میو قوم کا ہیروز کی تلاش کی ،منہ دکھائی کی دعوت

0 comment 62 views

میو قوم کا ہیروز کی تلاش کی ،منہ دکھائی کی دعوت
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم کو اللہ نے بہت کچھ دئیو ہے میوون نے یاسو فائدہ بھی بہت اٹھائیو ہے۔لیکن کچھ پہلو ایسا ہاں۔جن کا مہیں دھیان دینا کی سخت ضرورت ہے۔جیسے میواتی ادب و تاریخ کو لکھو جانو وغیرہ۔پہلے میو قوم کے پئے وسائل میسر نہ ہا ۔نہ ان باتن کی اتنی اہمیت ہی کہ لکھو جائے اور اپنا بڈان کی تاریخ مرتب کری جائے۔ لیکن آج یاکی ضرورت بڑی شدت سو محسوس کری جاری ہے۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان کا مہین سو ایک مہم “میو قوم کا ہیروز کی تلاش”شروع کری گئی ہے۔یا میں ان لوگن کی زندگی کا بارہ مختصر کرے لکھو جارو ہے جنن نے میو قوم کے مارے کائی نہ کاےئ شعبہ میں خدمات سرانجام دی ہاں۔۔
ہماری ٹیم لوگن کے پئے گھر گھر پہنچنی حال احوال معلوم کرا۔ لوگن نے بہت گھنو تعاون کرو۔اپنا اور اپنا خاندان کا حالات لکھوایا۔اپنی زندگی میں کری گئی جدو جہد بتائی۔میرا ساتھی۔شکر اللہ میو۔عمران بلا میو۔مشتاق امبرالیا۔میو قوم کا اصل ہیرو ہاں جنن نے اپنی مصروفیات۔اپنو کاروبار چھوڑو۔جیب سو تیل پھونک کے ساراسارا دن میرے ساتھ ڈولا۔لوگن سو رابطہ کرایا۔آج نہ تو کال ان کی یا

Advertisements

خدمت اےمیو قوم ضرور تسلیم کرے گی۔
الحمد اللہ کوشش رنگ لائی پچھلا مہینہ میں” مہیری” میو قوم کی خدمت میں پیش کری۔۔یا مہینہ میں” میو قوم کا ہیروز کی تلاش” کی پہلی جلد پیش کری جاری ہے۔ایک کام جتنو آسان لگے ہے انتو ہی مشکل ہے۔گھر گھر جاکے ڈاٹا جمع کرنو۔پھر واکی کمپوزنگ۔حالات و واقعات کی تصحیح وغیرہ۔سب سو مشکل کام کتاب کی چھپائی کے مارے پیسہ مہیا کرنو ہے۔ایک کتاب سوا ڈیڑھ لاکھ میں جاکے چھپے ہے۔میو قوم کا ہیروز کی تلاش۔کا بارہ میں احباب کو اصرار ہے اعلی درجہ کا کاغذ اور فور کلر میں چھپنی چاہے،یعنی دو ڈھائی لاکھ کو بندوبست ہونو چاہے۔اللہ نے ای مرحلہ بھی مکمل کرادیو۔


26 ستمبر2025 کو سعدورچوئل سکلز پاکستان کو یوم تاسیس بھی ہے اور یاکا بانی سعد یونس مرحوم کی تیسری برسی بھی ہے۔لیکن دوست احباب کی باہمی مشاورت سو پروگرام منہ دکھائی”میو قوم کا ہیروز کی تلاش”28ستمبر 2025 بروز اتوار کردی۔ان شاللہ چھپی چھپائی کتاب پیش کری جائے گی۔
سبن کا مشورہ سو کیپس کالج فیروز پور روڈ کاہنہ کو انتخاب عمل میں آئیو۔اگر پروفیسر محمد اعجاز میو پرنسپل کیمپس کو شکریہ نہ کروں تو زیادتی ہوئے گی۔
پروگرام دن ایک بجے شروع ہوجائے گو۔نماز ظہر کو وقفہ ۔پھر۔کتاب کی منہ دکھائی۔ میو قوم کا کچھ سپوتن کوایوارڈ کی تقسیم۔کھانو اور ٹھیک 4بجے پروگرام کی دعا کردی جائے گی۔لمبی چوڑی تقریرن کو وقت نہ ہے۔البتہ قوم کا وے سپوت جنن نے لکھائی پڑھائی اور میو ادب کی ترقی میں اپنی زندگی لگادی ہے کو کچھ وقت دئیو جائے گوجیسے سکندر سہراب جیسا میو قوم کا سرمایہ۔کام کو وقت ہے۔قوم کو وقت بھی بچائو۔اپنو وقت بھی۔۔ہم نے تو کام کرنو ہے۔تقریرن کے مارے بہت سا رہنما موجود ہاں۔
میو قوم کا ہیروز کی تلاش کا سلسلہ میں بکثرت لوگن کا فون آراہاں ۔اور ملن کی خواہش کرراہاں۔آج کی ملاقات جناب نیم رفیق، وسیم میو اور ان کی ٹیم سو طے ہوئی ہے ۔پہلی جلد تو مکمل ہوچکی ہے،اب جن لوگن سو ملاقات ہوئے گی وے دوسری جلد میں شامل کرا جانگا۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme