+92 3238537640

saadyounas539@gmail.com

Share Social Media

کیفیات کو کم بیش کرنے کا فطری طریقہ

کیفیات کو کم بیش کرنے کا فطری طریقہ
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد
مندر جہ بالا دونوں نقشوں میں کیفیات کو کم و بیش کرنے کا فطری طریقہ دکھایا گیاہے جس کی تفصیل یوں ہے ۔ دو موجود کیفیات کو یکسر ختم کرکے دونوں بالضد کیفیات کو پیدا کرنے کی کوشیش کرنا فطری عمل نہیں ہے بلکہ اس کی خلاف ورزی ہے۔
کیونکہ
فطرت یا قدرت کا ئنات میں گرم خشک دو موجود فعلی و انفعالی کیفیات کو یکسر ختم نہیں کرتی بلکہ ان میں سے اول فعل کیفیت گرمی کو مزید بڑھاتی ہے اور انفعالی کیفیت خشکی کو ختم کرتی ہے جس کے نتیجے میں گرمی تری پیدا ہوجاتی ہے۔ اب چونکہ گرمی کی انتہاء ہوچکی ہوتی ہے اس لئے قدرت گرمی کے بجائے تری انفعالی کیفیت کو مزید بڑھاتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ فضا میں تری ہی تری (پانی ہی پانی ہو جاتا ہے۔ یعنی فضا میں مرطوب ہوائیں چلتی ہیں، بارشیں کثرت سے ہونے لگتی ہیں سیلاب آجاتے ہیں سمندر جوش مارنے لگتے ہیں جن سے فضاء کا ئنات کا مزاج تر گرم ہو جاتا ہے اب چونکہ تری انتہا کو پہنچ چکی ہوتی ہے لہذا قدرت گرمی کو ختم کرکے سردی کو لے آتی ہے جس سے فضا میں نرمی سردی کی کثرت ہو جاتی ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سردی کی شدت سے تری خشک و بستہ ہونے لگتی ہے فضا میں انتہائی سرد ہوائیں چلتی ہیں ہر طرف برف باری ہوتی ہے اس وقت ایسے موسم کو عرف عام میں خشک سردکہتے ہیں
جب سردی انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو سردی کم یا ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اور گرمی کی ابتدا ہوتی ہے یعنی قضا و موسم میں خشکی گرمی بڑھانا شروع ہوجاتی ہے۔ جس سےبستہ وجمی ہوئی رطوبات ودوبارہ سیال ہونے لگتی ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہر شے خصوصاً نباتات میں نشو و نما شروع ہو کر بہار کا موسم بن جاتا ہے۔ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ نظر آتا ہے ۔ بڑے بڑے درختوں سے لیکر جڑی بوٹیاں اور گھاس پھوس پھولوں سے مہک رہے ہوتے ہیں ۔

کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
یہ سلسلہ بھی زیادہ دیر قائم نہیں رہنا۔ قدرت فضا میں خشکی کو مزید بڑھاتی ہے جس سے فضا خشک گرم ہو جاتی ہے۔ فضا پانی کے لئے ترس جاتی ہے بلکہ گرم ہوائیں چلتی ہیں ہر شے خشک ہونے لگتی ہے۔ کپاس اور گندم کے کھیتوں کے کھیت خشک ہو جاتے ہیں ایسے موسم کو عرف عام میں خشک گرمی پڑنا کہتے ہیں اب می خشکی جب انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو گرمی زور پکڑ لیتی ہے جس سے
موسم گرم خشک ہو جاتا ہے ۔ مندرجہ بالا بحث سے ثابت کرنا مقصود ہے کہ قدرت یا فطرت کائنات میں بھی دو کیفیات کو یکسر ختم نہیں کرتی بلکہ باری باری ایک کیفیت بڑھاتی ہے تو دوسرے کو ختم کر کے تیسری کو لے آتی ہے جس سے اس کا ئنات کا نظام با قاعدہ خوش اسلوبی سے چل رہا ہے ۔

اگر بد قسمتی سے بعض مخصوص اسباب سے فضا میں کہیں یکدم تبدیلی آجائے تو آفتیں مصبتیں اور وبائیں اور بیماریاں مخلوق خدا کو گھیرلیتی ہیں جس سے سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں اموات ہونے لگتی ہے ۔ مثلا کسی علاقے میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اچانک پہاڑی ہوائیں آجاتی ہیں

شدید بارش اور اولے گر جاتے ہیں۔ فضا یک دم سرد ہو جاتی ہے مخلوق خدا ات اپنی جلد برداشت نہیں کر سکتی لہذا فورا نزلہ زکام بخار کھانسی دم کشی و غیرہ میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جنگوں میں جو اموات ہوتی ہیں ان سے فضا متعفن ہو جاتی ہے جو کہ بہت سی اموات کا سبب بنتی ہے ۔
طب یونانی اور قانون مفرد اعضاء کے معالجین کے لئے ضروری ہے کہ وہ فطرت کے مطابق امراض و علامات کا علاج کریں مثلاً ایک شخص کو گرمی خشکی کی وجہ سے صفرا بڑھ کر یرقان ہو گیا ہے اس کا علاج سردتر اغذیہ نہیں کیونکہ یہ فطری اعمال کے خلاف ہے بلکہ اس کا علاج گرم ترا غذایہ ادو یہ سے کریں جو فطرت کے مطابق ہے


قانون مفرد اعضا اس کی تصدیق کرتا ہے اور اس کی توضیح و تشریح اس طرح بیان کرتا ہے کہ جب جسم انسان ہمیں گرمی خشکی بڑھتی ہے توغدد جاذ بہ(گرم خشک اعضا) صفرا کو بنا بنا کر خون میں روکتے رہتے ہیں۔ اس کے بر عکس غددنا قلہ گرم تر اعضا ) صفرا کو خارج نہیں کر رہے ہوتے جس سے یرقان ہو جاتا ہے۔
اب معالج کے لئے ضروری ہے کہ وہ غدد نا قلہ کے فعل کو تیز کرے تاکہ صفرا کا اخراج شروع ہو جائے ۔ اس مقصد کے لئے اسے گرم تراغذ یہ ادویہ کھلانی پڑیں گی۔ جونہی مریض گرم تر اغذیہ ادویہ کھائے گا فوراً ہی صفرا کا اخراج شروع ہو جائے گا جس سے اسکی گبھراہٹ بے چینی اور جلن کم ہونا شروع ہو جائے گی صرف چند دن کے اندر اندر فاضل صفرا خارج ہوجائے گا اورمریض کلہ طور پر درست ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Company

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access to a diverse range of titles, spanning genres from fiction and non-fiction to self-help, business.

Features

You have been successfully Subscribed! Ops! Something went wrong, please try again.

Most Recent Posts

  • All Post
  • (Eid Collection Books ) عید پر کتابیں
  • (Story) کہانیاں
  • /Mewati literatureمیواتی ادب
  • Afsanay ( افسانے )
  • Article آرٹیکلز
  • Biography(شخصیات)
  • Children (بچوں کے لئے)
  • Cooking/Recipes (کھانے)
  • Dictionary/لغات
  • Digest(ڈائجسٹ)
  • Digital Marketing and the Internet
  • Economy (معیشت)
  • English Books
  • Freelancing and Net Earning
  • General Knowledge ( جنرل نالج)
  • Happy Defence Day
  • Health(صحت)
  • Hikmat vedos
  • History( تاریخ )
  • Hobbies (شوق)
  • Homeopathic Books
  • Information Technologies
  • ISLAMIC BOOKS (اسلامی کتابیں)
  • Knowledge Books (نالج)
  • Marriage(شادی)
  • Masters Courses
  • Novel (ناول)
  • Poetry(شاعری)
  • Political(سیاست)
  • Psychology (نفسیات)
  • Science (سائنس)
  • Social (سماجی)
  • Tibbi Article طبی آرٹیکل
  • Tibbi Books طبی کتب
  • Uncategorized
  • War (جنگ)
  • اردو ادب آرٹیکل
  • اردو اسلامی آرٹیکل
  • اردو میں مفت اسلامی کتابیں
  • اقوال زرین
  • دعوت اسلامی کتب
  • ڈاکٹر اسرار احمد کتب
  • روحانیت/عملیات
  • سٹیفن ہاکنگ کی کتب
  • سوانح عمری
  • سیاسی آرٹیکل
  • سید ابو الاعلی مودویؒ کتب خانہ
  • علامہ خالد محمودؒ کی کتابیں
  • عملیات
  • عملیات۔وظائف
  • قاسم علی شاہ
  • قانون مفرد اعضاء
  • کتب حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
  • کتب خانہ مولانا محمد موسی روحانی البازی
  • متبہ سید ابو الاعلی مودودیؒ
  • مفتی تقی عثمانی کتب
  • مکتبہ جات۔
  • مکتبہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ
  • میرے ذاتی تجربات /نسخہ جات
  • ھومیوپیتھک
  • ویڈیوز
    •   Back
    • Arabic Books (عربی کتابیں)
    • Kutub Fiqh (کتب فقہ)
    • Kutub Hadees (کتب حدیث)
    • Kutub Tafsir (کتب تفسیر)
    • Quran Majeed (قرآن مجید)
    • محمد الیاس عطار قادری کتب۔ رسالے

Category

Our Dunyakailm website brings you the convenience of instant access.

Products

Sitemap

New Releases

Best Sellers

Newsletter

Help

Copyright

Privacy Policy

Mailing List

© 2023 Created by Dunyakailm