People of India(ہندوستان کے لوگ)
مصنف جناب چوہدری ظفر صاحب مرحوم لکھتے ہیں
پیش لفظ
ان اوراق پر جو کالے کالے داغ ہیں ۔ میرے دماغ کی سوچ کے صفحہ دل کے وہ دھندلے نقوش ہیں جو میرے ملک کی چلتی پھرتی ہے بس زندہ لاشوں پربرطانو وی سامراج کی بدولت دیکھنے میں آئے ۔ جیل کی تنگ و تار خلوت نے مجبور کیا۔ تو ٹوٹی ہوئی قلم کی زباں سے خون جگر کو بطور روشنائی استعمال کر کے لکھنا شروع کیا۔ آپ اسے میری تصنیف نہیں بلکہ تالیف سمجھئے ۔ زبان کو لچھے دار الفاظ سے آراستہ نہ کر سکا ۔ نہ ہی موقعہ تھا کہ عوام یعنی جنتا کی زندگی سے متعلقہ ہاتوں کو وسعت دے کر لکھتا ۔ اور نہ ہی حالات نے اجازت دی ۔ یہ مختصرواقعات متعدد کتابوں سے اخذ کر کے پیش ناظرین کر رہا ہوں ۔
رہائی کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ اب جنگ کی بدولت تمام پرانے نقشے یکسر بدل چکے ہیں۔ اس لئے اس زمانہ اسیری کے صحیح نقشے کو شائع کرتے کے لئے تمام کاروبار کو ادھورا چھوڑنا پڑتا تھا ۔ مگر اس آڑے میں محترم پروفیسر جید یوسیٹھی صاحب کا سپاس گزار ہوں جنہوں نے تازہ تازہ انکشاف کے ذریعہ کتاب
کے مرتب کرنے میں اعانت کی
مخلص۔۔۔ظفرچوہدری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان کے لوگ
مصنف: ظفر چوہدری۔
پبلشر: جنتا پبلشرز لمیٹڈ لاہور
یہ کتاب غالباً 1942-43 میں شائع ہوئی تھی جس میں مصنف نے درد دل بیان کیا یے۔۔وہ ٹوڈی جو برطانوی راج کی تعریف میں رطب اللسان رہتے ہیں یہ کتاب انہیں آئینہ دکھانےکے لئے کافی ہے۔
اسے اول تا آخر بار بار پڑھا ہے میں نے اور ہر بار پڑھ کر سامراج سے نفرت میں اضافہ ہوا۔
اسے ہر طالب علم اور ہر باشعور شخص شخص کو پڑھنا چاہیے
،،،،
ڈائون لوڈ کے لئے اس لنک پر کلک کریں
2 Comments
Your comment is awaiting moderation.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Your comment is awaiting moderation.
Рекомендации по безопасной покупке диплома о высшем образовании
Your comment is awaiting moderation.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.com/ph/register?ref=V3MG69RO
This is very helpful; I’ve saved it for later reference.
thanks for visiting my sites