نھائوڑ ا۔میو قوم کو حمام۔
Nahaur – Bath for the Mew people.
یا بات اےے صرف بڑا بوھا ای سمجھ سجھ سکاہاں ۔نئی پود یا بارہ میں کچھ نہ جانےہے
میو قوم کو شاید ہی کوئی گھر ہوئے جا میں نھائوڑو موجود نہ ہوئے۔دھیر دھیرئیں مونی جب آگ سلگاوے ہے تو سب سو پہلے بھائوڑا میں پانی بھرکے چولہا پت دھردیوے ہی۔جاڑان میں نھائوڑ، جہاں گرم حمام کو کام دیوے ہو۔ہون بھارنڈا دھون کے مارے بالک چھوٹان کا منہ دھون کے مارے۔اگر نہانو دھونو پڑجاوے ہوتو نھائوڑو بہترین مدد گار ہو۔
میونی اپنا چولہا میں آنچ نہ بجھن دیوے ہی ۔کیونکہ بوڑھا بڑا حقہ کی چلم بھرے ہا۔دوسرو کا چولہاکے نہائوڑو دھرو رہوے ہو۔،ای گرم پانی گھرن میں مختلف مقاصد کے اور ضرورتن کے مارے استعمال میں لایو جاوے ہو۔
یائے بھی پڑھو
مٹی کے برتنوں کے بے شمار فوائد طب نبوی ﷺ کی روشنی میں
آج کال جیسی ٹھنڈ پڑری ہے۔سیت کو موسم ہے،نہائوڑا یا وجہ سو یاد نہ آوے ہے کہ حمام ہیٹر۔دیگر برقی اور گیسی آلات کی دستیابی نے بھلا دئیو ہے نہیں تو نہائوڑو کہں بھولو جاسکے ہو۔شادی شدہ لوگن کے
مارے تو نہائوڑو بہت بڑ سہارو ہو۔
ہندریٹی بیربانی اُ و سمجھی جاوے ہی جا کا چولہا میں آنچ گُمی رہوے ہی۔ماچس کہاں دھری ہی۔آگ مانگ کے لاوے ہا۔اور پھونک مار کے آغ جلاوے ہا۔محلہ اور اُوڑ پاس کا گھرن سو آگ مانگنو عیب کی بات نہ ہی۔۔