میو قوم کا ہیرو،کتاب پے میو قوم کی پسندیدگی کو اظہار

0 comment 61 views

میو قوم کا ہیرو،کتاب پے میو قوم کی پسندیدگی کو اظہار
میواتی زبان میں کتب کی یقینی فراہمی
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
کائنات حرکت سو قائم اور ٹہرائو سو فناء ہوجاوےہے۔ناممکن ہے کوئی کوشش یا حرکت کرے واکا نتائج شامنے نہ آواں۔قانون فطر ت سو جو ہم آہنگی راکھے گو واکو فنا نہ ہے۔مال دولت عہدہ،شہرت یہ حرکت کااظہار کو نمونہ ہاں۔جب حرکت بند زندگی ختم،۔قانون قدرت ہے۔
لیس للانسان الاماسعی،
جو کوئی کرے گو واکو بدلہ پائے گو۔
جب ہم نے میو قوم کا ہیروز کی تلاش شروع کری ہی۔امید کی ایک کرن ذہن مین ضرور ہی لیکن ایک ماہ کی مسلسل جدو جہد نے جو نتائج پیدا کرا خدا نے برکت دی۔ای کوشش پورا پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بسن والا میو قوم کا لوگن کی توجہ کو مرکز بنی۔میو قوم کا ہیروز ۔مارکیٹ میں آنا سو پہلے ای درجہ مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔جا انداز میں لوگ رابطہ کرراہاں۔جتنو شوق دکھارا ہاں۔ایسو لگے

Advertisements

ہے سارا کام چھوڑ کے میو قوم کی یہی فرمائش پوری کرتے کرتے عمر گزر جائے گی۔
میو قوم کا ہیرو کی منہ دکھائی میں مخصوص اور سیلکٹڈ لوگ بلایا گیا ہا۔کچھ لوگ ایوارڈ دین والا اور کچھ لوگ ایوارڈ تقسیم کرن والا۔یامیں کائی کو فوقیت نہ ہی۔جیسا مرتبہ کا لوگ ہا ان سو ملتا جلتان کو ایوارڈ دیوایا گیا۔یاجگہ میو قوم کا سلجھا ہویا ہمدرد لوگن کو اظہار پسندیدگی کاا

لفاظن نے نقل کررو ہوں۔میں ان کی محبت کو مقروض ہوں۔
کچھ لوگن کا تاثرات۔
صوفی عرفان انجم میو۔خانقاہ قادریہ ساہنکے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ استاد جی واقعتا اپ ج سلیوٹ کے مستحق ہیں اور میں شکر گزار ہوں اپ کا اور میں نے اپنی زندگی کا پہلی تقریب ایسی دیکھی ہے کہ جس میں نہ کسی کی تضحیک کی گئی نہ کسی کا مذاق اڑایا گیا

نہ کسی کو نیچا دکھایا گیا اور جناب صرف تعمیری سوچ اور دوسروں کو اگے بڑھنے کے مواقع اور دوسروں کے حوصلہ افزائی ہر ہر شخص کو مہمان خصوصی کا درجہ دیا گیا کوئی تفریق نہیں کی گئی اللہ رب العزت اپ کو اور اپ کی پوری ٹیم کو اپ کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرمائے اگر مجھ سمیت ہم سب لوگ اس طرح وسیع ظرف رکھیں تو انشاءاللہ تعالی ایک دن ہم ضرور کامیاب ہوں گے جس چیز کا ہماری برادری میں فقدان تھا وہ اپ نے کر دکھایا اللہ اپ کو جزائے خیر نصیب فرمائے اللہ دونوں جہان جہانوں میں عزتوں سے نوازے امین ثم امین سلام سلام سلام۔
۔۔۔

۔۔۔مولانا محمد احمد قادری۔۔۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہجناب محترم ومکرم آپکا گزشتہ پروگرام بھت ھی قابل رشک تھا سامعین وحاضرین سے لیکر منتظمین مقررین کا ڈسپلن قابل تعریف تھا اس قدر بامعنی اور مختصر ہونے کے ساتھ میل اور فی میل کی شمولیت آپکی فراست اور لگن کی گواھی تھی

دعا گو ہوں کہ رب العالمین آپکی جملہ کاوشوں کو شرف قبولیت بخشے اور آپکی خدمات انسانیت کیلئے خصوصاً میو برادری کیلئے سود مند ہوں مزید صحت وتندرستی کے ساتھ آن بان شان قائم رھے اور کامیابی آپکے دروازے پر دستک دیتی رھے محمد احمد قادری لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🌹🌹خراجِ عقیدت 🌹🌹�
حکیم قاری محمد یونس شاہد صاحب

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme