میوقوم کا ہیروز کی تلاش12

0 comment 83 views

میوقوم کا ہیروز کی تلاش12
میواتی زبان میں کتب کی یقینی فراہمی
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
انسانی زندگی میں کئی اہم موڑ ایسا آواہاں جو زندگی کا رُخ اے تبدیل کرکے دَھر دیواہاں،اللہ کی قدرت ہے دنیا ایسی مثالن سو بھری پڑی ہے کہ کئی کام بے مَنا پن سو کرَا جاواہاں لیکن اُن کا اثرات اتنا گہرا اور فیصلہ کُن رہوا ہاں کہ زندگی کو دَھارو بدل جاوے ہے۔
کئی کام ایسا رہوا ہاں جو پہلے کدی نہ کرا ہوواہاںلیکن چار و ناچار کرنا پڑاہاں، پھر اُن کامن میں دلچسپی پیدا ہوجاوے ہے رفتہ رفتہ زندگی کےلوازمات میں شامل ہوجاواہاں۔
آج سو دس پندرہ سال پہلے دنیا کو ایک رُخ نہ ہو جو آج موجود ہے۔نہ یہ مصروفیات ہی جو یا وقت

Advertisements

اہمیت اختیار کرگئی ہاں۔
پہلے دیہاتی ماحول ہو،وا سو جُڑی ہوئی ہر چیز زندگی کو جزو لازم سمجھی جاوے ہی۔رفتہ رفتہ غیر محسوس طریقہ سو واماحول ہم کٹتا گیا،دیہات سو شہر میں آگیا۔جو لوگ شہر نہ آسکا سہولیات چل کے دیہات میں آگئی۔آج جو سہولت شہر میں میسر ہے وہی دیہات میں موجود ہے۔
کل شکر اللہ میو کو فون آئیو کہ پانڈوکی گائوں سو ُبار بار فون آراہاں کہ فیاض رمضان میو ملنو چاہے۔گھنائی دِن سو باٹ میں ہے کہ ملاقات کو وقت ملے ،آج تو موصوف نے تاکیداََ اصرار کرو ہے شام کی دعوت ہے۔مشتاق میو امبرالیا ،شکر اللہ کے ساتھ بیٹھ کے آگو اور عمران بلامیو کچھ دیر بعد پہنچو۔


چاروں ملاقات کے مارے چلدیا ،راستہ میں چوہدری طاہر نمبردار(میواتی بیٹھک والا) کا بھائی کو گھر حمزہ ٹائوں میں پڑے ہو۔ واکو دل کو بائی پاس ہوئیو ہو۔اطلاع ملی تو ملن جا پہنچا۔ عصر کی نماز ادا کری عیادت کری ۔چوہدری طاہر صاحب سو 28ستمبر2025 بروز اتوار کو ہون والا سعد ورچوئل پاکستان کا چوتھا یوم تاسیس کا پرو گرام پے گفتگو ہوئی۔وا نے کچھ احباب سو رابطہ کرن کی ذمہ

داری اُٹھائی۔
نماز مغرب راستہ میں پڑھی منہ اندھیرے پوچھتا، پاچھتا پانڈوکی جا پہنچا۔
شکر اللہ میو نے سادگی سو سرسری تعارف کرائیو ہولیکن جب فیاض رمضان۔الطاف رمضان،عباس رمضان وغیر ہ کو استقبال و جوش جذبہ دیکھو تو حیرانگی ہوئی کہ اتنو جوش و جذبہ اور اپنایت؟دیکھتے ای دیکھتے بیٹھک بھر گئی جو ماحول آج سو بیس تیس سال پہلے میں نے اپنا گائوں میں دیکھو،آج دیکھن کو ملو۔ ایک ملن آرو ہے تو دوسرو باٹ میں کھڑو ہے۔
طالب عمر میو۔زید عباس۔عاطف الطاف۔ہمارے آگے پیچھے ہوگیا۔مزید حیرت یا بات پے ہوئی کہ نوید خاں میو،استخار میوجیا بگاسو پہنچا پڑا ہا۔سکول و کالج کا طلبہ بھی ملن آیا۔کئی گھنٹہ ای محفل جاری رہی ،نہ تو وقت گزرن کو احساس ہویو۔نہ دعوت میں پکا کھانا کھان سو کوئی گرانی ہوئی۔
ایک مثالی دعوت ہی اگر کچھ رکھ رکھائو نہ ہوتو تو بتاتو یا دعوت میں خاص بات کہا ہی لیکن کچھ مجبوری اور رکھ رکھائو کی وجہ سو ۔۔۔۔
باہمی تعارف ہوئیو۔پتو چلو کہ یہ سب لوگ ٹک ٹاکرز ہا۔ان کا اکائونٹ ہائی رنکنگ پے ہا۔فالورز کو ٹوکرا اتنو بھرو پڑو ہو کہ کئی لوگن سو بھی نہ اٹھ سکے ہو،دنیا بھر سو میو انسو جُڑا پڑا ہا یعنی قدرت نے ہم ایسا لوگن سو ملوایا کہ ہمارو پیغام میو قوم پئے آناََ فاناََ پہنچ سکے ہے۔آج کا جوان میں جوش و جذبہ ہے کچھ کرن کی ضد ہے۔سب سو بڑی بات ای ہے کہ ان کے پئے پیسہ ہے جائے یہ اپنی مرضی کے مطابق خرچ کرسکاہاں۔پرانا میو کے پئے پیسہ تو آگئیو لیکن زندگی بھر کی غربت اور بھوک نہ نکلی زمین جائیداد کو پیسہ برباد کردئیو لیکن ڈھنگ کا کامن میں خرچ نہ کرو۔
سوشل میڈیا میں خود بھی استعمال کرو ہوںلیکن سنیپ چیٹ۔ٹک ٹاک وغیرہ ایپ میرا استعمال میں نہ ہاں ۔انتو وقت ای نہ رہوے ہے۔۔لیکن ان لوگن کی باتن نے سُن کے محسوس ہوئیو کہ ہر چیز کی اپنی افادیت رہوے۔ان جواَنن میں میو قوم کےمارے ہمدری اور جوش مارتو خون ہو جو اپنی قوم کے مارے کچھ کرن کا جذبہ سو بھرو ہوئیو ہو۔ایک طویل بات چیت ہوئی کہ میو قوم کی خدمت کے مارے ایک دوسرا سو مل کے کیسے آگے بڑھو جاسکے ہے؟۔
مجموعی طورپے پانڈوکی کا جواَنن سو ملاقات میں میو قوم کی خدمت کے مارے آگے بڑھن کی کئی ممکنہ صورت سامنے آئی ۔محسوس ہوئیو کہ آگے بڑھن کو جنون میو قوم کا چھوٹا بڑا ن میں کوٹ کوٹ کے بھرو ہوئیو ہے۔
ایک بات ای بھی سامنے آئی کہ میو قوم کا ذمہ دارن کی پالیسین سو میو جوان مطمئن نہ ہے۔ جوان کچھ آگے بڑھ کے خدمت کرنو چاہاںلیکن بڑا بوڑھا اور میو قوم کی کھاٹ کو کاندھا دین والا پرانا اور روایتی طریقہ پے جما ہویا ہاں۔شاید یہی وجہ ہے کہ میو قوم کا نام پے ہون والا اجلاس جلسہ میٹنگز میں میو جوَان کی شرکت کم سو کم ہے ۔جوَانن کو کہنو ہو کہ عہدان پے چپکا لوگن نے جوان کی ضروریات کو ادراک نہ ہے۔ہم ان کی مجلسن میں جاکے کہا کراں؟۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme