بیاض حکیم عبدالسلام
محترم وحترمہ
توجہ فرمائیے
دوستو، بہنوں، بھائیو پیارے مسلمانوں۔ میری ایک عرض ہے اسے ضرور قبول کریں۔ قیامت کےدن ۔ نئے جسم ہوں گے
نئی شکلیں ہوں گی نہ اولاد ہوگی اور نہ ہی بڑھا یا آئے گا۔ بس یہی اک افسوس ہوگا کہ دنیا میں جولمحہ ذکر اللہ تعالیٰ سے خالی گزرا کاش ایسا کبھی نہ ہوتا۔ تمام دنیا کے مسلمانوں سے میں درخواست کرتا ہوں ہر وقت خدا تعالیٰ کی یاد کریں ہر وقت پڑھئے ۔ کلمہ طیبہ۔ خواہ آپ کا تعلق کسی بھی عقیدہ سے ہو۔
طبیب کامل سید المرسلین رحمتہ اللعالمین صلی الله عليہ وسلم پر لاکھوں درود و سلام ۔
آپ صلی الله عليہ وسلم کا ارشاد ہے کہ کلمہ طیبہ سزا کی معافی ہے جس کے ایک بار پڑھنے سے قلب، روح اور نفس پاک ہو جاتے ہیں۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو مل صالح کرنے کی توفیق دے۔ (آمین)
دعاؤں کا طالب حکیم عبد السلام