کے ذہن نشین ہوجائے اور اہل فن اس نظریے سے مستفید ہو سکیں۔
جاننا چاہیے کہ انسان ان چیزوں سے مرکب ہے۔
(1) جسم
(2) نفس
(3) روح
اول یہاں جسم کو واضح کرتے ہیں۔
(1) جسم انسان۔
جسم انسان تین چیزوں سے مرکب ہے۔بنیادی اعضاء ۔حیاتیاتی اعضاء ۔خون۔ان کی مختصر سی تفصیل درج ذیل ہے۔
(1) بنیادی اعضاء۔یہ ایسے اجزاء ہیں جن سے انسانی جسم کا ڈھانچہ تیار ہوتا ہے جن میں تین اعضاء شریک ہڈیاں رباط اور اوتار
(2)حیاتیاتی اعضاء
یہ ایسے اعضاء ہیں جن سے انسانی زندگی اور قائم ہے۔یہ بھی تین ہیں۔اعصاب جن کا مرکز دماغ ہے۔غدد جس کا مرکز جگر ہے۔عضلات جس کا مرکز قلب ہیں۔گویا دل دماغ اور جگر جو اعضائے رئیسہ ہیں وہی انسان کے حیاتی اعضاء ہیں۔
خون۔
سرخ رنگ کا ایسا مرکب جس میں لطف بخارات حرارت اور رطوبات پائے جاتے ہیں یا ہوا حرارت اور پانی سے تیار ہوتا ہے۔دوسرے معنوں میں سودا صفرا اور بلغم کا حامل ہے جن کی تفصیل آئندہ بیان کی جائے گی

اول ڈائون لوڈ لنک

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme