+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

کتاب الاغذیہ والادویہ جلد اول

احوال مخفی

الحمد اللہ وسلام علی النبی الامی وعلی آلیہ وصحبہ و سلم۔

بحمد اللہ انسانی صحت و تندرستی کے لئے جن لوگوں نے جس انداز مین بھی کام کیا وہ زندہ جاوید اور محنت کرنے والوں کے لئے صدقہ جاریہ بنا۔صدیوں تک ان لوگوں کے نام کا جھنڈ بلند رہا  کتاب ہذاکا مصنف تقریبا گیارہ سو سال  پہلے اس دنیا فانی کو چھوڑ گیا ۔لیکن ہزار سال بعد ہمیں ان کی کتاب کی ضرورت محسوس ہوئی اور محنت شاقہ کے بعد اسے عربی سے اردو میں ڈھالا۔

یہ کتاب صدیوں کے طویل سفر میں کس کس کا سہارا بنی کچھ معلوم نہیں  لیکن آج  ہم اردو داں طبقہ کے لئے پیش کررہے ہیں یہ کتنوں کے فائدہ مند ثابت ہوگی خدا بہتر جانتا ہے۔پرمغز اور اعلی پائے کی کتابیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں ۔لکھنے والے کا نام زندہ رکھتی ہیں۔اپنے وجود کا احساس دلاتی ہیں۔ کتاب الاغذیہ والادویہ کا مصنف طب کے ساتھ دیگر علوم پر بھی گرفت رکھتا تھا۔دستیاب معلومات کے مطابق کئی علوم و فنون پر بہترین کتب لکھیں۔مخطوطہ جات کی شکل مین صدیوں تک لائبریریوں کی زینت رہیں ۔جدید کمپیوٹر نے انہیں ہم تک پہنچایا۔انٹر نیٹ کی دنیا اہل علم کے لئے نعمت عظمی سے کم نہیں ۔ہر چیز ڈیجیٹل فارمیٹ میں دستیاب ہے۔انگریزی۔فرانسیسی۔لاطینی۔فارسی عربی زبانوں مین لاتعداد کتب موجود ہیں ۔پی ڈی ایف فارمیٹ میں تو اربوں کتب دستیاب ہیں ۔لیکن ٹیکسٹ کی شکل میں اتنی تعداد موجود نہیں ہے۔

اردو ہندی پنجابی میواتی زبانیں علاقائی اور محدود لوگوں میں بولی اور سمجھی جاتی ہیں گوکہ ان کا دائرہ ہر آن و ہر لمحہ پھیلتا جارہا ہے۔ان زبانوں مین نت نئے موضوعات پر کتابیں لکھی جارہی ہیں ۔سکین کرکے پی ڈی ایف فارمیٹ مین کافی ذکیرہ ملنے لگا ہے۔ طب میں کم کتب موجود ہین ۔البتہ مشہور و معروف کتب کی سکین شدہ شکل موجود ہے۔ان سے مواد نکالنا۔اور مطلوبہ ہدف تک رسائی  محنت طلکب کام ہے اب لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ ان کتب پر توجہ دیں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ انٹر نیٹ کی دنیا میں سنے سنائے نسخہ جات۔لایعنی تعریفیں۔بے سروپا بے جوڑ مرکبات کے طوفان نے حقائق کو مسخ کرکے رکھ دیا ہے۔اس غیر ذمہ دارانہ حرکات نے لوگوں کاطب سے بھروسہ ہی نہیں اٹھایا بلکہ متنفر کردیا ۔۔۔۔۔ہے۔

یہ بھی مطالعہ کرستے ہیں

الأغذية والأدوية عند مؤلفي الغرب الإسلامي

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺْْسعد ورچوئل سکلز پاکستان۔

نے اپنے محدود و ناکافی وسائل میں رہتے ہوئے عزم کیا ہے کہ جہاں تک ہوسکے قیمتی نایاب کتب اور اردو ۔انگریزی۔فارسی۔عربی میں لکھی گئی طبی کتب کو اردو میں ڈھالا جائے۔۔اب تک ڈیڑھ سو سے زائد کتب تیار ہوچکی ہیں ۔۔ان میں سے ایک کتاب۔

الاغذية والادوية

۔

خوراک اور دواسازی

بھی ہے۔یہ کتاب  تقریبا ساڑھے چھ سو صفحات پر مشتمل ہے۔اسے مصنف نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ہم نے بھی اس کے تینوں حصے الگ الگ جلدوں میں ترتیب دئے ہیں ۔کتاب کے مطالعہ سے کچھ غیر مانوس باتیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔کیونکہ مصنف ایک ہزار پہلے کی غذائوں اور دائوں کے بارہ میں لکھ رہا ہے۔ بہت سی چیزیں تو اب ناپید ہوچکی ہیں ۔کچھ کا وجود عنقا ہوچکا ہے۔کچھ  ماحول اور معاشرت کی وجہ سے اپنی اصلی ہیئت کھوچکی ہیں۔اتنا کافی ہے کہ اس وقت کے طبی نکات و تحقیقات اور موجودہ دور کی تحقیقات کا موازہ کرلیا جائے۔جو چیزیں ہزار سال بھی کار آمد ہین یقینا اس بات کی مستحق ہیں کہ ان

سے فائدہ اٹھایا جائے۔

کتاب کو ابواب کی شکل میں الگ الگ عناوین کے تحت ترتیب دیا گیا ہے۔سہولت کےلئے جو فہرست عناوین ترتیب دی گئی ہے  اس پر کلک کرکے مطلوبہ صفحہ تک رسائی مہیاکردی گئی ہے۔اس کے علاوہ کسی ایک عنوان کو کلک کرکے پہنچا جاسکتا ہے۔جس طرح مصنف کا اپنا انداز سخن تھا اسی طرح مترجم کا بھی انداز فہم اور انداز ابلاغ اپنا ہے۔۔اس میں کئی اشیاٗ کے معروف ناموں کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ پر لکھے گئے سیرچ ایبل الفاظ کو لکھاگیا ہے تاکہ تحقیق کی صورت میںسیرچ کرنے میں آسانی رہے۔

سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی کی ٓفیشل ویب سائٹس۔

https://tibb4all.com

پر پیش کردہ کتب پر تبصرے و تعارفی مضامین موجود ہیں۔وہاں پر دائون لوڈ کا ٓپشن بھی ہے ۔دس ہزار سے زائد کتب مطالعہ کے لئے فری دستیاب ہیں۔البتہ کچھ کتب کو  معمولی ہدیہ  کے ساتھ مشروط کردیا گیا۔۔لنک کے ساتھ حصول کتب کا طریقہ بھی موجود ہے۔۔۔وقت کے ساتھ ساتھ قواعد و ضوابط میں  تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ۔کچھ مخیر حضرات  ادارہ اور کارکنان کے ساتھ خیر خواہی  مالی تعاون کی صورت میں کرکے سبسیکریپشن لے کر ان کتب کو افادہ عامہ کے لئے فری ڈائوں لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ادارہ ایسے لوگوں کا شکر گزار ہے۔

از ۔۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبوی ﷺْْسعد ورچوئل سکلز پاکستان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm