پاکستان میو اتحادپنجاب (پنجاب رابطہ کمیٹی )کو اجلاس

0 comment 70 views
پاکستان میو اتحادپنجاب (پنجاب رابطہ کمیٹی )کو اجلاس
پاکستان میو اتحادپنجاب (پنجاب رابطہ کمیٹی )کو اجلاس

پاکستان میو اتحادپنجاب (پنجاب رابطہ کمیٹی )کو اجلاس
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم کا سٹیٹا لوگ جانا ہاں کہ پاکستان میو اتحاد میدان عمل میں دوبارہ سو سرگرم عمل ہوچکی ہے۔حاجی افضل خاں میو چئیرمین پاکستان میو اتحاد کا دورہ پنجاب کا اثرات آنا شروع ہوچکاہاں۔پنجاب کاپرانا ساتھی پھر جوش و جذبہ سو پاکستان میو اتحاد کا پلیٹ فارم پے جُڑنا شروع ہوگیا ہاں۔گوکہ اجمل خاں مرحوم کو خلا ء رہے گو لیکن دستور دنیا ہے جو آئیو ہے وائے جانو بھی ہے۔البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ پاکستان میں اتحاد کو نام اب بھی ادب و احترام کے ساتھ لئیو جاوے

Advertisements

ہے۔
پہلو اجلاس چوہدری آفتاب اختر میو کا ڈیڑہ کماہاں گائوں میں ہوئیو۔میزبان نے دل کھول کے اپنو حق ادا کرو۔دوسرو اجلاس ہئیر گائوں میں حاجی افضل چئیر پاکستان میو اتحاد کی موجودگی میں ممتاز شفیق کا ڈیرہ پے ہوئیو۔ان دونوں اجلاسن میں شرکت کو موقع ملو۔کل تیسرو اجلاس سنٹرل پارک لاہور میوں ہوئیو۔


اجلاس میں شرکت کو موقع ملو۔ان اجلاسن میں کہا ہویو میو قوم کے سامنے لکھ کے بتارو ہوں۔ جب

کہ پہلا دو اجلاسن کا بارہ مین پہلے لکھ چکو ہوں
جمعرات کو غالبا پاکستان میو اتحاد کا وٹس ایپ گروپ میں سنٹرل پارک لاہور میں اجلاس کی کال دی گئی اجلاس کو وقت دن گیارہ بجے ہو۔میں گیارہ بج کے چار منٹ پے کرسی پے جابیٹھو تین منٹ نیچے پوچھن بتان مین لگ گیا۔موسو پہلے ماسٹر جمال جاہمن والو ۔ اور ممتاز شفیق صاحب تشریف لاچکا ہا۔۔پھر ہم سبن نے مل کے آن والان کی باٹ دیکھی۔ لوگ ایک بجے تک آتا رہایعنی شرکاء نے ایسا عذر سامنے لادھرا ایسے لگے ہو کہ وے عذر زیادہ اہم اور اجلاس ثانوی حیثیت راکھے ہو۔اگر کوئی قوم یا جماعت وقت کو لحاظ نہ کرے تو وقت بھی واکو لحاظ نہ کرے ہے۔

شرکاء میں18 لوگ شامل ہا۔جن کا نام یہ ہاں
نور محمد میو رائیونڈ۔ممتاز شفیق میو جاہمن۔پرویز اقبال میو لیل گائوں۔ماسٹر خورشید پتوکی۔انجینئر محمد امین قصور۔کرنل محمد علی لاہور۔محمد عادل دہنگل۔واجد علی بدوکی۔محمد اعظم سنٹرل پارک،آس محمد میو کماہاں۔امجد شریف میو لیل گائوں۔عدنان رحیم(پروگرام کو میزبان)ماسٹر جمال جاہمن۔حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو کاہنہ۔چئیرمین انیس نتھی

شہزادہ گائوں۔شہاب الدین میو ۔میو محلہ جنر ل ہسپتال لاہور۔
اجلاس کی کارروائی تلاوت قران کریم سو ہوئی ۔تلاوت حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو نے کری۔پھر تمام شرکاء نے باری باری اپنا اپنا خیالات کو اظہار کرو۔
سب سو اہم بات ای ہوئی کہ ممتاز شفیق کنوینیر بنا دئیو جائے یاکی ماتحتی میں پورو پنجاب کام کرے۔یا اجلاس سو ایک حاضری اجلاس کہہ سکاہاں۔کوئی خاص فیصلہ نہ ہویا۔صرف روابط اور نیا لوگ تلاش کرن کو ٹاسک دئیو گیو۔شرکاء اجلاس نے جو آراء دی یا تو ماضی سو متعلق ہی۔یا مستقبل سو۔حال کی بات کم ہوئی ہی۔ایک کام کی بات کا مہیں توجہ کری گئی کہ میو قوم کا نوجوانن نے کیسے قوم دھارا میں لائیو جائے۔میو قوم کی نئی پود کیسے مائل کری جائے؟محسوس ای ہوئیو کہ ابھی نوجوان نسل کے مارے سوائے جذبات اور قومیت کا نعرہ کے کوئی خاص چیز موجود نہ ہے۔
اللہ کرے ان کا منشور دستور میں کوئی نوجوانن کے مارے بھی شق شامل کرلی جائے۔
عدنان رحیم میو کا دفتر سینٹرل پارک لاہور کی چھت پے ای اجلاس ہوئیو ۔ میزبان نے شرکاء کو استقبال کو پھول نچھاور کرکے کرو۔تواضع کوبہترین انتظام کرو ۔بعد میں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ کا بارہ میں کہو گئیو کہ جلد جاری کر دیو جائے گو إنشاءاللّہ۔

میو قوم یکجہتی کونسل کو اجلاس۔

طاہر خان نمبردار نے میرے مارے لکھو ہے
حکیم صاحب! قلم ترو کمال دکھا رو ہے،
لفظ لفظ میں قوم کا حال بتا رو ہے۔
تو لکھتا رہ، یو تاریکی مٹ جاوے گی،
بدلے گو میوات، ہوا بھی بدل جاوے گی۔
مایوس مت ہو یو امید کو دیو جلتو راکھ
بزرگ یائیے کہتا آیا تو بھی جاری راکھ
اندھیرو کتنو ہی گھنو ہو، واسو کیسو ڈرنو
سو میں دس فیصد بھی اگر سدھر گا میو،
دو کروڑ میں بیس لاکھ وے بھی بن جاواں میو
بیس لاکھ بدل جاوے اگر سوچ کارنگ،
پوری قوم میں پھر جاگے گی نئی امنگ

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme