
طبی جواہرات یعنی بیاض سائیں بخش
طبی جواہر ت یعنی بیاض سائیں بخش
یہ ایسا مجموعہ مجربات ہے جسے مصنف نے بہت سے اطباء سے مستعا ر لیا اورمعالجین نے اپنے مجربات اور منتخب نسخہ جات کو شئیر کیا۔مصنف کا انداز بیان بھی یہی کہ یہ نسخہ بہت مجرب ہے فلاں صاحب سے فلاں وقت بڑی منت سماجت اور لجاجت سرف کثیر کے نتیجہ میں حاصل کیا۔اب قارئین کے لئے یہاں درج کیا جاتا ہے۔

اس سے کس قدر استفادہ کیا جاتا ہے یہ میدان طب میں اطباء ہی بتاسکیں گے۔البتہ کچھ نسخے طبی کسوٹی پر پوری اترتے ہیں ا،ان کے اجزائے ترکیبی۔اور ترکیب ساخت۔اور استعمال کے فوائد دیکھ کر کوئی بھی طبیب ان سے استفادہ کرسکتا ہے۔اور ان جواہرات سے مستفید ہوسکتا ہے۔دیگر کتب کی طرح اس میں حشود و زوائد موجود ہیں لیکن مجموعی طورپر اچھی کتاب ہے(حکیم المیوات)