میوقوم کا ہیروز کی تلاش11

0 comment 51 views
میوقوم کا ہیروز کی تلاش11
میوقوم کا ہیروز کی تلاش11

میوقوم کا ہیروز کی تلاش11
میواتی زبان میں کتب کی یقینی فراہمی
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
میو قوم دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہےالبتہ پہلے اور اَب میں فرق ای ہے کہ پہلے روبط اور میل جول اتنو نہ ہو ۔ لیکن آج جدید میڈائی سہولیات نے زمین سمیٹ کے دَھردی ہے۔اور دور بسا بھولا بِچھڑا آپس میں مل جُل را ہاں۔ قیام پاکستان نے جہاں برصغیر میں بچھانٹا گیرا میو قوم بھی یاسو بہت متاثر ہوئی۔ہماری یکجہتی،ثقافت،پیار محبت سب کچھ قربان ہوگئیوجو ہجرت کرکے آیا اُن کو سکھ کو سانس نہ ملو۔ جو پیچھے رہ گیا ہا وے بھی چین سو نہ رہ سکایا کشمکش میں ایک پیڑھی بیت گئی۔

Advertisements


دوسری نے باب دادان کی میراث سمیٹنا میں اپنی زندگی کھپادی۔
تیسری نسل کچھ پڑھی لکھی اور دنیا کے ساتھ میل جول پیدا ہوئیو۔
چوتھی نسل اے اپنی بقا و شناخت کے مارے ہاتھ پائوں مارنا پڑا۔ایک شناخت ملی۔قوم سطح پے ایک تشخص ملو ۔لیکن ادبی لحاظ سو ابھی تک کمی موجود ہے۔
ای بات نہ ہے کہ میو قوم میں قابلیت کی کمی ہے۔بالکل بھی ایسو نہ ہے،میو جا کام میں بھی لگے ہے وائے نبیڑ کے دم لیوے ہے۔اب میو قوم کا پڑھا لکھا جوان اور نئی پود یا مہیں جھکی ہے،امید ہے جیسے میو قوم دوسرا شعبہ جات میں اپنی قابلیت کو لوہا منوانا میں کامیاب رہی ہے۔ادب کی تخلیق میں بھی اپنو لوہا منوائے گی۔اپنی تاریخ مرتب کرےگی۔


میو قوم کا ہیرو کی تلاش کا سلسلہ میں گذشتہ سو پیوستہ،
عبدالوحید میو وڈالہ والا اور واکا چاچا ذاد بھائی حافظ محمد فاروق سو ملاقات ہوئی۔ہم ملن تو حافظ صاحب سو گیا ہا ۔ عبد الوحید بھی واکے پئے بیٹھو ملو۔اللہ کو شکر ادا کرو ،چپڑی اور دو دود۔
میرا تو مہمان آیا پڑا ہا۔میرو موڈ نہ ہو لیکن ،شکر اللہ میو، عمران بلا میو اور مشتاق امبرالیا میو کہاں پیچھو چھوڑن والا ہا؟۔اُوپر سو میری آن لائن کلاس کو وقت ہورو ہو۔جواز تو ہو لیکن کہا کروں میرے ساتھ جو مفتی ہا ۔اُنن نے ہر جواز ٹھرا دیولیکن ای ہم سبن کے مارے رحمت کو سبب بنو ۔۔
میو قوم کا ہیررو ن سو بہت اچھاانداز میں ملاقات ہوئی۔میزبانی میں خلوص ہو۔ان کا دفتری سیٹ اپ دیکھ کے خوشی ہوئی۔اللہ کو شکر ادا کرو کہ میو قوم میں دنیاوی سٹینڈر موجود ہے۔ای ہل جُل جہاں میو قوم کے مارے باہمی تعارف کو سبب بن ری ہے،وائی جگہ میون کا معاشرتی بدلائو کی بھی عکاسی کرری ہے۔
حافظ فاروق صاحب خود آئی ٹی میں پی ایچ ڈی کرچکوہے۔اپنو کاروبار ہے۔میون کے مارے ایک رول ماڈل بننا کی صلاحیت موجود ہے۔
رہی بات عبد الوحید کی تو یاکی سیاسی جدو جہد۔گائوں کی سطح پے میو پنجابی کی کشمکش۔سیاسی پارٹین کو اتار چڑھائو ۔بالخصوص میو اتحاد کا بارہ کہو جاسکے ہے کہ اجمل خاں کو پنجاب میں داخلہ اورسیاسی تحریک عبد الوحید کا ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔
ہم نے بچپن سو پاکستان میں چند خاندان دوسری قومن سو برسرے پیکار دیکھا ،اُ ن میں ایک نام چوہدری چھجو خاں اور چوہدری بگو خاں کو بھی ہو۔ان کی خاندانی اور سیاسی سرگزشت بڑ دلچسپ ہے۔میو قوم ہیرو میں جامع انداز میں لکھوگئیوہے۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme