امامیہ جنتری2925

0 comment 32 views

امامیہ جنتری2925

ایڈیٹر کے قلم سے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ہم ذات پروردگار عالم کے سپاس گزار ہیں جس نے بصدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام ہمیں ایک مرتبہ پھر ہمت اور توانائی عطافرمائی کہ گذشتہ سالوں کی مانند امسال بھی آپ قارئین کی خدمت میں امامیہ جنتری 2025ء کی اشاعت لئے حاضر ہیں ۔ ہم تہ دل سے آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمیشہ کی طرح امامیہ جنتری پر بھروسہ کیا اور اسے پسند کیا۔ آپ کی امامیہ جنتری سے محبت اور اس پر اعتماد ہی ہماری طاقت ہے. اور یہ آپ ہی کا تعاون ہے جو ہمیں ہر سال بہترین اور مستند مواد فراہم کرنے کی ہمت دیتا ہے۔

Advertisements

امامیہ جنتری بلاشبہ مومنین اور شائقین کی بے حد پسندیدہ جنتری ہے، یہ اپنے قارئین کی دینی اور روحانی ضروریات کو پورا کرنے کا اعزاز رکھتی ہے، اس ضمن میں امامیہ جنتری اپنے قارئین کو علم الجفر علم الاعداد، تقویم، اہم اور مستند تواریخ ولادت و شهادت آئمہ اطہار علیہم السلام سے مستفید کرتی ہے ، اور اس مقصد میں آپ کا تعاون ہمارے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔
تاہم، ہم حال ہی میں ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں جس سے آپ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ کچھ غیر قانونی اور غیر مجاز ذرائع امامیہ جنتری کی مقبولیت اور ساکھ کو متاثر کرنے کی نیت سے جعلی اور غیر مستند پی ڈی ایف ورژنز کو آن لائن نشر کر رہے ہیں ۔ یہ جعلی پی ڈی ایف ورژنز امامیہ جنتری کے مواد کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں، جس کی وجہ سے نہ صرف امامیہ جنتری کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ قارئین کو بھی گمراہ کرنے کا باعث بن رہی ہیں ۔ ان جعلی نسخوں میں تحریف شدہ اور غیر معتبر معلومات، غلط تواریخ و تقویم اور کبھی کبھار اضافی مواد بھی شامل ہوتا ہے جو کہ ہمارے قارئین کو گمراہ کر سکتا ہے اور ان کے عقائد میں ابہام پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
ان جعلی ورژنز کے پھیلاؤ سے امامیہ جنتری کی سالہا سال سے قائم کردہ ساکھ پر منفی اثر پڑ رہا ہے، اور یہ قارئین کے اعتماد کو بھی متاثر کر رہا ہے اس لیے، ہم آپ سے پر خلوص درخواست کرتے ہیں کہ آپ صرف اور صرف امامیہ جنتری کی ویب سائٹ www.imamiajantri.com سے ہی اصل پی ڈی ایف پڑھیں – ہماری ویب سائٹ پر موجود پی ڈی ایف امامیہ جنتری کے مواد کو یقینی طور پر ہمارے ماہرین نے مکمل پڑتال کے بعد عوام کی خدمت کے لئے پیش کیا ہے تا کہ آپ کو مستند اور صیح معلومات فراہم کی جاسکیں۔ادارہ کسی بھی دھو کے، فریب یا مالی لین دین میں نقصان کا ذمہ دار نہ ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اپنے قارئین سے گزارش کرتے ہیں کہ امامیہ جنتری خریدتے وقت سر ورق چمکنے والی Original کی مہر اور چھپائی کے معیار کا معائنہ لازمی طور پر کریں جعلی جنتری کی صورت میں ادارے کو اس کے متعلق آفیشل نمبر کے ذریعے آگاہ بھی کریں ۔

آپ کا اعتماد ہمارے لیے سب سے بڑا سرمایہ ہے، اور ہم ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ اس اعتماد کو برقرار رکھیں ۔ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ ان جعلی جنتری فروشوں سے نکلیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔ آپ ہی کے تعاون سے ہم امامیہ جنتری کی ساکھ کو محفظ اور بر قرار رکھ سکتے ہیں ۔ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ امامیہ جنتری کو ہمیشہ کی طرح آپ کی محبت اور اعتماد حاصل رہے گا اور ہماری تمام کا دشیں آپ کیلئے تسلی بخش ہوں گی۔

کتاب یہاںسے حاصل کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme