ایک میو سپوت کو دوسرا میو سپوت کومان سمان

0 comment 5 views
ایک میو سپوت کو دوسرا میو سپوت کومان سمان
ایک میو سپوت کو دوسرا میو سپوت کومان سمان

ایک میو سپوت کو دوسرا میو سپوت کومان سمان
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
میو قوم کی ای خاصیت ضرور ہے کہ جب قوم پے بات آوے ہے تو سارا اکھٹا ہوجاواہاں۔
ایک دوسرا کو مان سمان کراہاں۔ایک دوسرا کی حمایت کراہاں۔
اگر یہ کائی پیٹرن پے جمع ہوجاواں تو ایک بہت بڑی قوم میں تبدیل ہوسکاہاں۔
ای سوشل میڈیا کو دور ہے،ایک کلک کراسو، بات کہیں سو کہیں پہنچ جاوے ہے۔
جب کوئی ترقی کرے یا آگے بڑھے وائے دیکھ کے سہانو بہت بڑی بات ہے۔
باباذادہ داکٹر محمد اسحق( بانی :۔فارما ورلڈ)بھی انہیں میو قوم کا نامور لوگن میں سو ہے جامیں دوسرا کو حوصلہ دینا اور مان سمان کرنا میں پہل کراہاں۔اور میو قوم کا ہیروز کی حوصلہ افزائی کراہاں۔
یاسر سلطان (ایتھلیسٹ)سو لیکے ابشام میو(کالم نگار روزنامہ جنگ) تک یاسو پہلے بھی بہت سالوگ۔
جن کو مختلف شعبہائے زندگی سو تعلق ہو۔باباجی نے بلاکے اِن کو مان سمان کرو۔ان کی حوصلہ افزائی کری۔
بالخصوص پڑھائی لکھائی سو وابسطہ لوگن پے خصوصی توجہ دی جاوے ہےیائی سلسلہ کی ایک کڑی کل دیکھن کو ملی۔
ابشام میو پاکستان کا سب سو بڑا میڈیا گروپ میں کالم نگار کے طورپے شمولیت اختیار کرنو۔
میو قوم کے مارے خوشی کی بات ہے۔
جب میو قوم کی نمائیندگی زندگی کا ہر شعبہ میں یقینی بنائے گی تو قوم کی آواز دور تک اور بروقت پہنچے گی۔
میڈیا یا وقت اتنو اہم ہوچکو ہے کہ یاکے بغیر حکومت چلاہاں نہ قوم۔نہ معاشرہ۔یاکے بغیر اپنی بات دوسران تک پہنچانو بہت مشکل ہے۔
بابا ذادہ ڈاکٹر محمد اسحق میو نے میو قوم میں اپنی شناخت اپنی خدمات کا بل بوتا پے بنائی ہے۔
دعوت نامہ کو عنوان ہو۔
آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا مہیں سو روز نامہ جنگ کے نامور کالم نگار ” محمد ابشام” کے اعزاز میںپروقار تقریب
۔”دی نیشنل جرنل ایوارڈ”منعقد ہو رہی ہے
مورخہ 13 فروری جمعتہ المبارک صبح 10 بجے .
بمقام: اسحاق میوٹاور ، ہال نمبر 2 بالمقابل جنرل ہسپتال میںفیروز پور روڈ ، لاہور
۔۔۔۔۔۔۔۔
ابشام میو کالم نگار کا اعزاز و مان سمان میں۔کل بروز جمعہ اپنا ادارہ “فارما ورڈ”میں ایک تقریب دھری۔
جاکا مہمانان خصوصی میں
جناب اعجاز الحق (فرزند سابقہ صدر پاکستان جنرل محمد ضیاء اللہ مرحوم)سابقہ وفاقی وزیر ۔ممبر قوم اسمبلی۔
اور معروف صحافی جناب سہیل وڑائچ (معروف کالم نگار روزنامہ جنگ)
جناب فرخ طفیل(سابقہ ڈپٹی سکرٹری)فرزند بابائے میوات جناب سردار طفیل میو مرحوم۔۔ ہا۔
تقریب مختصر اور پر وقار ہی۔جناب اعجاز الحق ٹھیک دس بجے دن تشریف لے آیا۔میزبانن کا مہیں سو پر تپاک استقبال کرو گئیو۔
جب میں پہنچو تو موصوف تقریر کررو ہو۔ملکی اور بین الاقوامی سیاست کا باریکی بینی سو تجزیہ پیش کرا۔
موجودہ ملکی حالات پے فکر انگزیر بات چیت کری۔
موصوف اے وزیر اعلی پنجاب سو ملن جانو ہو ایک گھنٹہ بعد رخصت مانگی۔
جناب ابشام میو کو شیلڈ دی۔
سعد ورچوئل سکلز پاکستان کا مہیں سو ۔مہمان خصوصی کو ۔میو قوم کا ہیرو”پیش کری گئی۔
باباذادہ ڈاکٹر محمد اسحق کا مہیں سو موصوف کو گلدستہ اور کتاب پیش کری گئی ،شکریہ کےساتھ موصوف وداع کروگیو۔
واسو پیچھے۔شرکاء کو اپنااپنا خیالات کا اظہار کے مارے مختصر مختصر وقت دئیو گئیو۔
جناب فرخ طفیل میو صاحب نے اپنی زندگی اور سروس سو اخذ کردہ نتائج کی بنیاد پے ورڈ فارما میں پڑھن والا طلباء و طالبات کو بہترین نصیحت کری۔
یا مختصر اور پر وقار تقریب میں کچھ میو قوم کا فرزند بھی شامل ہا۔جیسے۔عمران بلامیو۔فیاض میو،ثوبان میو۔مشتاق امبرالیا میو۔آفتاب میو۔شکر اللہ۔نعیم میو۔دلشاد یونس میو۔اشفاق چشتی صاحب(معروف صحافی میڈیا کوریج کے مارے)
تقریب سو پیچھے ڈاکٹر صاحب نے بات چیت کرتے ہوئے کہو کہ میو قوم میں نوجوانن کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جاکو رہنمائی۔اور بہتر تعلیم اور تعلیم سو پیچھے ان کا معاشی کیرئیر کے مارے بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔
اگر کوئی باہمی مشاورت سو ایسو نظام بن جائے ۔کہ جوان نسل سو میو قوم کے مارے بہتر مستقبل کی صورت پیدا ہوسکے۔
پڑھائی لکھائی سو وابسطہ لوگن کی معاونت کے مارے۔بہتر لائحہ عمل اور کوئی نظام تشکیل دئیو جاسکے۔خود بھی یاپے غور کرراہاں ۔ہم سو بھی یابارہ میں معاونت کا طلبگار ہو۔

Leave a Comment

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid

Hakeem Muhammad Younas Shahid, the visionary mind behind Tibb4all, revolutionizes education and daily life enhancement in Pakistan. His passion for knowledge and unwavering community dedication inspire all who seek progress and enlightenment.

More About Me

Newsletter

Top Selling Multipurpose WP Theme