
میواتی زبان میں کتب کی یقینی فراہمی
میو قوم کا ہیروز17.۔قیس چوہدری چھرکلوت میو
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم اور میواتی بولی کا حوالہ سو قیس چوہدری صاحب کو نظریہ اور قیاس دوسرا میو لکھارین سو بہت الگ ہے ۔اِن سو تفصیلی ملاقات ہوئی کیونکہ وے بھی ہماری کتاب”میو قوم کا ہیروز”میں سو ایک ہیرو ہے۔ان کو کہنو ہے کہ میوات میں میو قوم قدیم سو آباد ہے جبکہ دوسری جتنی بھی قوم ہاں سب باہر سو آکے بسَی ہاں۔ ان کو کہنو ہے کہ سیدنا آدمؑ اور مائی حوا ؒ کی اولاد جوڑا جوڑا پیدا ہووے ہی۔حمل عام عورت کی طرح نو مہینہ کو رہوے ہو لیکن قدرت خداوندی کہ ایک جوڑا کو وقت پیدائش دھینرئیں جب کہ دوسرو جوڑا سانجھ کو جنم لیوے ہو۔ دھینرئیں والا

خوبصورت جب کہ سانجھ کو پیدا ہون والا جوڑا سائونولہ رنگ کورہوے ہا۔
قانون ای ہو کہ صبح پیدا کر ہون والا جوڑا کی شادی سانجھ والا جوڑا والی چھوری سو ہووے ہی۔ہابیل و قابیل پے بھی یہی قانون لاگو ہو۔قابیل کے ساتھ پیدا ہون والی لڑکی خزیمہ ہی ۔اور ہابیل کے ساتھ اقلیمہ ہی ۔ اقلیمہ سائونلہ رنگ کی ہی اور خزیمہ سفید رنگ کی۔یہی دنیا میں سب سو پہلا قتل کو سبب بنی۔ای قتل پنجاب میں ہوئیو،کئی دن تک جب اپنا بھائی کی لاش کندھان پے اٹھائی ڈولو تو میوات پہنچو اور واجگہ کاگ نے آکے اپنو مرو ہوئیو بھائی دفن کرو، یائی اے دیکھ کے قابیل نے

ہابیل دفن کرو۔ای قبر نوگزا کا نام سو میوات میں موجود ہے ۔۔
یا صدمہ سو پریشان ہوکے بابا آدم علاقہ چھوڑ کے چلو گئیو ہو۔لیکن خزیمہ بیوہ ہابیل نہ گئی ہی۔ای میوات میں رہی۔سیدنا سیثت علیہ السلام اکیلو پیدا ہوئیو ہو۔تو آدم ؑ نے خزیمہ کو نکاح سیثت سو کردئیو۔میو قوم یا طرح حضرت سیثت علیہ السلام کی نسل ہے۔قابیل یا جرم کے بعد جنوبی ہند

یعنی دکن نکل گیو ہو ۔یہ سب واکی اولاد ہاں ۔ان مینںہی بُت پرستی شروع ہوئی۔میوات میں کدی

بُت پرستی نہ ہی۔
میون میںگوت پال کو نظام رائج ہے یائی نسبت سو جو بولی رائج ہی واسو پالی زبان کہوے ہا۔
بات تو بہت لمبی چوڑی ہی لیکن وقت اور کاغذ کی کمی ہے کائی وقت پھر تفصیل سو لکھونگو۔
ہماری کتاب میو ہیروز مکمل ہوچکی ہے۔ایک دو ہفتہ میں چھپ کے میو قوم کا ہاتھن میں پہنچ جائے گی۔