من لا یحضر الطبیب۔

0 comment 21 views

(Book for One Who is not Attended by a Physician)

من لا یحضر الطبیب۔
(Book for One Who is not Attended by a Physician)
Advertisements

من لا يحضر الطبيب

(ایک ایسے شخص کے لیے کتاب جس کا طبیب نہیں ہوتا)

ابوبکر محمد بن زکریا رازی

اردو ترجمہ

سنٹرل کونسل فار سیر ان یونانی میڈسین

من لا یحضر الطبیب۔

پیش لفظ 

گزشتہ پانچ دہائیوں میں سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن نے تحقیق کے میدان میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ یہ ادارہ کلینکل ریسرچ ، دواؤں کی شناخت، معیار بندی اور دوائی پودوں کے سروے اور کاشت جیسے پروگراموں کے ساتھ لٹریری ریسرچ پروگرام کے تحت عربی ، فارسی اور اردو طبی علمی سرمائے کی تحقیق مسلسل کام کر رہا ہے۔ کونسل نے اب تک مختلف زبانوں میں یونانی طب کے تقریباً ہر موضوع پر علمی مواد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس کا ذیلی ادارہ، حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ فار لٹریری اینڈ ہسٹا ریکل ریسرچ، نئی دہلی انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے شب و روز کوشاں ہے ۔ کونسل نے اس پروگرام کے تحت اب تک بہت سی عربی، فارسی اور اردوطبی کتابوں کی باز اشاعت تحقیق و تدوین اور ترجمے کا کام انجام دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں عصری تقاضوں کے پیش نظر کونسل نے اپنے لٹریری ریسرچ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی اور عالمی ادارہ صحت کے ہندوستانی روایتی طبوں سے متعلق مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ذمہ داری حکیم اجمل خان انسٹی ٹیوٹ فارلٹریری اینڈ ہسٹاریکل ریسرچ سے وابستہ تحقیق کاروں کو سونپی۔ کونسل کے ذریعے اسٹینڈرڈ یونانی میڈیکل ٹرمینالوجی کی 2012 ء میں اشاعت، عالمی ادارہ صحت کے ذریعے ”ڈبلیو ایچ او انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ ٹرمینالوجیز آن یونانی میڈیسن کی 2022ء میں اشاعت، ”انٹرنیشنل کلاسیفیکیشن آف ڈزیزز – 11111-ICD]‘ کے ٹریڈیشنل میڈیسن چیپٹر ماڈیول -2 میں یونانی طب کی شمولیت اسی توسیع کا نتیجہ ہیں۔ مذکورہ بالا منصوبوں کی تکمیل میں اس ادارے نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ 

طب کے عربی عہد میں جو شہرہ آفاق محقق پیدا ہوئے ان میں محمد بن زکریا رازی کا مقام نہایت بلند ہے۔ معالجات اور مطب کے تعلق سے اس نے اپنی کتابوں میں جو مواد فراہم کیا ہے وہ طب کے عملی پہلو کے امتیازات و تفردات کا بہترین نمونہ ہے۔ اس کی کتابوں کے مطالعہ سے یہ ظاہر ہے کہ رازی علاج و معالجے کے دوران صرف پیش رو اطبا کے بیانات ہی پر اعتماد نہیں کرتا تھا بلکہ مریض کے احوال و کوائف پر خود اچھی طرح غور و فکر کرتا تھا اور علاج کے مثبت اور منفی نتائج کو قلم بند کرنے کا اہتمام کرتا تھا۔ یہی سبب ہے کہ اس کی مشہور زمانہ کتاب، الحاوی فی الطب کے صفحات مریضوں کے حالات و واقعات سے بھرے پڑے ہیں۔ معالجاتی سرمایہ میں رازی کی اسی خصوصیت کے پیش نظر کونسل نے اس کی کتابوں کو ترجیحی بنیاد پر شائع کرنے کا اہتمام کیا ہے

، الحاوى فى الطب ، كتاب المنصوری، کتاب الفاخر وغیرہ کے اردو تراجم کی طباعت کے پس پردہ یہی سوچ کارفرما رہی ہے۔ پیش نظر کتاب، طب الفقراء کے موضوع پر عربی زبان میں رازی کی ایک اہم کتاب دمن لا یحضرہ الطبیب کا اردو ترجمہ ہے۔ اردو ترجمے کے لیے مطبع دار الکتب العلمیہ، بیروت سے ۱۹۹۹ ء میں شائع شدہ نسخے کے ساتھ ساتھ کتاب خانہ مجلس شوری ملی، ایران کے خطی نسخے کو جو بڑی حد تک نقائص سے پاک ہمشمولات کے اعتبار سے زیادہ بہتر اور مکمل ہے، ترجمعے کے لیے بنیاد بنایا گیا۔ اس کتاب کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ اسے رازی جیسے ماہر فن نے ترتیب دیا ہے۔ رازی نے اس کتاب میں نہایت اختصار کے ساتھ کثیر الوقوع امراض میں مؤثر تدابیر، اغذیہ اور دواؤں کو اس انداز سے قلم بند کیا ہے کہ یونانی طب کے مبادی سے نا آشنا فرد بھی اس سے مستفیض ہو سکتا ہے۔ دواؤں کے انتخاب میں رازی نے سہل الحصول اور ارزاں ادویہ کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا ہے، بآسانی ترکیب پانے والے مرکبات کو خصوصی اہمیت دی ہے اور علاج بالتد بیر کے تحت تعلیق علق ، حجامہ، فصد اور حمام کو شامل کیا ہے۔

معالجہ خواص سے متعلق اس کی کتاب الطب الملوکی کے مطالعے کے بعد عامتہ الناس کے معالجے سے متعلق اس کی اس کتاب کے مطالعے سے رازی کی حذاقت اور طبی مضامین پر اس کی دسترس کا اندازہ ہوتا ہے۔ زیر نظر اردو ترجمے کی اشاعت کے ذریعے ماخذ کی ایک معروف کتاب تک عہد حاضر کے اطبا اور محققین کی رسائی آسان ہو جائے گی اور دوائی اقتصادیات (Pharmacoeconomics) کے پس منظر میں قلم بند کی گئی اس اولین کوشش سے یونانی دواؤں پر ایک نئی جہت سے تحقیق کے لیے عناوین منتخب کرنے میں سہولت ہوگی۔ 

کتاب کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر کونسل نے اپنے لٹریری ریسرچ پروگرام کے تحت اس کا اردو ترجمہ شائع کرنے کا منصوبہ بنایا جو پایہ تکمیل کے بعد کتاب کی صورت میں شائقین علم کی نذر ہے۔ 

امید ہے ہمیشہ کی طرح کونسل کے اس علمی کام کی پذیرائی ہوگی۔ 

(ڈاکٹر این ظہیر احمد ) ڈائرکٹر جنرل 

کتاب یہاں سے ھاصل کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme