میو قوم جدید میڈیا(Artificial intelligence)

0 comment 77 views

میو قوم جدید میڈیااور
(Artificial intelligence)

میو قوم جدید میڈیااور (Artificial intelligence)
میو قوم جدید میڈیااور (Artificial intelligence)
Advertisements

میو قوم جدید میڈیااور
(Artificial intelligence)
سو کیوں مفید کام نہ لے ری ہے۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
یامیں شک جہ ہے کہ کائنات میں کوئی چیز لایعنی اوربےکار نہ ہے،جو قوم اپنا آن والا کل اے پہنچاناہاں۔
ان کے نزدیک ہر اُو چیز جو کائنات میں موجود ہے کام کی ہے،
اب کونسی چیز کام میں لائی جاسکے ہے،اور کونسی چیز واکا کام کی نہ ہے،یہی فرق ہے جامیں انسان کو اختیار دئیو گئیو ہے۔
میو قوم اب یا حالت میں ہے کہ جدید سہولیات سو فائدہ اُٹھا سکے ،
اور ایک ایسو کردار ادا کرسکے ہے جو اپنی ذات اور خاندان کے علاوہ قوم و ملت کے مارے بھی فائدہ مند بنائیو جاسکے ہے۔
قدرت کو نظام بھی عجیب ہے۔جو یانے قانون بنادئیو اُو کدی نہ بدلے ہےمثلاََ لباس،کھانو ،پینو،رہائش۔تولد و تناسل۔خاندانی نظام،کائناتی اشیاء سو فائدہ اٹھانو۔دستیاب وسائل کو مناسب استعمال ۔سب قدرت نے بتادئیو ہے۔


لیکن ان کو استعمال انسان کی اپنی مرضی پے چھوڑ دئیو گئیو ہے۔
قدرت کا قانون کدی نہ بدلا ہاں۔
ولن تجد لسنۃ اللہ تبدیلا
ولن تجد لسنۃ اللہ تحویلا۔
جیسا قوانین قدرت نے اپنی پاکیزہ کتاب میں بتادیا ہاں۔
رہو، دوسرو اختیارہمارو ہے ۔کہ لباس کونسو پہننو ہے۔کونسو کھانو ،کھائیو جائے۔کیسی رہائش بنائی

جائے؟۔۔
قدرت کا قانون کدی نہ بدلا ہاں۔البتہ انسانی معیارات بدلتا رہوا ہاں۔
یہی اُو نکتہ ہے
جاپے دھیان دینا کی ضرورت ہے۔یعنی انسان کو اختیار کردہ معیار ات بدلتا رہوا ہاں،
آج جو لباس اور فیشن ہے ای وقت کے ساتھ ساتھ بدل جائے گو،آج جو چیز بازار کی زینت ہے ،کل نفرت کی نظر ہوجائے گی۔
آج جو طرز زندگی ہے،مکانات۔عمارات بنانا کا جو سٹائلز ہاں وقت کے ساتھ ساتھ بدل جانگا۔
لیکن رہائش کے مارے گھرن کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔
گاڑی کو نئیو ماڈل جو آج عزت کو و امارت کو نشان ہے،کل کو وہی ماڈل غربت کی نشانی ٹہرے

گو۔
آج سوُ دس بیس سال پہلے جو موٹر سائکل۔کار ۔جوتا۔لباس،عزت کا نشان ہا۔
آج اگر انن نے کوئی استعمال کرے گو تو غریب کہلائے گو۔
لیکن گاڑی اور سواری کل بھی ضرورت ہی۔آج بھی ضرورت ہے،
لیکن گاڑی کیسی ہوئے،یابارہ میںہمارو اپنو انتخاب ہے۔
بس نوں ای تم جدید میڈیا اے سمجھو ،کہ آج جاچیز کو ٹرنڈ اور مارکیٹ ہے،
واسو فائدہ اٹھائو،اپنی اولاد کو مفید پہلو سو فائدہ اٹھانا پے زور دئیو
یاد راکھو۔
ہوا ،پانی۔زندگی میں جب بھی ٹہرائو آوے ہے اپنی افادیت کھو دیوے ہے۔
ہوا پانی میں باس مارن لگ پڑے ہے۔زندگی مر جاوے ہے۔
بس زندگی اور ترقی یامیں ہے کہ اپنی تھاں چھوڑو مت۔اور جتنو ہوسکے۔جدید سہولیات سو فائدہ اٹھا لئیو۔
سوشل میڈیا یا وقت ایسو ٹھاٹھن نے مارتودَریا ہے ،اگر ہوشیاری سو کام لئیو تو ،اپنی ضروریاتن نے پوری کرلئیو گا۔
نہیں تو ای تہارے ساتھ ،تہاری اولاد،تہذیب و ثقافت۔روایات ،سب کچھ اے بہاکے لے جائے گو۔
جدید میڈیائی طوفان جو اے آئی(Artificial Intelligence)کی شکل میں ہم نے اپنی لپیٹ میں لے رو ہے۔
ہم چاہواں یا نہ چاہواں،ای طوفان ہمارا گھرن تک ضرور آئے گو۔اگر تیاری کرلئیوگا تو فائدہ اٹھا لئیوگا۔
غفلت برتی تو اِی طوفان ہماری نسل کے ساتھ ہماری سوچن نے بھی بہا کے لے جائے گو۔
سعد ورچوئل سکلزپاکستان
میو قوم کو یائی بات اے سمجھانا کی کوشش میں لگو ہوئیو ہے کہ ابھی وقت ہے ،سیکھ لئیو ،فائدہ اٹھا لئیو،
ہماری خدمات میو قوم کے مارے حاضر ہاں ۔
موئے ادراک ہے،زندگی میں سب سو مشکل کام۔انسان اے نئی راہ پے چلن کے مارے تیار کرنو ہے۔
لیکن رول مچانو ۔ بتانو ، آگاہی دینو،ہم اپنو فرض سمجھا ہاں۔
میرے ساتھ میری پوری ٹیم
(چوہدری آفتاب اختر میو۔چوہدری طاہر خاں نمبردار۔عاصد رمضان میو۔مشتاق احمد میو امبرالیا۔شکر اللہ میو۔عمران بلا میو۔چوہدری شہزاد جواہر میو)
دن رات یائی اُدھیڑ بُن میں لگی رہوے ہے کہ کیسے میو قوم جدید سہولیات سو فائددہ اٹھائے۔
میو قوم نے کل کی پوسٹ پے کوئی خاص توجہ نہ دی ۔
البتہ طب و حکمت اور (Artificial Intelligence)اے آئی کا میلاپ سو کیسے فائدہ اٹھا جاسکے ہے۔
میرا کئی پورانا شاگر کورسز کے مارے تیار ہوگیا۔
امید ہے میو قوم کا دس بیس لوگ ضرور ایسا نکلنگا جن کو ابتدائی ٹریننگ دے کے ،قوم کے مارے ان سو خدمت لی جاسکے۔
پہلو ماہر تیار کرنو،ایسے ہے جیسے کائی فصل کو بیج تیار کرنو۔
جب ایک بار بیج تیار ہوجائے تو،بیجن والا بُھتیرا مل جاواہاں ۔
میونن سو ای نہ ہے۔پوری دنیا میں یہی دستور قائم ہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme