میو قوم کو شکریہ۔میو قوم کا ہیرو، کی منہ دکھائی

0 comment 58 views

میو قوم کو شکریہ۔میو قوم کا ہیرو، کی منہ دکھائی۔کی کامیاب تقریب
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم کا باصلاحیت و بہترین لوگ اپنا اپنا انداز سو خدمت میں مصروف عمل ہاں۔میدان الگ الگ۔سوچ نرالی شعبہ جات کی تقسیم اپنی ۔لیکن کاز و مشن میو قوم کی خدمت ہے۔ ہم نے جیسے جیسے لوگن سو ملاقات کری ۔ان کی زندگی کا بارہ میں اور ان کا بیتا ہویا لمحات پے بات چیت کری۔ایک جوان بلکہ بچہ سو لیکے ایک مرتاض بوڑھا تک سبن میں ایک چنگاری دیکھی کہ میو قوم کے مارے کام ہونو چاہے۔عربی کو

Advertisements

ایک شعر ہے
عبارتنا شتی و حسنک واحد۔
یعنی تیرو حسن تو ایک ہی ہے لیکن تعریف کرن والان کا الفاظ الگ الگ ہاں۔
گزشتہ کل سعد ورچوئل سکلز پاکستان کو چوتھو یوم تاسیس ہو جا میں :میو قوم کا ہیروز:کی پہلی جلد کی منہ دکھائی کری گئی،شاندار

پروگرام رہو۔
ہم نے چالیس و پچاس لوگ منتخب کراہاجن کو دعوت دی گئی ہی لیکن افراد کی شکرت توقع سو کہیں زیادہ رہی ۔ بات مجمع اکھٹو کرنو نہ ہو۔بنیادی طورپے قوم تک منتخب اور اہل بصیرت لوگن سو مشاورت ہی۔ایک با مقصد اجتماع ہو۔بھیڑ بھاڑ یا ہلہ غلہ کتنو بھی ہوجائےاگر کچھ حاصل نہ ہوسکے توسوائے وقت کا ضیاع کے کچھ نہ ملے ہے۔ہم نے بہت بڑا بڑا پروگرام بھی دیکھا لیکن میو قوم کو کچھ نہ ملو۔البتہ چند تصاویر

میڈیا کی زینت ضرور بنی
پروگرام کو شروع ہوکے بروقت ختم ہوجانو میو قوم کی روایات میں خوش گوار اضافہ ہو۔ایک بجے سولیکے چار بجے تک کو وقت ہو۔ٹھیک چار بجے علامہ محمد احمد قادری میو نے اختتامی دعا کے مارے ہاٹھ اٹھا دیا ہا۔جب کہ بہت سی معزز شخصیات اور بڑا بڑا نامن کی اطلاع ہی کہ اب پہنچا کہ اب پہنچا۔لیکن قوم سو کرو گئیو وعدہ بہر حال شخصیات پے مقدم رہو۔اور پرو گرام بروقت پورو ہویو۔الحمد اللہ۔
میو قوم کا ہیرو۔ایک تحریک ہے۔تحریک میں بھاری بھرم شخصیات کی جگہ ہلکا پھلکا متحرک با مقصد جوان کہ جن میں کچھ کر گزرن کو جذبہ ہوئے۔شامل ہویا۔تیلی تو ایک ہی کافی ہے اگر بروقت کام لے لئیو جائے۔ یامارے سعد ورچوئل سکلز پاکستان کا یا پروگرام میں۔
سہراب سکندر میو۔حاجی نور محمد میو۔علامہ محمد احمد قادری۔بابا ذادہ اسحق میو۔طاہر نمبردار،چوہدری آفتاب اختر میو،اور رائو غلام محمد میو اسلام کی نمائیندگی کے مارے ان کو سپوت رائو نعمان مقبول۔ڈی جی ہوم ڈیپارٹمنٹ ۔ جیسا جہاندیدہ و تجربہ کار لوگن نے حاضر ہوکے میو قوم سو محبت کو اظہار کرو ۔وائی جگہ نئی پود اور نیا خون اور میو قوم کی خواتین نے شامل ہوکے تکمیل کی صورت پیدا کردی۔
عاصد میو ۔عمران بلا۔شکر اللہ میو۔فیاض پانڈوکی اور ان کی ٹیم۔ اور حافظ زوہیب۔فارق جان۔عبدالوحید ایسا میڈیا پرسن۔یاکے علاوہ میو تحریک و تنظیمات میں علماء کی نمائیندگی۔حافظ خبیب اکرم میو۔قاری محمد اکرم میو۔اور صوفی عرفان انجم میو کی شرکت۔حمید راز۔لیاقت لاہوری جیسا فکر رساں شاعر۔ریاض نور میو جیسا میو قوم کا پیامبر وسنگر۔میواتی بیٹھک اور اشفاق چشتی جیسا پرنٹ میڈیا کا نمائیندہ۔ممتاز شفیق۔جیسا میو اتحاد کا نمائیندہ۔ میڈم نسیم اقبال جیسی جدید تعلیم یافتہ۔عندلیب،سنیلہ جیسی میو قوم کی باصلاحیت لکھاری میجرناصر میو رائو کلیم جیسا جہاندیدہ لوگ ایک بہترین گلدستہ ثابت ہوئیا۔غرض کہ ایک انتخاب لاجواب ہو ۔میو قوم کی کریم ہی۔جب ایک چھت کے نیچے اکھٹا ہویا تو محسوس ہوئیو کہ میو قوم ترقی اور اپنا مافی الضمیر کی آواز دنیا تک پہنچانا کے مارے آمادہ ہوچکی ہے۔
ابلا غ کا ذرائع۔قلم۔شاعری۔نثر۔سوشل میڈیا۔پرنٹ میڈیا۔سب ہی کچھ تو ہو۔
تلاوت سو پروگرام شروع ہوئیو ۔نعمت شریف ہوئی۔ایک ایک دو دو منٹ میں مہمانن نے اپنی بات دھری ۔ وقت کی ایسی منیجمنٹ کم از کم میو قوم کا پروگرامن میں دیکھن کو کم ای ملے ہے۔ بات تو بہت ہاں لیکن ایک بات سب سو اہم ہے میو قوم کو خدمت کو جذبہ اور کچھ کرنا کی لگن کوٹ کوٹ کے بھری ہوئی ہے۔یائی جذبہ کو میرو سلام ہے۔پروگرام کی رپورٹ بعد میں لکھونگو۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme