طبی شہ پارے

0 comment 15 views

موتیوں میں تولنے کے قابل

Advertisements

سو فیصدی صدری مجرب نادر و نایاب اکسیری و طبی معیاری نسخہ جات کا بے مثال ذ خیره

آئیں کدھر ہیں آج قدروان کمال کے

 کاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے

طبی شہ پارے

استاذ مرحوم علامہ مفتی سلیم اللہ خان کے منتخبات دارالصحت سلطانیہ کے مشہور و مقبول ایجادات اکابرین فن اور ماہرین طب کے منفی اسرار

مرتبہ

زيدة الحکماء حکیم مولوی محمد یار خاں علوی مؤلف سلسله مجربات سلطانی و مدیر معین الاطباء

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔

طبی شہ پارے

مقدمه

جس طرح کوئی فن کار عام اس سے کہ وہ فنون لطیفہ کا شیدائی ہو۔ یا حرفت و صنعت عامہ کا ہنر مند اپنے فن کے ضروری اور مخصوص آلات کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتا ۔ اس طرح ایک طبیب یا معالج بھی چاہیے۔ وہ طبی مسائل و معلومات کا زبردست عالم اور فن تشخیص کا ماہر ہی کیوں نہ ہومنتخت اور معمول مجربات کے بغیر اپنے فنی کمال کا اظہار نہیں کر سکتا ۔

سنگتراش مصور مغنی شاعر، معمار – نقاش اور بڑھئی غرض ہرفن اور ہر صنعت کے فن کار کے لئے اس کے فنی آلات کی ضرورت واضح ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی ایک ماہر طب کے لئے مجربات کی ضرورت روشن بلکہ اگر آپ غور و فکر سے کام لیں تو یہ حقیقت آپ پر آشکارا ہو جائیگی کہ باقی کے تمام ہنر پیشہ حضرات کے مقابلہ میں طبیب اپنے آلات و وسائل (مجربات کا زیادہ محتاج ہے ان کا معمول قطعاً ایک بے جان چیز ہوتی ہے جس  پر وہ اپنی تخلیقی اور فن کارانہ صلاحیتیں صرف کرنے کے بعد اسے ایک گونہ زندگی بخش دیتے ہیں اگر کسی وجہ سے ان کی پہلی تخلیق کمزور یا ناقص رہ جائے تو اس کا ضیاع یا نقصان بآسانی گورا کر لیا جا سکتا ہے اور وہ اس سے بہتر معمول پر اپنی تو جہات صرف کر سکتے ہیں۔ ع

نقاشی نقش ثانی بہتر کشد ز اول

لیکن یہ معاملہ طبیب کے میدان عمل میں کسی طرح جائزہ متصور نہیں ہو سکتا یہاں معمول بیجان نہیں۔ بلکہ ایک ذی روح اور صاحب عقل و احساس زندہ ہستی ہے جو دوسرے فن کاروں کے معمول سے اس لحاظ سے بھی مختلف ہے کہ یہاں تقریبا ہر ایک معمول اپنے احساس شعور کیفیت مزاج . عادات و اطوار اور اندازہ و افتاد و غیرہ کے اعتبار سے متفاوت ہوتا ہے دوسرے تمام فن کاروں کو ہمیشہ ایک ہی معمول سے سابقہ پر لاتا ہے جو بے جان اور بے احساس ہونے کے علاوہ اپنی طبعی ماہیت اور کیفیت کے لحاظ سے ایک ہی نوعیت رکھتا ہے اور اسی لئے اس سے عہدہ برآ ہونا چنداں دشوار نہیں ہوتا ۔ لیکن یہاں صورت حالات بالکل بر عکس ہے ۔ 1

فن کارانہ عملیات کی اس باریکی اور نزاکت پر غور کرنے والے برهای آسانی سے اس حقیقت نفس الامری کو سمجھ سکیں گے کہ مصور و سنگ  تراش مغنی و معمار و غیره فن کاروں کو اپنے اپنے فن کے آلات کی عمدگی ۔ نفاست قوت کار اور پختگی وغیرہ کی جتنی ضرورت ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ ایک طبیب کو اپنے آلات فن (مجربات کی عمدگی قوت و اثر اور نفاست لطافت وغیرہ کی حاجت ہوتی ہے ۔

محہ بات کی ضرورت و احتیاج کا یہ تقاضا ہر دور اور ہر زمانہ کی ہر ایک طب میں محسوس کیا جاتا رہا ہے یونان کے فاضل اطبا کے ذخیرہ مجربات،

کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme