فیضانِ دارالعلوم دیوبند
تقریظ عالی
حضرت مولانا شیر محمد امینی صاحب حفظہ اللہ بانی و مہتمم مدرسه ابی بن کعب تحفيظ القرآن الکریم گھاسٹر ضلع گوڑ گانوہ (میوات) ہریانہ ان الحمد لله والصلاة والسلام على محمد بن عبدالله . اما بعد:
دارالعلوم دیو بند اپنی مثالی تاریخ، بے نظیر کردار سازی، وسیع و ہمہ گیر اثرات، قدامت و عظمت اور اہمیت کے لحاظ سے بلا شبہ ایشیا کا سب سے عظیم اسلامی ادارہ اور مذہبی یونیورسٹی ہے، اس ادارے کے سپوتوں نے برصغیر ہند کی اسلامی تاریخ کو نیا رخ دیا ہے۔ آج برصغیر ہند کے مسلمان ایمان ویقین اور علوم اسلامیہ کے حوالے سے جو خود کفیل ہیں اور دوسروں کے دست نگر نہیں ہیں، تو گذشتہ ایک صدی
کے اندر اس ماحول سازی میں سب سے بڑا کردار دارالعلوم دیو بند کا ہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برصغیر ہند کے مسلمانوں کے دلوں میں جو وقعت و عظمت اور محبت اس ادارے کی ہے ، وہ صرف اسی کا حصہ ہے۔
اسلامی ہند کی علمی و دینی تاریخ کا مطالعہ کرنے والا کوئی اسکالر دار العلوم دیوبند کی تاریخ سے صرف نظر نہیں کر سکتا، اس ادارے نے بہت سے عظیم اصلاحی اور تجدیدی کارنامے انجام دیے ہیں، جن کا مطالعہ علمائے کرام کے لیے ضروری ہے، تاکہ ان کے سامنے بر صغیر میں دینی ودعوتی کام کرنے کے طریقے واضح ہوں تعلیم یافتہ مسلمانوں نے کو بھی دیو بند کی تاریخ پڑھنی چاہیے؛ تاکہ وہ اپنے اس مثالی اور سن ادارے کو پہچانیں، جس نے خاموش راہوں سے ان کے دین و تہذیب
کی بقا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
دیو بند کی تاریخ پر الحمد للہ بہت لکھا گیا ہے، لیکن ایسی کوئی جدا گانہ کتاب اب تک منظر عام پر نہیں آئی تھی، جس میں مختلف گوشوں سے برصغیر ہند میں دیوبند کے خالص علمی و دینی اثرات کا مکمل جائزہ لیا گیا ہو ہمیں خوشی ہے کہ اس اہم موضوع پر دارالعلوم دیوبند ہی کے نوجوان فاضل مولانا مفتی جاوید اشرف قاسمی صاحب نے قلم اٹھایا اور بجا طور پر موضوع کا حق ادا کیا ہے ، ان کے اسلوب نگارش میں سلاست وروانگی اور بلاغت ہے اور کتاب کی اہمیت میں جو
چیز خاصا اضافہ کرتی ہے، وہ مورخانہ ذمہ داری، مندرجات کی صحت اور حوالہ جات کا التزام ہے۔
ہمارے لیے یہ بات قابل صد افتخار ہے کہ اس کتاب کے فاضل مولف ہمارے مدرسہ ہی میں شعبہ عربی کے استاذ اور ذمہ دارا علی ہیں اور اللہ پاک نے انھیں درس و تدریس کے ساتھ تحریر و نگارش کا بھی پاکیزہ ذوق عطا فرمایا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت مدرسہ ابی بن کعب تحفیظ القرآن الکریم گھاسیرہ ( میوات) ہریانہ کے شعبہ نشر و اشاعت عبہ نشر و اشاعت کی طرف سے ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ یہ کتاب شوق کے ہاتھوں لی جائے گی اور دلچسپی سے پڑھی جائے گی۔
دعا ہے کہ اللہ پاک مؤلف محترم کو مزید علمی و دینی خدمات کی توفیق ارزانی فرمائیں۔ آمین۔
شیر محمد امینی۔
خارم مدرسه ابي بن كعب تحفيظ القرآن الكريم گھاسیرہ، ضلع گوڑگانوہ (میوات) ہریانہ ۔ کیم ذی الحجہ ۱۴۲۰ھ –