بیاض ماہر

0 comment 72 views
بیاض ماہر
بیاض ماہر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد لله الذي خلق لكل الله وداع والصلواة والسلام على رسوله محمد و على آله واصحابه الذين هم خير الحكماء .

Advertisements

بیاض ماہر

علم طب ایک ایسا نا پیدا کنار سمند ر ہے جس میں مجھ جیسے لاکھوں ہیچر ان غوطے کھاتے رہے اور در مقصود ہاتھ نہ لگا۔ اسی دریائے بے پایاں کے چند قطروں سے جو کچھ قد مانے سیرابی حاصل کی وہ دنیا کیلئے آپ حیات سے کم نہیں۔ اسی دریا کے سنگریزے جو اہرات سے بھی کئی درجہ بیش قیمت ثابت ہوئی اس پر ضیا جتنے کی روان نے علم الابدان کو علم الادیان کے ہم پلہ بنا دیا کسی نے اس دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کی مگر سیراب نہ سکا ۔ بلکہ مستسقی کی طرح العطش با العطش !! پکارتا ہی رہا۔ بعض حضرات طیور کی طرح ایک دو کی قطروں سے سیراب ہو کر اس دار فانی سے اڑ گئے ۔ دار ۔ روں سے سیراب ہو کر دار فانی سے ۔ العرض بعد جس محقق نے غواصی کی وہ تشنہ اب مریضوں کی سیرانی کیلئےکافی سرمایہ راحت چھوڑ گیا

بہت زیادہ افسوس کے قابل وہ ہستیاں تھیں جنہوںنے بہت کچھ ہاتھ پر مارے ، ڈوپلے ، ابھرے ، مگر اپنے مجربات کی دو سطریں بھی اپنی خنت کی وجہ سے معرض تحریر میں نہ لا سکے ۔ جو ہم پسماندگان کیلئے ایک کار آمد وصیت ثابت ہوتیں ۔

خداوندا ! نورانی کر ان کی قبروں کو ما ازلی ابدی سکون بخش اُن کی روحوں کو جنہوں نے اپنے ہم جنسوں کی نفع رسانی کو اپنا ایمان تصور کیا اپنے مفید اور کار آمد تجربوں سے خلق اللہ کا فائدہ پہونچایا، اور اپنے بعد ، آنے والی نسلوں کیلئے بے بہا تحریری ذخیرے چھوڑے ، جو ہمارے لئے ، آج تک

نور ہدایت ہیں۔

علم طب کے نقاش اپنے اپنے دور میں اپنے تجربات کے نقوش سے جو کچھ گل کاریاں کرگئےہیں وہ دنیا کیلئے سامان راحت ہیں۔ سارک ہیں وہ فرشتہ خصلت انسان جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کی نفع رسانی کیلئے اپنے بیش بہا مجربات کے نقوش کاغذ کے سپرد کر گئے ۔

دنیا کی چکی کے تیز رفتار پاتوں نے اربعہ عناصر کے مجسموں کو پیکر خاک میں ملا دیا، مگر ان کے زرین کار نامے اب بھی صفحہ مہتی پر نمایاں جگہ روشن اور ستور نظر آتے ہیں۔ اسی نورانی قندیل کی روشنی کے مہارے معالج مرض کے دہشتناک اور مچھر خطر صحرا میں آسانی سے معالجہ کی منازل طے کر لیتےہیں آخری دورہ بیدار خاپائے ابا کی محمود علی خان ماہر الغرض

اکبر آبادی تم دہلوی اپنے تجارب کو جوآج تک کار آمد اور مفید شکل سے مشکل مراض کے دفعیہ میں ثابت ہوئے ہیں ۔ تعلق اللہ کے فائدہ کیلئے بلا کم و کاست اس ناچیز بیاض میں پیش کر کے سعادت دارین حاصل کرتا ہے ۔

میرے اہل من اور بعض نکتہ سنج اصحاب کو اس امر کا بخوبی انداز : ہے کہ ایک ایک مجرب نسخہ

کس وقت محنت ، اور جانگاہی سے دستیاب

ہوتا ہے۔ میرا خدا، میرا دل ، اور بعض میرے بے تکلف احبا اس بات کے شاہد ہیں کہ فقیر نے بھی بعض خاص خاص امراض کے نسخے بڑی جانکاہی سے حاصل کئے ہیں جو مفاد خلائق کیلئے پیش کش ہیں ۔

کیونکہ

نوشته بمند سپاه بر سپید

نویسنده را نیست فردا امید

شافی مطلق ، قادر برق ، اپنے حبیب پاک کے تصدق سے اس بیاض کے نسخوں میں شفاء گلی کی طاقت عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین یا ارحم الراحمین . خاکسار کی ایک ادنے خواہش یہ ہے کہ اس بیاض کے نسخوں سے فائدہ اٹھانے والا میرے لئے دعائے مغفرت ضرور کرے۔ وما توفیقی الا باللہ ۔

خادم الاطبا

اختر محمود – ماہر ۔

اكبر آبادي

کتاب یہاں سے حاصل کریں

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme