+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

پاگل شناسی

پاگل شناسی

پاگل شناسی
پاگل شناسی

پاگل شناسی
اس وقت کے حالات کی عکاس تحریر۔ گرد پیش میں رونما ہونے والے واقعات کوئی نئے نہیں ہوتے صرف زاویہ نگاہ کا فرق ہوتا ہے۔لوگ بدل جاتے ہیں حالات ایک جیسے رہتے ہیں۔اس تحریر کو ایک بار پڑھ لیں ملکی مسائل کا حل مل جائے گا۔

حکیم قاری محمد یونس شاہد میو

اس وقت کے حالات کی عکاسی

موجودہ صورتِ حال میں یہ تحریر سو فیصد درست ثابت ہو رہی ہےپاگل خانے نہیں جا سکتے تو تحریر ضرور پڑھیے گا مزہ آئے گا ان دنوں میرا زیادہ وقت پاگل خانے میں گزرتا تھا‘ لاہور میں پاگلوں کے دو بڑے ڈاکٹر میرے دوست تھے‘ میں جب بھی فارغ ہوتا تھا میں ان کے پاس چلا جاتا تھا اور وہ بڑے بڑے شاندار پاگلوں کے ساتھ میری ملاقات کرواتے تھے‘
(1)
ڈاکٹر رشید چودھری ایلیٹ فیملیز اور پڑھے لکھے پاگلوں کے ڈاکٹر تھے‘ ان کے پاس آکسفورڈ‘ کیمبرج اور ہارورڈ یونیورسٹی کے کوالیفائیڈ پاگل آتے تھے‘
میں ایک دن ان کے دفتر گیا تو وہاں ایک نہایت پڑھا لکھا اوررئیس پاگل بیٹھا تھا‘
پاگل نے قیمتی اطالوی سوٹ پہن رکھا تھا‘
مہنگی خوشبو لگا رکھی تھی اور انگلیوں میں کیوبا کا سگاردبا رکھا تھا‘
کمرے سے سگار کی بھینی بھینی خوشبو آ رہی تھی
اور پڑھا لکھا پاگل نہایت انہماک کے ساتھ ڈاکٹرصاحب کو پنجابی‘ اردو اور انگریزی تین زبانوں میں ماں بہن کی گالیاں دے رہا تھا ‘
ڈاکٹر صاحب بڑے خشوع و خضوع کے ساتھ گالیاں سن رہے تھے‘
جب پاگل تھک گیا تو ڈاکٹر صاحب نے اشارہ کیا اور عملہ پاگل کو کرسی سمیت اٹھا کر لے گیا‘
میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا ”سر آپ کو یہ غلیظ گالیاں سن کر غصہ کیوں نہیں آ رہا تھا“ ؟
ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا
”کیونکہ میں جانتا ہوں یہ پاگل ہے اور اگر آپ کو پاگلوں کی بات پر غصہ آ جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے
آپ ان سے بڑے پاگل ہیں“ ۔
میں نے اس دن یہ بات پلے باندھ لی‘
ہم اگر نارمل ہیں تو پھر ہمیں پاگلوں کی باتوں پر جذباتی نہیں ہونا چاہیے
‘ ہمیں پاگلوں کی گالیاں بھی اطمینان سے سن لینی چاہئیں
چنانچہ میں جب بھی کسی مشکل صورت حال کا شکار ہوتا ہوں
‘ مجھے جب کوئی پاگل ٹکر جاتا ہے تو مجھے ڈاکٹر رشید چودھری یاد آ جاتے ہیں‘
میں پاگل سے معافی مانگتا ہوں
‘ اپنا جرم‘ گناہ اور غلطی تسلیم کرتا ہوں اور آگے چل پڑتا ہوں‘
میں پاگل کے ساتھ ڈائیلاگ یا آرگومنٹ کی غلطی نہیں کرتا‘
میں جس دن یہ غلطی کر بیٹھوں میں اس دن نیند کی گولی کے بغیر سو نہیں پاتا‘
(2)
دوسرے ڈاکٹرصاحب غریب پاگلوں کے معالج تھے‘
وہ لاہور کے سرکاری پاگل خانے میں کام کرتے تھے‘
میں ہفتے میں دو دن گپ شپ کےلئے ان کے پاس چلا جاتا تھا‘
ان کےپاس بڑے بڑے معرکۃ الآراءپاگل ہوتے تھے‘

پیاز سستے نہ ہوئے تو قیامت لے آئونگا

مثلاً مجھے ایک دن وہاں ایک ایسا پاگل ملا جس کا خیال تھا وہ (نعوذ باللہ) خدا ہے۔
اور اس نے قیامت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے‘
وہ اس وقت تک بات نہیں کرتا تھا جب تک مخاطب اسے ”باری تعالیٰ“ نہیں کہتا تھا‘
میں نے ایک دن اس سے قیامت لانے کی وجہ پوچھ لی‘
اس نے غصے سے میری طرف دیکھا اور چلا کر بولا ”وہ دنیا جس میں پیاز اسی روپے کلو ہو جائیں کیا اسے تباہ نہیں ہو جانا چاہیے“؟
میں نے فوراً اثبات میں سر ہلا دیا‘
وہ خوش ہو گیا اور بولا ”مجھے دس برسوں میں صرف تم ایک عقل مند آدمی ملے ہو
ورنہ اس ملک میں ہر شخص پاگل‘ ہر شخص نالائق ہے“
اس کا فرمان تھا ”تم مجھے ملتے رہا کرو‘ میں تمہیں بہت جلد اپنا ڈپٹی لگا دوں گا“
میں نے سینے پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کر لیا ۔
لیکن اس کا کہنا تھا ”میں جب بھی آؤں میں اس کےلئے گولڈ لیف سگریٹ کی دو ڈبیاں لے کر آؤں“۔
میں نے یہ وعدہ بھی کر لیا اور میں اس وقت تک اسے سگریٹ فراہم کرتا رہا ۔
جب تک پیاز سستے نہیں ہوئے اور اس نے قیامت برپا کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیا‘

کوہ طور پر جا پہنچا۔

مجھے اس پاگل خانے میں میری وہاں بنی اسرائیل کے ایک ایسے ”عالم“ کے ساتھ ملاقات بھی ہوئی۔
جو حضرت موسیٰ ؑکے ساتھ مصر سے فلسطین ”تشریف“ لایا تھا‘
وہ بحر احمر کی تقسیم کا آنکھوں دیکھا واقعہ بھی بیان کرتا تھا
اور یہ بھی کہتا تھا میں خود حضرت موسیٰ ؑکو کوہ طور تک چھوڑ کر آتا تھا‘
وہ دعویٰ کرتا تھا ہمیں بعض اوقات اس کی باتوں پر یقین آنے لگتا تھا‘
بس وہ ایک چیز سے پکڑا جاتا تھا‘
وہ ہمیشہ کہتا تھا‘ میں حضرت موسیٰ ؑ کو سائیکل پر بٹھا کر کوہ طور پہنچاتا تھا ‘
اگر اس دوران بدقسمتی سے کسی کے منہ سے یہ نکل جاتا ”جناب سائیکل تو اس وقت تھی ہی نہیں“
اور بس اس کے بعد ہو‘ ہو‘ ہو‘ وہ سائیکل کی ایسی زبردست تاریخ بیان کرتا تھا کہ اللہ دے اور بندہ لے‘
اس کا دعویٰ تھا سائیکل ایجاد نہیں ہوئی تھی‘ یہ اللہ تعالیٰ نے نازل کی تھی‘
وہ سائیکل کے نزول کا ایسا روح پرور واقعہ بیان کرتا تھا کہ توبہ توبہ۔

چنیوٹیوں سے گردے کی پتھری کا علاج

میری وہاں ایک ایسے حاذق طبیب سے بھی ملا
جس کا دعویٰ تھا وہ چیونٹیوں کے ذریعے گردے کی پتھری نکال سکتا ہے
‘ میں نے پوچھا ”کیسے“؟ وہ بولا ”گردے کی پتھری میٹھی ہوتی ہے‘
آپ مریض کو آدھی چھٹانک زندہ چیونٹیاں کھلا دیں‘
یہ چیونٹیاں گردے میں پہنچ کر پتھری توڑ دیں گی“
اس کا دعویٰ تھا یہ علاج کیونکہ مفت ہے
چنانچہ یہودی فارما سوٹیکل کمپنیوں نے حکومت کے ساتھ مل کر اسے پاگل خانے میں بند کرا دیا ہے‘
یہ جس دن باہر آ گیا یہ پوری میڈیکل سائنس بدل کر رکھ دے گا‘

ملکی معاشی ابتری کا حل

مجھے وہاں بے شمار سیاستدان بھی ملے‘
وہ سب قوم کی نبض کو بھی سمجھتے تھے
اور ان کے پاس ہر ملکی مسئلے کا حل بھی تھا‘
مثلاً ایک ”لیڈر“ کا دعویٰ تھا وہ ایک مہینے میں بے روزگاری کا مسئلہ جڑ سے ختم کر دے گا‘
میں نے پوچھا ”کیسے“ ؟
وہ بولا ”حکومت اٹھارہ سال سے اوپر ملک کی ساری آبادی بھرتی کر لے
‘ بے روزگاری ختم ہو جائے گی“
میں نے پوچھا ”لیکن تنخواہوں کےلئے پیسے کہاں سے آئیں گے“؟
اس نے اس کا ایک ایسا شاندار حل بتایا کہ میں فرش پر لیٹ گیا‘
اس کا کہنا تھا‘ آپ سعودی عرب کو اپنے گلیشیئر بیچ دیں‘
سعودی عرب ٹھنڈا ہو جائے گا‘
عمرے کا سیزن بڑا ہو جائے گا‘
آپ ان سے عمرے کی رائلٹی لیں اور لوگوں کو تنخواہیں دیتے رہیں‘
وہاں موجود ایک سائنس دان کے پاس لوڈ شیڈنگ کا حل بھی موجود تھا‘

لوڈ شیٹنگ کا حل

اس کا کہنا تھا حکومت دس کروڑ چھوٹی چھوٹی ٹربائنیں بنائے‘
ان کے آگے آوارہ کتے جوت دے‘
یہ کتے روزانہ دس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کر دیں گے یوں بجلی کا مسئلہ حل ہو جائے گا‘
میں نے پوچھا ”لیکن جناب کتوں کےلئے خوراک کہاں سے آئے گی“؟۔
مسکرا کر بولا ”جو کتا بجلی پیدا کرنے کے عمل کے دوران مر جائے وہ کاٹ کر دوسرے کتوں کو کھلا دیا جائے“۔
میں دو سال لاہور کے ان دونوں پاگل خانوں میں جاتا رہا‘
وہ میری زندگی کے دلچسپ ترین سال تھے کیونکہ میں نے ان دو سالوں میں سیکھا‘

پاگل کی 6 خوبیاں

دنیا کے ہر پاگل میں چھ خوبیاں ہوتی ہیں‘
پاگل بے تحاشہ بولتا ہے‘ یہ بولے گا اور پھر بولتا چلا جائے گا‘ یہ کبھی آپ کی باری نہیں آنے دے گا‘
دو‘ یہ غیر فطری حد تک سنجیدہ ہو گا‘ آپ کبھی کسی پاگل کو ہنستا ہوا نہیں دیکھیں گے‘
وہ قہقہہ بھی لگائے گا تو آپ کو اس کی آنکھوں میں سنجیدگی نظر آئے گی‘
تین‘ دنیا کے 90 فیصد پاگلوں کے پاس بے تحاشہ مذہبی اور روحانی معلومات ہوتی ہیں‘
یہ آپ کو اپنی معلومات سے حیران کر دیں گے
‘ چار‘ آپ جتنے بڑے پاگل ہوتے ہیں‘ آپ کے لہجے میں اتنا ہی زیادہ یقین ہوتا ہے‘
آپ کسی پاگل سے مل لیں آپ کو اس کا یقین حیران کر دے گا‘
وہ قسم کھا جائے گا سورج مغرب سے نکلتا ہے اور یہودیوں نے دنیا کو گمراہ کرنے کےلئے مغرب کا نام مشرق رکھ دیا تھا‘
پانچ‘ دنیا کا ہر پاگل دن میں خواب دیکھتا ہے اور یہ اس خواب کو حقیقت سمجھتا رہتا ہے
اور چھ‘ دنیا کا ہر پاگل بحث کا استاد ہوتا ہے‘ آپ اسے بحث میں نہیں ہرا سکتے
لہٰذا آپ کے پاس اس کی بات ماننے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا‘
آپ کو اگر میری آبزرویشن پر یقین نہ آئے
تو آپ کسی پاگل خانے کو وزٹ کر لیں‘
آپ میری”پاگل شناسی“ کے قائل ہو جائیں گے
اور اگر آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو آپ اپنے دائیں بائیں دیکھ لیں‘
آپ کو پاگل خانے جانے کی ضرورت نہیں رہے گی‘
یہ پورا ملک پاگل خانہ بن چکا ہے
‘آپ کو ایک سرے سے دوسرے سرے تک کروڑوں عالم‘ سائنس دان‘ سیاستدان‘ دانشور‘ طبیب اور پیر مل جائیں گے‘
آپ کو ان سب میں یہ چھ کی چھ خوبیاں بھی مل جائیں گی ۔
منقول

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm