

انجمن اتحاد ترقی میوات کی مجلس عاملہ کو اجلاس،نئیو جذبہ نئی امید
میو قوم دوسری قومن کی طرح بہتر کام کرن کو جذبہ راکھے ہے ای قوم جب کرن پے آوے ہے تو کچھ بھی کرسکے ہے،البتہ انا اور ناک کی بات آوے تو یاکا بس کی بات نہ ہے کہ اِن سو دست بردار ہوجائے۔
انجمن اتحاد ترقی میوات۔جاکی عمر58سال ہوچکی ہے(1967تا2025) قومن کی زندگی میں ای کوئی بڑی مدت نہ ہے لیکن فرد کی زندگی میں تین نسلن کو فاصلہ ہے۔ای عرصہ اتنو بڑو ہے کہ اگر باپ پیدا ہوتو آج واکا پوتا اولاد والا ہوجاتا۔۔
مورخہ : 26 اکتوبر 2025
آج بروز اتوار انجمن کی مجلس عاملہ اور الیکشن کمیٹی کا اراکین کی مشترکہ میٹنگ چوہدری محمد عثمان ڈونر کی میزبانی میں بدو کی میں ہوئی۔ اجلاس میں میزبان کے علاوہ مندرجہ ذیل افراد نے شرکت کری ۔
الیکشن کمیٹی :
(1) بریگیڈئیر ریٹائر ظفریسین بابر، کنوینیر
(2) سردار امجد طفیل ممبر
(3) چوہدری محمد یوسف ، متبادل ممبر برائے چوہدری طاہر اسلام
مجلس عاملہ :
(1) شہزاد جواہر، صدر
(2) نصیر احمد خاں ، سیکرٹری جنرل
(3) خالد محمود خاں ، سیکرٹری فنانس
(4) زاہد خاں سنگاریہ، نشر و اشاعت
(5) چوہدری رمضان میو، سیکرٹری تعلیم
(6) چوہدری آفتاب احمد اختر ممبر مجلس عاملہ
(7) محمد احمد قادری، سر پرست
(8) چوہدری مشتاق احمد میوه ممبر مجلس عاملہ
(9) چوہدری محمد حبیب احمد ، جوائنٹ سیکرٹری
(10) چوہدری انیس احمد نتھی، ممبر مجلس
(11) راؤ خالد احمد خاں ممبر مجلس عاملہ
(12) چوہدری نور محمد، سر پرست صدائے میو
(13) چوہدری خالد میو، آف اولکھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میٹنگ میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے :
(1) لائف ممبر شپ کی فیس میں کمی کر دی گئی بنی ممبر شپ فیس 5000 روپے سے کم کر کے 1000 روپے کر دی گئی ہے۔
(2) ممبر شپ کے لئے وقت مزید چھ ماہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد الیکشن ہوگا۔ ممبر شپ بکس الیکشن کمیٹی کی صوابدید پر جاری ہونگی۔
(3) ایک ڈونر کے خاندان کے ساتھ معاملات کے حل کیلئے مندرجہ ذیل تعمیراتی کمیٹی / مصالحتی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
(۱) بریگیڈئیر ظفریسین بابر،(۲) سردار امجد طفیل۔(۳) محمد احمد قادری
چوہدری محمد انیس نتھی اور حاجی نور محمد کمیٹی کے Coordinator ( کوارڈینیٹر ) کے طور پر کام کریں گے۔
سیکرٹری نشرو اشاعت
زاہد خاں میو سنگاریہ
