
میو قوم تاریخ کی دوبارہ سو کھوج
تاریخ لکھو یا خود تاریخ بن جائو۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
جب سو میں نے میو قوم کی تاریخ پے کام شروع کرو ہے۔تاریخ کا بارہ میں بہت سی نئی بات دیکھن کو ملی ہاں۔من جملہ ان میں سو ایک غلطی واضح ہوئی کہ میو قوم کی تاریخ موجود نہ ہے۔حالانکہ میو قوم کا بارہ میں بہت بڑو سرمایہ موجود ہے۔لیکن جو بات غلط فہمی پھیلائی گئی ہے کہ میو قوم کی تاریخ موجود نہ ہے۔حالانکہ میو قوم کی اتنی ساری تاریخ مستند طریقہ سو لکھی گئی موجود ہے۔تاریخ نیا سرا سو لکھنا کے مارے محنتی لوگن نے آگے آنو پڑے گو۔مواد بہت زیادہ ہے
لیکن کھنگالن کے مارے محنت اور وسائل کی سخت ضرورت ہے۔
جب تک ہندستان کی تاریخ میں میو کو ذکر نہ کرو جائے تاریخ مکمل ای نہ ہووے ہے۔کوئی بھی کتاب اٹھا کے دیکھ لئیو میو قوم تم نے ہر جگہ کھڑی پائے گی۔
ہزاروں سال کی بات کرو تو بھی میو قوم نظر انداز نہ کری جاسکے ہے۔تم ہندستان کی کائی بھی

تاریخی کتاب اے اٹھا کے دیکھ لئیو میو تم نے دکھائی دئے گو۔
ہندستان میںجب بھی تاریخ لکھی گئی یا بیرونی لوگ فاتح کے طورپے دہلی پے قبضہ کرن آیا۔تو میو سامنے کھڑو ملو۔جب تک میو قوم سو اجازت نہ لے لی آگے نہ بڑھ سکو۔جہاں تک ہماری معلومات ہاں ہندستان کی منظم و مستند تاریخ مسلمانن کی آمد کے بعد لکھی گئی۔اتفاق ہے کہ میو قوم مسلمان بھی انہیں فاتح لوگن میں شامل تبلیغی ذہن والا افراد کی کوشش شامل ہی۔مسلمان ہونو کوئی ہنگامی یاجذباتی فیصلہ نہ ہو ای تو بتدریج عمل کو حصہ ہو۔
غالبا طقات ناصری پہلی باقاعدہ لکھی گئی تاریخی کتاب ہے۔واسو پیچھے کئی کتاب مختلف اوقات میں لکھی گئی۔مغل بادشاہان نے اپنی اپنی تزک لکھی،اپنا دربارین سو تاریخ لکھوائی،پھر انگریزن نے اپنی تاریخ لکھی گزٹر لکھا۔رپورٹ بنائی۔یاد داشت لکھی۔میو ساری کتابن میں موجود ہے،لیکن ای میو ڈھونڈنو پڑے گو۔ جب میں نے ان کتابن میں میو ڈھونڈو تو یاکی موجودگی اتنی زیادہ ہی اگر ساری قومن نے اکھٹا کرلئیو مجموعی طورپے میو قوم کی موجودگی سبن سو گھنی ملے گی۔
میں مانو ہوں کہ تاریخ ایک خشک موضوع ہے۔اکتا دین والو سبجیکٹ ہے۔لیکن ایک ایسی کڑوی گولی ہے جو میوون نے کھانی پڑے گی۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان ایک قلیل الوسائل ادارہ ہے جانے میون کی تاریخ میو زبان میں لکھن کو بیڑہ اٹھائیو ہے۔۔۔میو قوم کا ہیرو کی پہلی جلد چھپ ری ہے۔اگلا ہفتہ آجائے گی۔
دوسری اہم کتاب۔۔میو قوم کو شاندار ماضی۔جنگ آزادی1857 کا ہیرو۔۔نامی کتاب میواتی زبان میں لکھی جاچکی ہے۔کمپوزنگ کا مراحل میں ہے۔۔جلدی میو قوم کی خدمت کی پیش کردی جائے گی۔

