میوقوم کا ہیروز کی تلاش2۔

0 comment 54 views

بےتابیاں سمیٹ کر سارے جہاں کی
جب کچھ نہ بن سکاتو مرادل بنادیا۔
حیدر دہلوی

Advertisements


میوقوم کا ہیروز کی تلاش2۔


حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔


میو قوم اپنی تاریخ اے اپنا سینہ میں دُبکائی دولے ہے۔ہم چاہواہاں کہ ای تاریخ سیفہ سو سفینہ میں آجائے۔ ھدیران(قبرن) میں جانو سو اِی بہتر ہے کہ لائبریری میں چلی جائے۔میو قوم کا درمند حضرات یابات اے چاہواہاں کہ میو قوم کی تاریخ لکھی جائےلیکن شروع کہا سو کری جائے؟یابارہ میں اختلاف پائیو جاوے ہے۔کچھ لوگن نے میون کی تاریخ لکھی ،وے ہوں تک جاپہنچا جہاں موجودہ میون کی سوچ بھی نہ ہے ۔یامارے تاریخ کو ای حصہ عملا معطل ہےجیسے”تاریخ میو چھتری” حکیم مولوی عبد الشکور مرحوم۔اور “میوات ایک کھوج” محترم صدیق خاں۔میں میون کا بارہ میں مختلف حوالان سے بہت کچھ لکھو گئیو ہے۔ای محنت قابل قدرلائق تحسین ہےلیکن اب دور بدل چلو ہ

ےاتنی پیچھے جانا سو لوگ تھک جاواہاں۔
ہمارا مشتاق میو امبرالیا۔اور شکر اللہ میو کو کہنو ہے ،جو جیتا جاگتا میو موجودہاںاُنن کی زندگی اے سمیٹ لئیو یہی آن والی نسل کی تاریخ ہوئے گی۔بات تو پتہ کی ہے۔اللہ کو نام لیکے “میوقوم کا ہیروز کی تلاش” نامی کتاب لکھنو شروع کردی سچی بات تو اِی ہے کہ لوگن سو ملاقات کے بعد محسوس ہوئیو کہ میری قوم میں ایک ایک ہیرو ایسو موجود ہے

جو چلتی پھرتی مکمل کتاب ہے۔شاید وانے کدی یابات کی کوشش نہ کری کہ ای خزانہ میو قوم کی امانت ہے یاکو لوٹا دئیو جائے۔
یائی سلسلہ میں چوہدری طاہر خاں میو سو جمعہ کے دن ملاقات ہوئی۔ماڈل ٹائون ان کی رہائش گاہ پے کئی گھنٹہ کی طویل نششت ہوئی۔میرے ساتھ مشتاق میو امبرالیا۔ہو ،چوہدری طاہر خاں کے ساتھ واکو بیٹاحافظ ذوہیب ہو۔چوہدری صاحب نے بڑی شفت کو مظاہرہ کروتواضع کری اور تاریخ کا ایسا ایسا پنا کھولا کہ سُن کے حدک رہ گئیو۔


اکیلو طاہر خاں کے پئے کئی کتابن کو مواد موجود ہےمثلاََ ان کا باپ دادان کو کئی نسل پہلے نمبرداری کو پروانہ ملو ہو ۔ ۔تقریبا چار پانچ نسلن کی بات ہے اگر لکھ دی جائے تو مستند تاریخ ہے۔چوہدری صاحب نے اپنا ہاتھ سو ہماری مختصر کتاب کے مارے اپنا اور اپنا خاندان کا بارہ میں لکھ کے دئیوہم نے اپنی کتاب “میوقوم کا ہیروز کی تلاش” میںشامل کردئیو۔
دس بیس آدمین سو ملاقات ہوئی سچی مانچ ایسو لگو کہ یہ چلتی پھرتی تاریخ ہاں۔جی کرے ہے،یائی جگہ بیٹھ کے ان ساری باتن نے لکھ لیوںلیکن بساط بھر کوشش میں لگو ہوںاگر کچھ کرن میں کامیابی ملی تو سمجھونگو کہ اپنی قوم کی خدمت کا کائی نہ کائی شعبہ میں حصہ گیر دئیو۔
جتنی تیزی سو ڈاٹا(مواد) جمع ہورو ہے موئے تو ایسو لگے ہے ای لمبو سلسلہ بن جائے گو۔ پہلی جلد تقریبا بیس افراد کی زندگی پے مشتمل ہوئے گی۔میو قوم کے سامنے ایک نمونہ ہوئے تو آگے بڑھن کو راستہ مل جائے گو ۔ پھر میو قوم کا سیاسی لوگ ایک جلد میں،کاروباری لوگ دوسری میں،بیورو کریٹ ایک جلد میں،وغیر ہ وغیرہ۔
موئے یابات کو اعتراف ہے کہ میری قوم میرے اوپر اعتبار کرری ہے۔جب ملن جائو ہوں تو آئو بھگ کراہاں ۔عزت و احترام دیواہاں،یا اپنایت اور چاہت سو ایسو لگے ہے کہ ای کام ہر ایک کی دلی آواز ہے لیکن اللہ کی طرف سو یاکا انتخاب میرا نصیب میں لکھو ہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme