میو قوم کی جدو جہد لیکن پلاننگ کو فقدان۔

0 comment 111 views

میو قوم کی جدو جہد لیکن پلاننگ کو فقدان۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم کی جتنی ہِل جُل یا وقت ہوری ہے قابل توجہ ہے۔ جو جا شعبہ میں ہے ہاتھ پائوں مار رو ہے۔اگر یہی کام تنظیمن میں بھی ہوجائے تو ہم آگے بڑھ سکاہاں ۔ چارو گھاں کو سوشل میڈیا بھرو پڑو ہے ۔ہرکوئی یا انداز میں کوشش کررو ہے کہ اگر واکی کوشش کامیاب ہوگئی تو میو قوم کو کلیان ہوجائے گو۔کچھ تنظیمن کا بارہ میں بتانو مناسب رہے گو۔ ہم نے اپنا کالمز اور تحریرن میں ای بات کئی بار کہی ہے کہ میو قوم کی ترقی جب ہوسکے ہے کہ متعلقہ شعبہ سو منسلک لوگ اپنا شعبہ سو تعلق راکھن والی تجربات پیش کراہاں

Advertisements

۔جاکو جا محکمہ یا شعبہ میں تجرباہ ہے وائے اپنی خدمات وائی شعبہ میں قوم کے سامنے پیش کردینی چاہاںمثلا کوئی حساب و کتاب میں مہارت راکھے ہے تو وائے پنچائت توڑنا کے بجائے۔حساب و کتاب کا شعبہ میں اپنی خدمات دینی چاہاں ۔کوئی بیورو کریٹ ہے تو متعلقہ شعبہ میں اپنی قوم کو سروس مہیا کرنی چاہے۔اگر ایسو نہ ہویو تو میو قوم کی ترقی ہونی تو ایک گھاں کو یاکو سانس بھی بند ہوسکے ہے۔عہدان سو چمٹنا کے بجائے خدمات کو میدان منتخب کرو جائے تو ترقی کی راہ واضح ہوسکے ہے۔

سوشل میڈیا پے بہت سا میو لوگ روزانہ اِت بَت کا ملکن نے فتح کرکے سووواہاں۔ان کی ملوک سی تصویر سوشل میدیا پے آجائے ۔تو سمجھاہاں کہ پورو ایشیاء صحیح سمت پے جارو ہے۔کل تک دوسرا بر اعظم بھی فتح ہوجانگا۔ لیکن عملی طورپے میدان عمل میں جوکام دکھائی دئیو ہے واکا بارہ میں بات کرنگا۔
مندرجہ ذیل میو قوم کے مارے صبح روشن کی طرح ہاں۔
(1) میو جماعتن کو احیاء
پاکستان میو اتحاد دوبارہ سو اُنگڑائی لے رو ہے اور بیس سال کی کمی اے پوری کرن کا اُرمیلا باندھ رو ہے ۔ حاجی افضل چئیر مین پاکستان میو اتحاد۔چوہدری شہاب الدین میو۔الیاس نکا میو۔ممتاز شفیق میو ۔وغیرہ میدان عمل مین اُترا پڑاہاں۔لوگن سو ملاقات ہوری ہاں۔پرانا دوست ٹٹولا جارا ہاں۔کچھ نئی پود یامیں دلچسپی لے ری ہے۔آج ہئیر میں ان کو اجلاس ہے جامیں مشاورت ہوئے گی۔موکو بھی دعوت ہے۔
(2) میو میڈیاتنظیم۔
پچھلا دنن میں میو میڈیا کا حوالہ سو کچھ کوشش ہوری ہاں۔سب سو پہلے میو ایکسپریس نے میو میڈیا کا نام سو میٹنگ بلائی۔پھر میو تنظیمات کا مہیں سو بلائی گئی۔دوچار دن پہلے۔صدائے میو کا مہیں سو میٹنگ بلائی گئی ۔کہا وجہ ہے کچھ کنہو مشکل ہے لیکن میو قوم میں بہت ساپرنٹ میڈا اور الیکٹرونس میڈا مالکان موجود ہاں ،اپنا اپنا مقام و تھاں پے کام کررہاں۔لیکن عدم شرکت یا بات کو ثبوت ہے کہ روابط و اعتماد کو فقدان ہے۔میں تو میڈیا کو نمائیندہ نہ ہوںلیکن میڈیا کی بات موتک ضرور پہنچا ہاں۔اگر میو میڈیا اکھٹو ہووے ہے تو میو قوم کے مارے بہت طاقت میسر آوے ہے۔میڈیا اکھٹا کرن والان نے چاہئے کہ وے دوسرا لوگن کا خدشات دور کراں ۔اور شامل نہ ہون والان نے کشادہ دلی کو مظاہرہ کرتے ہوئے یک جہتی کو ثبوت دینو چاہے۔اور مل بیٹھن کی کوئی صورت نکالنی چاہئے۔
(3)میو علماء کا جوڑ اور مثبت پیش رفت۔
چند مہینہ سو میو قوم کا مذہبی نمائیندگان نے نئی پود کا پڑھا لکھا اور دین سو وابسطہ علماء اکھٹا کرا۔۔ان میں ایک جماعت اتحاد علماء میوات بھی ہے۔اتحاد علماء میوات نے پچھلا ایک دو ماہ میں شاندار قسم کا جوڑ کرا ۔اور علماء کرام کی بڑی تعداد ان میں شریک ہوئی ۔
علماء اتحاد کا لوگن میں ایک ٹرَپ دیکھی ہے کہ یہ نوجوان نسل اے جمع کرراہاں۔پرانا کہنہ مشق تجربہ کار لوگن کا تجربات و مشاہدات سو استفادہ کی کوشش میں لگاہویا ہاں ۔یہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت میدان عمل میں اُترا ہاں ۔ان کا کچھ کام ایسا ہاں۔جو قابل تقلید ہے۔
طلباء و نوجوانن میں کھیل کود کو ماحول صحت مند ایکٹیویٹیز (Activities)کی طرف راغب کرنو ۔چڑھتی نسل مسجد تک لانی۔مقامی سطح پے اپنی مدد آپ کے تحت۔نالی کھالین کی مرت و صفائی۔راستہ کا کھڈا بھرنا ان کی مرمت کرنو وغیرہ۔
بقیہ کل لکھونگو۔۔۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme